Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

مدھیہ پردیش میں جان ہتھیلی میں رکھ کر بچے اسکول جانے کو مجبور

کانگریس نے اپنے آفیشیل ’ایکس‘ ہینڈل پرویڈیو شیئر کر مدھیہ پردیش کی بی جے پی حکومت کو ہدف تنقید بنایا

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
4 days ago
مدھیہ پردیش میں جان ہتھیلی میں رکھ کر بچے اسکول جانے کو مجبور

مرکزی وزیر زراعت شیوراج سنگھ چوہان کے پارلیمانی حلقہ ودیشا کی ایک ویڈیو کانگریس نے اپنے آفیشیل ’ایکس‘ ہینڈل پر شیئر کر مدھیہ پردیش کی بی جے پی حکومت کو ہدف تنقید بنایا ہے۔ کانگریس نے پوسٹ میں لکھا کہ ’’یہ ویڈیو دیکھیے۔ مدھیہ پردیش کے ودیشا میں اسکولی طلبہ-طالبات جان جوکھم میں ڈال کر ندی پار کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ طلبہ روزانہ اسی طرح جان ہتھیلی میں رکھ کر اسکول جانے کو مجبور ہیں۔‘‘ کانگریس نے مزید لکھا کہ ’’یہ وہی ودیشا ہے، جہاں سے سابق وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان رکن پارلیمنٹ ہیں۔ ترقی کے کھوکھلے دعوے کرنے والی بی جے پی مدھیہ پردیش میں تقریباً 22 سال سے اقتدار میں ہے، لیکن حقیقت سب کے سامنے ہے۔ بی جے پی کے لیڈران کو صرف اپنی ’تجوری کی ترقی‘ کی فکر ہے، باقی عوام جیے یا مرے، انہیں اس کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔ شرمناک!!

قابل ذکر ہے کہ ویڈیو میں ضلع کے 4 گاؤں کے اسکولی بچے ندی پر بنے اسٹاپ ڈیم کو پار کر اسکول جاتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ اگر دھوکہ سے بھی ان کا پیر پھسلا تو سیدھے گہرے پانی میں گر سکتے ہیں۔ جان جوکھم میں ڈال کر اسکول تک کا سفر طے کرتے ہیں۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق ضلع ہیڈکوارٹر سے متصل بندھیرا، ککروا، املیا اور بہلوٹ گاؤں کے بچے ہائی اسکول کی تعلیم کے لیے روزانہ پلوہ جاتے ہیں۔ ندی پر بنے اسٹاپ ڈیم سے ہو کر فاصلہ محض 5 کلومیٹر ہے۔ لیکن اگر سڑک کے راستے سے جائیں تو ایک طرف 15 کلومیٹر اور آنے جانے میں 30 کلومیٹر کا سفر طے کرنا پڑے گا۔

ہندی نیوز پورٹل ’امر اجالا‘ پر شائع خبر کے مطابق گاؤں والے بتاتے ہیں کہ معاشی تنگی کی وجہ سے روزانہ گاڑی کی سہولت ممکن نہیں۔ نتیجتاً بچے جان جوکھم میں ڈال کر روزانہ اسی اسٹاپ ڈیم کو راستہ بنا لیتے ہیں۔ اسٹاپ ڈیم کے درمیان 4 فیٹ کا گیپ ہے، جسے بچے چھلانگ لگا کر پار کرتے ہیں۔ نیچے پانی کا تیز بہاؤ، ذرا سی بے احتیاطی ہوئی تو حادثہ ہونے کا خدشہ ہے۔ مقامی لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈر کی وجہ سے کئی بچوں نے 8ویں کے بعد پڑھائی ہی چھوڑ دی۔ گارجین بھیجنا چاہتے ہیں لیکن راستے کی دہشت انہیں روک لیتی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں میڈیا میں خبر آنے کے بعد انتظامیہ حرکت میں آئی۔ ودیشا ایس ڈی ایم شتج شرما، تحصیلدار اور دیگر افسران کے ساتھ موقع پر پہنچے۔ صورتحال دیکھ کر انہوں نے تسلیم کیا کہ بچوں کی جان خطرے میں ہے۔ سیکورٹی کے طور پر انتظامیہ نے اسٹاپ ڈیم کے راستے پر خاردار جھاڑیاں اور تار لگا کر آمد و رفت روک دی۔ اس کا اثر یہ ہوا کہ ہفتہ کو کئی بچے پلوہ اسکول نہیں پہنچ سکے۔ گاؤں والوں کا 2 ہی مطالبہ ہے، پہلا بندھیرا کے اسکول کو ہائی اسکول میں اپگریڈ کیا جائے تاکہ بچوں کو دور نہ جانا پڑے۔ دوسرا اسی اسٹاپ ڈیم کی جگہ ایک پکا پل بنا دیا جائے۔ ایس ڈی ایم نے یقین دہانی کرائی ہے کہ اس معاملے کو سنجیدگی سے لیا گیا ہے۔ اسکول اپگریڈیشن اور متبادل راستے جیسے آپشن پر غور کیا جا رہا ہے۔

Recent News

شیخ علی مقبرہ معاملہ میں آر ڈبلیو اے کو سپریم کورٹ کی  پھٹکار

نیٹ-یو جی امیدواروں کی او ایم آر شیٹ میں تضاد سے متعلق درخواست خارج

August 7, 2026
مسلسل بارش نے دہلی-این سی آر کو کیا بے حال

مسلسل بارش نے دہلی-این سی آر کو کیا بے حال

August 7, 2026
اتر پردیش کےمدارس میں کامل و فاضل کی اسناد بند لیکن سابقہ طلبا کی ڈگریا ں اثرانداز نہیں

اتر پردیش کےمدارس میں کامل و فاضل کی اسناد بند لیکن سابقہ طلبا کی ڈگریا ں اثرانداز نہیں

August 7, 2026
عتیق احمد کے بیٹے آبان سمیت 2 افراد  سڑک حادثے میں جاں  بحق

عتیق احمد کے بیٹے آبان سمیت 2 افراد سڑک حادثے میں جاں بحق

August 6, 2026
حب الوطنی کا معیار وندے ماترم نہیں ہو سکتا : جماعت اسلامی ہند

حب الوطنی کا معیار وندے ماترم نہیں ہو سکتا : جماعت اسلامی ہند

August 6, 2026
اتر پردیش میں خستہ حال  مکان منہدم ہونے سے ایک ہی کنبہ کے 6 افراد کی موت

اتر پردیش میں خستہ حال مکان منہدم ہونے سے ایک ہی کنبہ کے 6 افراد کی موت

August 6, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.