Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

یمن مقیم کیرالہ کی نرس نمیشا پریا کی سزائے موت رد

مفتی اعظم کے دفتر کی تصدیق -نمیشا پر اپنے بزنس پارٹنر کو قتل کرنے کا الزام ہے

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
1 year ago
یمن مقیم کیرالہ کی نرس نمیشا پریا کی سزائے موت رد

نئی دہلی:یمن مقیم ہندوستانی نرس نمیشا پریا کو دی گئی سزائے موت کو مکمل طور پر منسوخ کر دیا گیا ہے۔ نیوز پورٹل ’آج تک‘کی خبر کے مطابق ہندوستان کے گرینڈ مفتی کانتھا پورم اے پی ابوبکر مسلیار کے دفتر نے اس حوالے سے ایک بیان جاری کیا ہے۔ تاہم بیان میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ یمن کی حکومت کی جانب سے ابھی تک باضابطہ تحریری تصدیق موصول نہیں ہوئی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ نمیشا پریا کی سزائے موت، جو پہلے معطل تھی، اب مکمل طور پر منسوخ کر دی گئی ہے۔ خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق مفتی اعظم کے دفتر نے کہا کہ یہ فیصلہ یمن کے دارالحکومت صنعا میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کے دوران کیا گیا ہے۔نمیشا پریا کا معاملہ 2018 سے بین الاقوامی سرخیوں میں ہے۔ نمیشا پر اپنے بزنس پارٹنر کو قتل کرنے اور پھر لاش کے ٹکڑے کرنے کا الزام ہے۔ اسے مارچ 2018 میں قتل کا مجرم قرار دیا گیا تھا اور اسے یمن کی ایک عدالت نے 2020 میں موت کی سزا سنائی تھی۔

کیرالہ سے تعلق رکھنے والی 34 سالہ نرس نمیشا پریا کا تعلق اصل میں پلکاڈ ضلع سے ہے۔ نمیشا 2008 میں ملازمت کی تلاش میں یمن گئی تھی۔ وہ ایک عیسائی گھرانے سے تعلق رکھتی ہے۔ یمن کے دارالحکومت صنعاء میں اس کی ملاقات ایک مقامی شہری طلال عبدو مہدی سے ہوئی جس کے ساتھ اس نے شراکت داری میں ایک کلینک شروع کیا۔ کچھ عرصے بعد ان کے تعلقات میں دراڑ آ گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مہدی نے نمیشا کو ہراساں کرنا شروع کر دیا اور خود کو سرعام اس کا شوہر کہنے لگا۔ یہی نہیں، اس نے نمیشا کا پاسپورٹ بھی ضبط کرلیا تاکہ وہ ہندوستان واپس نہ جاسکے۔

یمنی حکام کے مطابق، نمیشا نے مبینہ طور پر 2017 میں مہدی سے اپنا پاسپورٹ واپس لینے  کی کوشش کی، لیکن یہ کوشش جان لیوا ثابت ہوئی کیونکہ مہدی کی موت ہو گئی۔ اس کے بعد یمنی حکام نے اسے گرفتار کر لیا۔ اسے 2018 میں قتل کا مجرم قرار دیا گیا تھا اور اسے 2020 میں یمنی عدالت نے موت کی سزا سنائی تھی۔ اس کیس نے بین الاقوامی سرخیاں بنائیں۔ انسانی حقوق کی تنظیموں اور سماجی کارکنوں نے اس کی سزا کے خلاف مہم شروع کر دی۔

 

Recent News

انتخابی ڈیوٹی سے انکار نہیں کر سکتے سرکاری اساتذہ -الٰہ آباد ہائی کورٹ

انتخابی ڈیوٹی سے انکار نہیں کر سکتے سرکاری اساتذہ -الٰہ آباد ہائی کورٹ

November 8, 2026
پولیس مسلم  ملزمان کے خلاف پیش شواہد کو قانونی طور پر ثابت کرنے میں ناکام

پولیس مسلم ملزمان کے خلاف پیش شواہد کو قانونی طور پر ثابت کرنے میں ناکام

November 7, 2026
امتحان میں کیلکولیٹر کے استعمال کی درخواست پر دہلی ہائی کورٹ کا سی بی ایس ای سمیت 4 اداروں کو نوٹس

امتحان میں کیلکولیٹر کے استعمال کی درخواست پر دہلی ہائی کورٹ کا سی بی ایس ای سمیت 4 اداروں کو نوٹس

November 5, 2026
امریکی انتخاب میں ہند نژاد امیدوار پیا ڈنڈیا اور سہاس سبرامنیم امیدواروں کے جلوے

امریکی انتخاب میں ہند نژاد امیدوار پیا ڈنڈیا اور سہاس سبرامنیم امیدواروں کے جلوے

November 4, 2026
آلودگی کے سبب دہلی میں سانس لینا دشوار، جامعہ کی تحقیق نے خطرے سے  کیاخبردار

دہلی میں ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) بدترین سطح میں داخل

November 3, 2026
اب پرائیویٹ اسکولوں کے اساتذہ بھی کریں گے مردم شماری کا کام

اب پرائیویٹ اسکولوں کے اساتذہ بھی کریں گے مردم شماری کا کام

November 3, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.