Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو عالمی خبریں

نئے ہجری سال کے آغاز پر غلافِ کعبہ تبدیل،روح پرور منظر

غلافِ کعبہ کی تبدیلی کیلئے تیاریاں پیر کی شام سے شروع ہوئیں اور منگل کی صبح کسوہ کی تبدیلی کا عمل مکمل کیا گیا

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
3 months ago
نئے ہجری سال کے آغاز پر غلافِ کعبہ تبدیل،روح پرور منظر

ریاض ۔ نئے ہجری سال کے آغاز پر غلافِ کعبہ تبدیل کر دیا گیا ہے۔ غلافِ کعبہ کی تبدیلی کیلئے تیاریاں پیر کی شام سے شروع ہوئیں اور منگل کی صبح کسوہ کی تبدیلی کا عمل مکمل کیا گیا۔الاخباریہ کے مطابق کسوہ فیکٹری سے غلافِ کعبہ کانوائے کی صورت میں منتقل کیا گیا۔ دنیا بھر کے مسلمان ہجری سال کے آغاز کے ساتھ ہی اس روح پرور منظر کے منتظر ہوتے ہیں جو سال میں صرف ایک بار ہی دیکھنے کو ملتا ہے۔سعودی ماہرین اپنی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقدس اور اہم ذمہ داری انجام دیتے ہیں جو خانہ کعبہ کے تقدس اور اس مقام کی عظمت کی متقاضی ہے۔

کسوہ کی تبدیلی کے عمل کا آغاز پرانے غلاف کو اتارنے سے کیا جاتا ہے۔ سب سے پہلے سونے کے تاروں سے کڑھائی کیے گئے آیات قرآنی کے طغرے انتہائی مہارت اور احتیاط سے اتارے جاتے ہیں۔اس کے بعد خانہ کعبہ کے دروازے کا پردہ جس کی لمبائی 6.35 میٹر اور چوڑائی 3.33 میٹر ہے کو اتارا جاتا ہے۔غلاف کی تبدیلی کا عمل ایک مربوط نظام اور فنی باریکیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے شروع کیا جاتا ہے جس میں غلاف کے مختلف سمت کے حصوں کو کعبہ کی چھت پر لے جانے اور نیچے لانے کا عمل ہوتا ہے۔کنگ عبدالعزیز کامپلکس کے مطابق کعبتہ اللہ کے غلاف یعنی کسوہ کی تیاری کے لیے لگ بھگ 825 کلوگرام خام ریشم، 120 کلوگرام چاندی کی تار جس پر سونے کا پانی چڑھا ہوتا ہے، 60 کلوگرام خالص چاندی اور 410 کلوگرام خام روئی استعمال ہوتی ہے۔150 سعودی کاریگروں اور ہنرمندوں نے 11 ماہ کی محنت سے سیاہ ریشم کے 47 خوبصورت ٹکڑے تیار کیے جن پر قرآنِ پاک کی 30 آیات کی کڑھائی چاندی کے دھاگے سے کی گئیں اور اس دھاگے پر 24 قیراط سونے کی تہہ چڑھائی گئی تھی۔غلافِ کعبہ کا وزن 1410 کلوگرام ہے۔

Recent News

شیخ علی مقبرہ معاملہ میں آر ڈبلیو اے کو سپریم کورٹ کی  پھٹکار

نیٹ پیپر لیک معاملہ پر سپریم کورٹ کا سخت تبصرہ

September 18, 2026
الیکشن کمیشن نے ٹی ایم سی کے  نام اورانتخابی نشان  کو  منجمد کر دیا

الیکشن کمیشن نے ٹی ایم سی کے نام اورانتخابی نشان کو منجمد کر دیا

September 18, 2026
حکومت کی اپیل کے باوجود ڈی ٹی سی بس ڈرائیورس کی ہڑتال جاری

حکومت کی اپیل کے باوجود ڈی ٹی سی بس ڈرائیورس کی ہڑتال جاری

September 18, 2026
وزیر اعظم مودی کی سالگرہ پر این ایس یو آئی کا تالی تھالی مارچ

وزیر اعظم مودی کی سالگرہ پر این ایس یو آئی کا تالی تھالی مارچ

September 17, 2026
میرا سر قلم کر دو، پھر بھی میں بی جے پی میں نہیں جاؤں گی :مہوا موئترا

امت شاہ کی میٹنگوں سے مسلم افسران کو باہر رکھنے کا مہوا موئتراکا الزام

September 17, 2026
امریکہ سے 18ہزار ہندوستانی سمیت  15 لاکھ تارکین وطن کی ملک بدری ممکن

ٹرمپ انتظامیہ کے ذریعہ فلسطینی لیڈران کو پریشان کیے جانے کا سلسلہ بدستور جاری

September 17, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.