Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو ریاست بہار

بہارمیں پرائیویٹ میڈیکل کالجوں میں سرکاری فیس کے نفاذ پر عدالت کاا سٹے

پٹنہ ہائی کورٹ نے ریاستی حکومت اور نیشنل میڈیکل کمیشن کو 6 ہفتے میں جواب داخل کرنے کا حکم دیا

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
4 months ago
بہارمیں پرائیویٹ میڈیکل کالجوں میں  سرکاری فیس کے نفاذ پر عدالت کاا سٹے

پٹنہ:پٹنہ ہائی کورٹ نے بہار حکومت کے اس فیصلہ پر عبوری روک لگا دی ہے، جس میں پرائیویٹ میڈیکل کالجوں کو 50 فیصد سیٹوں پر سرکاری میڈیکل کالجوں کے مساوی فیس نافذ کرنے کا حکم دیا تھا۔ جسٹس انل کمار سنہا کی سنگل بنچ نے سہرسہ کے ’لارڈ بدھا  کوشی میڈیکل کالج اینڈ ہاسپیٹل‘ سمیت دیگر اداروں کی عرضیوں پر سماعت کرتے ہوئے یہ حکم دیا ہے۔

عرضی گزاروں کے وکیل روشن نے عدالت میں دلیل دی کہ 29 جولائی 2025 کو جاری سرکاری خط میں پرائیویٹ میڈیکل کالجوں کو 50 فیصد سیٹوں پر سرکاری فیس نافذ کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔ کہا گیا تھا کہ 50 فیصد سیٹوں پر رجسٹریشن کرانے والے طلبا سے اتنی فیس لیں جتنی سرکاری میڈیکل کالجوں میں لی جاتی ہے۔ عرضی گزاروں نے اسے کالجوں کے مالیاتی ڈھانچے کے لیے نقصان دہ قرار دیا ہے۔ ساتھ ہی کہا کہ اس فیصلہ سے بہت زیادہ مالی و معاشی خسارہ ہوگا۔ اس کی تلافی کے لیے دیگر طلبا کی فیس میں بہت زیادہ اضافہ (1.5 کروڑ سے لے کر 2 کروڑ روپے فی طالب علم) کرنا پڑ سکتا ہے۔

عرضی گزاروں کے مطابق اس فیصلہ کے سبب میڈیکل کی تعلیم مزید مہنگی ہو جائے گی۔ اتنا ہی نہیں جنرل طبقہ کے طلبا کے لیے یہ ناقابل رسائی بھی ہو سکتی ہے۔ یہ بھی کہا گیا کہ میڈیکل تعلیم خدمات پر مبنی ہونی چاہیے نہ کہ صرف فائدہ پر، لیکن یہ حکم اس اصول کے خلاف ہے۔ بتایا گیا کہ ایک پرائیویٹ میڈیکل کالج کا اوسط سالانہ خرچ 100 کروڑ روپے ہے۔ عملہ، فیکلٹی، آلات اور بنیادی ڈھانچے کے اخراجات اس میں شامل ہیں۔

عرضی گزاروں نے یہ بھی بتایا کہ سرکاری نرخ پر فیس نافذ ہونے سے کالجوں کو چلانا مشکل ہو جائے گا۔ اس کی وجہ سے ہزاروں ملازمین کی ملازمت خطرے میں پڑ سکتی ہے۔ اس پورے معاملہ میں پٹنہ ہائی کورٹ نے حکم پر روک لگاتے ہوئے ریاستی حکومت اور نیشنل میڈیکل کمیشن کو 6 ہفتے میں جواب داخل کرنے کا حکم دیا ہے۔ معاملہ کی اگلی سماعت 6 ہفتے بعد ہوگی۔

Recent News

’وندے ماترم‘ پر بحث کے دوران پرینکا گاندھی کا تلخ سوال

’وندے ماترم‘ پر بحث کے دوران پرینکا گاندھی کا تلخ سوال

December 8, 2025
صرف ٹپس کے پیسوں سے 10 لاکھ کی کار خریدلی

صرف ٹپس کے پیسوں سے 10 لاکھ کی کار خریدلی

December 8, 2025
انڈیگو کی حالت بدستورابتر- دہلی سے  234 پروازیں منسوخ

انڈیگو کی حالت بدستورابتر- دہلی سے 234 پروازیں منسوخ

December 8, 2025
چھتیس گڑھ میں خوفناک سڑک حادثہ میں 5  نوجوانوں کی دردناک موت

چھتیس گڑھ میں خوفناک سڑک حادثہ میں 5 نوجوانوں کی دردناک موت

December 7, 2025
نائٹ کلب واردات میں 25 افراد کی موت کے بعد  حادثے کی تحقیقات شروع

نائٹ کلب واردات میں 25 افراد کی موت کے بعد حادثے کی تحقیقات شروع

December 7, 2025
انڈیگو بحران پر مرکزی وزارت برائے شہری ہوابازی کا سخت رخ

انڈیگو بحران پر مرکزی وزارت برائے شہری ہوابازی کا سخت رخ

December 6, 2025
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.