آسٹریلیا کے وزیراعظم انتھونی البانیز نے ہفتے کے روز اپنی گرل فرینڈ جوڈی ہیڈن سے شادی کر لی، یوں وہ وزارتِ عظمیٰ کے دوران شادی کرنے والے ملک کے پہلے رہنما بن گئے۔62 سالہ البانیز نے کینبرا میں اپنی سرکاری رہائش گاہ ’دی لاج‘ کے باغ میں نجی تقریب میں جوڈی ہیڈن سے شادی کی اور اس طرح وہ آسٹریلیا کے پہلے وزیر اعظم بن گئے جنہوں نے وزارت عظمیٰ کے عہدے پر رہتے ہوئے شادی کی۔
وزیراعظم نے سوشل میڈیا پر “میریڈ” لکھ کر ایک ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں جوڑا خوشی سے ایک ساتھ کھڑا ہے۔ جوڑے نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ وہ اپنی محبت اور آئندہ کی زندگی کا آغاز قریبی خاندان اور دوستوں کی موجودگی میں کر کے بے حد خوش ہیں۔







