Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

بہار میں چپکے سے این آر سی نافذ کر نے کا اسدالدین اویسی کاالزام

ووٹر لسٹ کے خصوصی جانچ پڑتال کے فیصلے پر کہا کہ لاکھوں لوگوں کے پاس مکمل دستاویزات دستیاب نہیں

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
1 year ago
بہار میں چپکے سے این آر سی نافذ کر نے  کا اسدالدین اویسی کاالزام

نئی دہلی: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے صدر اسدالدین اویسی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر لکھاہے کہ الیکشن کمیشن بہار میں چپکے سے این آر سی نافذ کر رہا ہے۔ اب ووٹر لسٹ میں نام شامل کروانے کے لیے ہر شہری کو یہ ثابت کرنا ہوگا کہ وہ کب اور کہاں پیدا ہوا تھا، یہاں تک کہ اس کے والدین کہاں اور کب پیدا ہوئے تھے۔‘‘

اویسی نے اس عمل کو عوام دشمن قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان میں قابل اعتماد تخمینوں کے مطابق صرف تین چوتھائی پیدائشیں ہی رجسٹرڈ ہوتی ہیں اور سرکاری کاغذات میں اکثر بڑی غلطیاں پائی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس نئے عمل سے لاکھوں ایسے شہریوں کو پریشانی ہوگی جن کے پاس مکمل دستاویزات دستیاب نہیں ہیں۔انہوں نے خاص طور پر بہار کے سیمانچل علاقے کی بات کی، جو اکثر سیلاب سے متاثر رہتا ہے اور جہاں کی آبادی میں بڑی تعداد انتہائی غریب ہے۔ اویسی نے کہا، ’’یہ لوگ بمشکل دن میں دو وقت کھانے کا انتظام کر پاتے ہیں۔ ان سے یہ توقع رکھنا کہ ان کے پاس اپنے والدین کے کاغذات ہوں گے، ایک ظالمانہ مذاق ہے۔‘‘

اویسی نے ووٹ ڈالنے کے حق کو آئینی حق قرار دیتے ہوئے خبردار کیا کہ اس طرح کی کارروائی کے نتیجے میں ریاست کے غریب اور پسماندہ افراد کی ایک بڑی تعداد ووٹر لسٹ سے باہر ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا، ’’1995 میں سپریم کورٹ اس قسم کی من مانیاں روکنے کے لیے سخت تبصرے کر چکا ہے۔‘‘انہوں نے مزید کہا کہ انتخابات کے قریب اس طرح کی مشق شروع کرنے سے عوام کا الیکشن کمیشن پر سے اعتماد متزلزل ہو سکتا ہے، جو جمہوری نظام کے لیے ایک خطرہ ہے۔

Recent News

معروف بالی ووڈ اداکار نانا پاٹیکر نہیں رہے

معروف بالی ووڈ اداکار نانا پاٹیکر نہیں رہے

October 8, 2026
پاکبڑا واقع مصطفیٰ مسجد مقدمہ میں مسجد انتظامیہ کمیٹی کا کردار قابل تحسین – جمعیۃ علما ہند

پاکبڑا واقع مصطفیٰ مسجد مقدمہ میں مسجد انتظامیہ کمیٹی کا کردار قابل تحسین – جمعیۃ علما ہند

October 8, 2026
تلنگانہ میں بوگس فارم۔ 7 پر پہلا FIR درج، مشیرآباد میں 30 ووٹ خارج کرنے کی کوشش ناکام

تلنگانہ میں بوگس فارم۔ 7 پر پہلا FIR درج، مشیرآباد میں 30 ووٹ خارج کرنے کی کوشش ناکام

October 8, 2026
آر بی آئی کا بڑا فیصلہ، ریپو ریٹ میں  25 بیسس پوائنٹس کا اضافہ

آر بی آئی کا بڑا فیصلہ، ریپو ریٹ میں 25 بیسس پوائنٹس کا اضافہ

October 7, 2026
راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی سمیت کئی لیڈران کے خلاف  ایف آئی آر

راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی سمیت کئی لیڈران کے خلاف ایف آئی آر

October 7, 2026
جموں و کشمیر حکومت نے عدالتی افسران کے ریٹائرمنٹ کی عمر 60 سے بڑھا کر 62 سال کر دی

جموں و کشمیر حکومت نے عدالتی افسران کے ریٹائرمنٹ کی عمر 60 سے بڑھا کر 62 سال کر دی

October 6, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.