Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

ہند-امریکہ تجارتی معاہدہ پر کانگریس کا تلخ تبصرہ

راہل گاندھی نے پی ایم مودی کو ہدف بناتے ہوئے کہا کہ ’’وزیر اعظم کا دھوکہ اب سامنے آ گیا ہے

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
3 weeks ago
ہند-امریکہ تجارتی معاہدہ پر کانگریس کا تلخ تبصرہ

کانگریس نے امریکی سپریم کورٹ کے فیصلہ کا حوالہ دیتے ہوئے ہفتہ کے روز دعویٰ کیا کہ ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی تجارتی معاہدہ پر امریکہ سے دوبارہ بات چیت نہیں کر سکتے، وہ پھر سے خود سپردگی کر دیں گے۔ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور سابق صدر راہل گاندھی، دونوں نے ہی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ جاری کر وزیر اعظم مودی کو ہدف تنقید بنایا ہے۔

دراصل امریکی سپریم کورٹ نے جمعہ کو صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے گلوبل ٹیرف کو خارج کر دیا، جس سے ٹرمپ کے معاشی ایجنڈے کو شدید جھٹکا لگا ہے۔ ججوں نے اکثریت سے سنائے گئے فیصلہ میں کہا کہ آئین بہت واضح طور سے امریکی کانگریس (پارلیمنٹ) کو ٹیکس لگانے کی طاقت دیتا ہے، جس میں ٹیرف بھی شامل ہے۔ عدالت نے صدر ٹرمپ کے ذریعہ بغیر مشورہ کئی ممالک پر عائد کیے گئے ٹیرف کو غلط بتایا۔ حالانکہ عدالت عظمیٰ کے فیصلہ پر ڈونالڈ ٹرمپ نے شدید ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

اس تعلق سے لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد اور سابق کانگریس صدر راہل گاندھی نے ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ جاری کیا ہے، جس میں لکھا ہے کہ ’’وزیر اعظم سمجھوتہ کر چکے ہیں۔ ان کا دھوکہ اب سامنے آ گیا ہے۔ وہ (تجارتی معاہدہ پر) دوبارہ بات چیت نہیں کر سکتے۔ وہ پھر سے خود سپردگی کر دیں گے۔‘‘ راہل گاندھی ہند-امریکہ تجارتی معاہدہ پر قبل میں بھی مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا چکے ہیں اور اسے خاص طور سے ہندوستانی کسانوں کے لیے انتہائی مضر قرار دیا ہے۔

کانگریس کے موجودہ صدر اور راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کے قائد ملکارجن کھڑگے نے بھی اس معاملہ میں اپنی شدید فکر کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے سوشل میڈیا پوسٹ میں سوال اٹھایا کہ ’’بغیر سر اور پیر والی خارجہ پالیسی یا یکطرفہ خودسپردگی؟ جس ’ٹریپ ڈیل‘ نے ہندوستان سے بھاری رعایتیں لیں، مودی حکومت نے اس میں پھنسنے سے پہلے ٹیرف پر امریکی سپریم کورٹ کے فیصلہ کا انتظار کیوں نہیں کیا؟‘‘ انھوں نے کہا کہ ’’مشترکہ بیان میں ہندوستان کو ہونے والے کئی امریکی برآمدات پر صفر ٹیکس کی بات کہی گئی ہے، جس سے ہندوستانی زرعی شعبہ کا دروازہ امریکی سامانوں کے لیے کھل جائے گا۔ ساتھ ہی 500 ارب امریکی ڈالر قیمت کے امریکی سامان درآمد کرنے کا منصوبہ، ہماری توانائی سیکورٹی کو نقصان پہنچانے والے روسی تیل کی خرید پر روک لگانے کا عزم اور ڈیجیٹل محاذ پر کئی ٹیکس رعایتوں کی باتیں مشترکہ بیان میں کہی گئی ہیں۔

Recent News

لداخ میں جاری تعطل کو ختم کرنے کی سمت میں  بڑا قدم

لداخ میں جاری تعطل کو ختم کرنے کی سمت میں بڑا قدم

March 14, 2026
کیمیکل جیسی بدبو سےامریکہ میں افراتفری کا ماحول

کیمیکل جیسی بدبو سےامریکہ میں افراتفری کا ماحول

March 14, 2026
بیوی نے کال کاٹ کر شوہر کو  ڈیجیٹل آریسٹ  سے بچایا!آپ بھی رہیں ہوشیار

گیس کنکشن کاٹنے کی دھمکی دے کر خاتون سے تقریباً 3 لاکھ روپے کی ٹھگی

March 13, 2026
تیل ٹینکرس پر حملہ کے بعدشیئر مارکیٹ میں زلزلہ

تیل ٹینکرس پر حملہ کے بعدشیئر مارکیٹ میں زلزلہ

March 13, 2026
شیخ علی مقبرہ معاملہ میں آر ڈبلیو اے کو سپریم کورٹ کی  پھٹکار

این سی ای آر ٹی کتاب تنازعہ پر سپریم کورٹ سخت

March 12, 2026
آبنائے ہرمز میں ہندوستان آ رہے جہاز پر ایران  کا حملہ

آبنائے ہرمز میں ہندوستان آ رہے جہاز پر ایران کا حملہ

March 12, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.