Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو ریاست بہار

اساتذہ کی بھرتی میں بہار کے باشندوں کو ترجیح -نتیش کمار

محکمہ تعلیم کو متعلقہ قانون میں ضروری ترمیم کی ہدایت -وزیر اعلیٰ نے یہ معلومات خود سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کیں

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
7 months ago
اساتذہ کی بھرتی میں بہار کے باشندوں کو ترجیح -نتیش کمار

پٹنہ: اسمبلی انتخاب سے عین قبل  بہار کے رہائشی امیدواروں کو ترجیح دینے کے لیے محکمہ تعلیم کو ڈومیسائل (مقامی رہائش) کے قانون میں ترمیم کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ یہ ترمیم ’ٹی آر ای-4‘ سے ہی نافذ العمل ہوگی۔وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے یہ معلومات خود سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کیں، جہاں انہوں نے لکھا کہ ان کی حکومت نومبر 2005 سے ہی تعلیمی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہی ہے۔ اسی سلسلے میں بڑی تعداد میں اساتذہ کی تقرری کی جا چکی ہے اور یہ عمل آئندہ برسوں میں بھی جاری رہے گا۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی لکھا کہ اساتذہ کی بھرتی میں بہار کے باشندوں کو ترجیح دینے کے لیے محکمہ تعلیم کو متعلقہ قانون میں ضروری ترمیم کی ہدایت دی گئی ہے، جو ٹی آر ای-4  سے ہی نافذ ہوگا۔

وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں کچھ دیگر اہم جانکاریاں بھی دی ہیں۔ انھوں نے واضح کیا ہے کہ ٹی آر ای-4 کا انعقاد 2025 میں اور ٹی آر ای-5 کا انعقاد 2026 میں کیا جائے گا۔ ساتھ ہی ٹی آر ای-5 سے پہلے ایس ٹیٹ (اسٹیٹ ٹیچر ایلیجبیلٹی ٹیسٹ) منعقد کروانے کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ امیدواروں کو تیاری کے لیے ایک واضح روڈ میپ فراہم کیا جا سکے۔

اس فیصلے سے صاف ظاہر ہے کہ اب اساتذہ کی بحالی کے عمل میں بہار کے مستقل رہائشیوں کو ترجیح دی جائے گی۔ نوجوانوں کا یہ دیرینہ مطالبہ تھا کہ باہر سے آکر درخواست دینے والوں کی جگہ مقامی امیدواروں کو ترجیح دی جائے۔ محکمہ تعلیم اب ٹی آر ای-4 سے پہلے قانون میں ترمیم کرے گا تاکہ ڈومیسائل پر مبنی انتخابی عمل کو قانونی طور پر مؤثر بنایا جا سکے۔

Recent News

لداخ میں جاری تعطل کو ختم کرنے کی سمت میں  بڑا قدم

لداخ میں جاری تعطل کو ختم کرنے کی سمت میں بڑا قدم

March 14, 2026
کیمیکل جیسی بدبو سےامریکہ میں افراتفری کا ماحول

کیمیکل جیسی بدبو سےامریکہ میں افراتفری کا ماحول

March 14, 2026
بیوی نے کال کاٹ کر شوہر کو  ڈیجیٹل آریسٹ  سے بچایا!آپ بھی رہیں ہوشیار

گیس کنکشن کاٹنے کی دھمکی دے کر خاتون سے تقریباً 3 لاکھ روپے کی ٹھگی

March 13, 2026
تیل ٹینکرس پر حملہ کے بعدشیئر مارکیٹ میں زلزلہ

تیل ٹینکرس پر حملہ کے بعدشیئر مارکیٹ میں زلزلہ

March 13, 2026
شیخ علی مقبرہ معاملہ میں آر ڈبلیو اے کو سپریم کورٹ کی  پھٹکار

این سی ای آر ٹی کتاب تنازعہ پر سپریم کورٹ سخت

March 12, 2026
آبنائے ہرمز میں ہندوستان آ رہے جہاز پر ایران  کا حملہ

آبنائے ہرمز میں ہندوستان آ رہے جہاز پر ایران کا حملہ

March 12, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.