Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

دہلی۔ این سی آر میں سرد لہرجاری

کم درجہ حرارت 6 سے 9 ڈگری سیلسیس اور زیادہ سے زیادہ 18 سے 19 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہنے کا امکان

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
6 months ago
شمالی ہندوستان شدید سرد لہر کی زد میں ۔ کئی ریاستوں میں درجہ حرارت معمول سے نیچے 

قومی راجدھانی علاقہ دہلی۔ این سی آر میں سرد لہرجاری ہے۔ اتوارکو بھی صبح سرد رہی اوراسی طرح پورے دن سردی سے پریشانی ہوگی۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت 6 سے 9 ڈگری سیلسیس کے درمیان اور زیادہ سے زیادہ 18 سے 19 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ اس کے ساتھ ہی صبح کے وقت ہلکا کہرا اوراسموگ کی وجہ سے حد بصارت متاثر ہوگی حالانکہ دن میں دھوپ نکلنے سے سردی کا اثر کم ہوگا۔ وہیں یہ بڑی راحت والی بات ہے کہ 26 جنوری کو بارش نہیں ہوگی۔

جیسے جیسے دن چڑھے گا، آسمان ہلکی ہلکی ٹھنڈی ہوا کے ساتھ صاف ہو جائے گا۔ حالیہ بارش کی وجہ سے اے کیو آئی بھی نیچے آیا ہے لیکن یہ صحت کے لیے ابھی بھی نقصان دہ ہے۔ کئی علاقوں میں اے کیو آئی 200 سے اوپر بھی درج کیا گیا ہے اس لیے لوگوں کو احتیاط کا مشورہ دیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دن میں دھوپ کھلنے سے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے کم 18 سے 19 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہے گا۔ دوپہر میں ہلکی گرمی محسوس ہوگی لیکن شام کے وقت سرد ہواؤں کا اثر شروع ہوجائے گا۔ جب کہ کم سے کم درجہ حرارت 6 سے 9 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ اس طرح صبح و شام فی الحال شدید سردی سے راحت نہیں ملے گی۔ یہ اثر کھلے علاقوں میں زیادہ نظرآئے گا۔

محکمہ موسمیات کی طرف سے جاری کی گئی پیشین گوئی کے مطابق دہلی-این سی آر میں 26 جنوری تک بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ پورے دن موسم خشک رہے گا۔ دہلی میں یوم جمہوریہ پریڈ دیکھنے کی تیاری کرنے والوں کے لیے یہ بڑی راحت والی بات  ہے۔ حالیہ بارش کے بعد موسم اس وقت مستحکم ہے۔ تاہم 27 جنوری کو بارش کا امکان ہے۔ اگرچہ بارش کے بعد شدید کہرے میں کمی واقع ہوئی ہے تاہم صبح اور شام میں ہلکا کہرا اور اسموگ اب بھی برقرار ہے۔ اس کی وجہ سے صبح 6 بجے سے 10 بجے کے درمیان حد بصارت متاثر ہوگی۔ اس لیے گاڑی ڈرائیوروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ رفتار کی حد کا خیال رکھیں۔

Recent News

اتر پردیش میں خستہ حال  مکان منہدم ہونے سے ایک ہی کنبہ کے 6 افراد کی موت

اتر پردیش میں خستہ حال مکان منہدم ہونے سے ایک ہی کنبہ کے 6 افراد کی موت

August 6, 2026
دہلی میں بارش کے سبب موسم خوشگوار  ، لیکن معمولات زندگی درہم برہم

دہلی میں بارش کے سبب موسم خوشگوار ، لیکن معمولات زندگی درہم برہم

August 6, 2026
تہواروں کا سلسلہ شروع ہونے کے ساتھ ہی مہنگائی میں مزید اضافہ متوقع

تہواروں کا سلسلہ شروع ہونے کے ساتھ ہی مہنگائی میں مزید اضافہ متوقع

August 6, 2026
شیخ علی مقبرہ معاملہ میں آر ڈبلیو اے کو سپریم کورٹ کی  پھٹکار

مارچ اور مظاہروں کے دوران سیکورٹی فورسز کو صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ سپریم کورٹ

August 5, 2026
گڈکری کے حق میں آیا بامبے ہائی کورٹ کا فیصلہ

گڈکری کے حق میں آیا بامبے ہائی کورٹ کا فیصلہ

August 5, 2026
مظاہرین کے خلاف پولیس کارروائی کے معاملے پرراہل گاندھی کا حکومت پر سخت حملہ

مظاہرین کے خلاف پولیس کارروائی کے معاملے پرراہل گاندھی کا حکومت پر سخت حملہ

August 5, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.