بہار کے کشن گنج ضلع میں اردو کو لازمی پڑھانے کے لیے ضلع ایجوکیشن افسر ناصر حسین کا حکم جاری ہونے پر بی جے پی نے اعتراض کیا ہے۔ بی جے پی کے لیڈران کا کہنا ہے کہ جبراً اردو پڑھانا ناقابل قبول ہے، اور اگر ایسا کیا گیا تو وہ اسکولوں میں گایتری منتر پڑھانے کا مطالبہ کریں گے۔ ضلع میں اردو کی تعلیم کی کمی کو دور کرنے کے لیے یہ حکم دیا گیا ہے، جس کے تحت سی بی ایس ای اسکولوں کو اردو پڑھانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ بی جے پی کا کہنا ہے کہ اردو کے لیے الگ اسکول بنائے جائیں۔
More on Qaumiawaz.com