Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

سنبھل جامع مسجد تنازعہ کے حوالے سےعدالتی رپورٹ وزیر اعلیٰ کو پیش

رپورٹ کی خفیہ نوعیت‘ میڈیا میں شیئر نہ کرنے پر سماجوادی پارٹی کا اظہار تشویش

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
7 months ago
سنبھل جامع مسجد کے دوبارہ سروے کے خلاف احتجاج

لکھنؤ۔اتر پردیش کے ضلع سنبھل میں 24 نومبر 2024 کو شاہی جامع مسجد میں سروے کے دوران ہونے والے ہنگامہ کی عدالتی رپورٹ وزیر اعلیٰ  یوگی آدتیہ ناتھ کو پیش کر دی گئی ہے۔ یہ رپورٹ سنبھل جامع مسجد تنازعہ کی تحقیقات کے لیے قائم کئے گئے جوڈیشل کمیشن نے تیار کی۔یوپی حکومت نے عدالتی کمیشن کا قیام الہ آباد ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جسٹس دیویندر کمار اروڑہ کی صدارت میں کیا تھا۔ کمیشن میں ریٹائرڈ آئی اے ایس افسر امت موہن اور ریٹائرڈ آئی پی ایس افسر اروِند کمار جین شامل تھے۔سماجوادی پارٹی کے ترجمان فخر الحسن چاند نے رپورٹ کی خفیہ نوعیت پر سوالات اٹھائے اور کہا کہ سنبھل جامع مسجد تنازعہ کے حوالے سے یہ عدالتی رپورٹ وزیر اعلیٰ یوپی کو سونپی گئی ہے مگر میڈیا میں شیئر نہیں کی گئی۔ ایسا لگتا ہے کہ بی جے پی حکومت خفیہ رپورٹ کے ذریعے عوام کی توجہ اصل مسائل سے ہٹانا چاہتی ہے۔

مولانا ساجد رشیدی نے کہا کہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ضلع میں ہندو آبادی پہلے 45 فیصد تھی مگر اب یہ شرح 15 فیصد رہ گئی ہے کیونکہ بار بار ہونے والے ہنگاموں کی وجہ سے لوگ ہجرت کر چکے ہیں۔ انہوں نے رپورٹ کو جانب داری پر مبنی قرار دیا۔ خود مندر کے پجاری نے تصدیق کی کہ کسی نے انہیں جانے پر مجبور نہیں کیا وہ اپنے کام کی وجہ سے منتقل ہوئے۔ ان حقائق کے باوجود رپورٹ کو خفیہ پیش کرنا ممکنہ ہنگاموں کو بڑھا سکتا ہے اور عوام کیلئے نقصان دہ ہوگا۔

واضح رہے کہ 24 نومبر 2024 کو شاہی جامع مسجد میں سروے کے دوران ہزاروں افراد جمع ہوئے تھے۔ اس دوران تشدد بھڑک اٹھا اور فائرنگ اور سنگباری کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہوئے۔ بھیڑ نے کئی گاڑیاں نذر آتش بھی کر دی تھیں۔ اس معاملے میں متعدد مظاہرین کو جیل بھیجا جا چکا ہے۔کمیشن کی رپورٹ پیش کرنے کا مقصد سنبھل جامع مسجد تنازعہ کی اصل وجوہات، ذمہ داروں کی شناخت اور آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے سفارشات تیار کرنا تھا۔ سیاسی اور مذہبی حلقوں کی جانب سے رپورٹ کی خفیہ نوعیت پر تشویش، اس کی شفافیت اور عوامی ردعمل کے امکانات پر بحث کو جنم دے رہی ہے۔

Recent News

گنگا ندی میں کشتی پر افطار پارٹی مہنگی پڑی

گنگا ندی میں کشتی پر افطار پارٹی مہنگی پڑی

March 17, 2026
دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ڈرون گرنے کے بعد زوردار دھماکہ

دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ڈرون گرنے کے بعد زوردار دھماکہ

March 16, 2026
امریکہ سے 18ہزار ہندوستانی سمیت  15 لاکھ تارکین وطن کی ملک بدری ممکن

ایران کے خلاف جنگ امریکہ کے لیے مہنگی ثابت ہونے لگی

March 16, 2026
مغربی بنگال میں 46 لاکھ سے زائد نام ووٹر لسٹ سے ہٹانے کے لیے نشان زد

مغربی بنگال سمیت 5 ریاستوں میں انتخابی تاریخوں کا اعلان

March 15, 2026
ایل پی جی سلنڈر کی قلت پر اپوزیشن کا مرکز پر حملہ

پٹرول، ڈیزل اور ایل پی جی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری

March 15, 2026
لداخ میں جاری تعطل کو ختم کرنے کی سمت میں  بڑا قدم

لداخ میں جاری تعطل کو ختم کرنے کی سمت میں بڑا قدم

March 14, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.