Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو عالمی خبریں

آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کی باضابطہ طور پر تصدیق

آئی آر جی سی نےامریکہ اور ’صیہونی حکومت‘ کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے سخت جوابی کارروائی کا انتباہ دیا

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
20 hours ago
آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کی باضابطہ طور پر تصدیق

ٹرمپ اور اسرائیل کے دعووں کے بعد اب ایرانی فوج، سرکاری خبر رساں ایجنسی ’آئی آر این اے‘ اور مرکزی نیوز چینل ’پریس ٹی وی‘ نے باضابطہ طور پر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کی تصدیق کر دی ہے۔ جس وقت یہ حملہ ہوا، اس وقت خامنہ ای اپنے دفتر میں موجود تھے۔ اسلامی انقلابی گارڈ کورپس (آئی آر جی سی) نے ایک بیان میں خامنہ ای کی شہادت پر دکھ کا اظہار کیا اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ تنظیم نے ان کی موت کو ایک ’باعزت شہادت‘ قرار دیتے ہوئے ان کے راستے کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ بیان میں امریکہ اور ’صیہونی حکومت‘ کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے سخت کارروائی اور جوابی کارروائی کا انتباہ دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی عوام سے قومی اتحاد اور طاقت کا مظاہرہ کرنے کی بھی اپیل کی گئی ہے۔

اس سے قبل پریس ٹی وی نے لکھا کہ ’’اسلامی انقلاب کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای، امریکہ اور اسرائیل کے مشترکہ فضائی حملوں میں جاں بحق ہو گئے ہیں۔‘‘ خامنہ ای کی وفات کے بعد ایران میں 40 روزہ عوامی سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس سے قبل امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’تاریخ کے ظالم ترین افراد میں سے ایک اب نہیں رہا۔‘‘ انہوں نے اسے ایران کے لوگوں کے لیے آزادی کا ایک بڑا موقع قرار دیا تھا۔

اسی دوران، اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے بھی اشارہ دیا تھا کہ خامنہ ای کا پورا ٹھکانہ زمیں بوس کر دیا گیا ہے۔ اسرائیلی انٹیلی جنس ذرائع کا دعویٰ ہے کہ یہ ایک ’سرجیکل اسٹرائیک‘ تھی جسے جدید ترین ہتھیاروں اور درست معلومات کی بنیاد پر انجام دیا گیا۔

 قابل ذکر ہے کہ پریس ٹی وی کی تصدیق کے بعد اب ایران میں اقتدار کی جانشینی کو لے کر بڑا بحران کھڑا ہو گیا ہے۔ تہران کی سڑکوں پر سناٹا اور دہشت کا ماحول ہے، جبکہ سیکورٹی فورسز کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔ ایران کی وزارت خارجہ اور فوجی کمانڈروں نے اس بزدلانہ حملے کا بدلہ لینے کی بات کہی ہے، جس سے پوری دنیا میں ایٹمی جنگ یا تیسری عالمی جنگ کے خدشات گہرے ہو گئے ہیں۔

Recent News

امیرجماعت اسلامی ہند  کا سید علی خامنہ ای کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار

امیرجماعت اسلامی ہند کا سید علی خامنہ ای کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار

March 1, 2026
ایران  میں  گرلس اسکول میزائل کی زد میں آنے سے تباہ- 85طالبات ہلاک

ایران میں گرلس اسکول میزائل کی زد میں آنے سے تباہ- 85طالبات ہلاک

March 1, 2026
آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کی باضابطہ طور پر تصدیق

آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کی باضابطہ طور پر تصدیق

March 1, 2026
نظر کی خرابی سے بچاؤ کے لیے بہتر اوکولر ہائجین اپنائیں: بریگیڈیئر ایس کے مشرا

نظر کی خرابی سے بچاؤ کے لیے بہتر اوکولر ہائجین اپنائیں: بریگیڈیئر ایس کے مشرا

February 28, 2026
زکوٰۃ کی ادائیگی محض ٹیکس نہیں ، بلکہ یہ غریبوں کا حق ہے-مولانا عبد اللہ قاسمی

زکوٰۃ کی ادائیگی محض ٹیکس نہیں ، بلکہ یہ غریبوں کا حق ہے-مولانا عبد اللہ قاسمی

February 28, 2026
جے این یو میں احتجاجی مارچ کے دوران جھڑپ

جے این یو میں احتجاجی مارچ کے دوران جھڑپ

February 27, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.