Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو عالمی خبریں

ڈیپ سیک کےتازہ اے آئی ماڈلس سے ٹیکنالوجی کی دنیا میں کھلبلی

کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ ریاستہائے متحدہ امریکہ کے کسی بھی انڈسٹری-لیڈنگ اے آئی ماڈل سے بے حد کم لاگت میں تیار ہونے کے باوجود ان کے برابر یا ان سے بہتر ہے

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
1 year ago
ڈیپ سیک   کےتازہ اے آئی ماڈلس سے ٹیکنالوجی کی دنیا میں کھلبلی

چین کے اسٹارٹ اَپ ڈیپ سیک (DeepSeek) نے اپنے تازہ اے آئی ماڈلس سے ٹیکنالوجی کی دنیا میں کھلبلی پیدا کر دی ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ ریاستہائے متحدہ امریکہ کے کسی بھی انڈسٹری-لیڈنگ اے آئی ماڈل سے بے حد کم لاگت میں تیار ہونے کے باوجود ان کے برابر یا ان سے بہتر ہے۔ کمپنی نے گزشتہ کئی مہینے گلوبل اے آئی سرکل میں یہ کہہ کر سب کی توجہ مرکوز کی تھی کہ ڈیپ سیک-وی3 کی ٹریننگ کے لیے Nvidia H800 چپس کے 6 ملین ڈالر سے کم قیمت والے کمپیوٹرنگ پاور کی ضرورت پڑی۔

ڈیپ سیک وی-3 سے پاورڈ ڈیپ سیک کا اے آئی اسسٹنٹ امریکہ میں حریف چیٹ جی پی ٹی سے آگے نکلتے ہوئے ایپل ایپ اسٹور پر دستیاب ٹاپ ریٹیڈ فری اپیلی کیشن بن گیا ہے۔ اس سے کچھ امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے اے آئی سرمایہ میں اربوں ڈالر دینے کے فیصلے کے پیچھے کے منطق پر شبہ پیدا ہو گیا ہے۔ اس وجہ سے این ویڈیا سمیت کئی بڑی ٹیک کمپنیوں کے شیئروں پر بھی اثر پڑا ہے۔

2022 کے آخر میں اوپن اے آئی کے چیٹ جی پی ٹی نے چینی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے درمیان ہلچل پیدا کر دی تھی۔ اس کے بعد چین کی کمپنیوں نے اے آئی سے پاورڈ اپنے خود کے چیٹ باٹ کو بنانے میں تیزی دکھائی۔ حالانکہ سرچ انجن بائڈو نے چیٹ جی پی ٹی کے ٹکر کا پہلا چیٹ باٹ لانچ کیا تھا لیکن امریکہ کے اے آئی چیٹ باٹ کی قابلیت کے سامنے یہ کافی بونا تھا اور اس سے چین میں یوزرس کو کافی مایوسی ہوئی تھی۔ ڈیپ سیک کے ماڈلوں کی کوالیٹی اور کاسٹ اِفیسی اینشی نے اس کہانی کو اُلٹا کر دیا ہے۔

چینی اسٹارٹ اَپ نے کہا ہے کہ جن دو ماڈلس کی سلیکان ویلی کے ایگزیکٹیوس اور امریکی ٹیک کمپنی کے انجینئروں نے یکساں طور سے تعریف کی ہے وہ ڈیپ سیک-وی3 اور ڈیپ سیک-آر1 ہے۔ یہ دونوں ہی اوپن اے آئی اور میٹا کے سب سے ایڈوانس ماڈل کے برابر ہے۔ اسٹارٹ اَپ نے کہا کہ ڈیپ سیک کے دونوں ماڈلس کو استعمال کرنا بھی سستا ہے۔ گزشتہ ہفتے لانچ ہوئے ڈیپ سیک-آر1 کو استعمال کرنا ٹاسک کی بنیاد پر اوپن اے آئی کے 01 ماڈل سے 20 سے 50 گنا سستا ہے۔ یہ جانکاری ڈیپ سیک نے اپنے آفیشیل وی چیٹ اکاؤنٹ سے دی۔

اسکیل اے آئی کے سی ای او الیگژینڈر وینگ نے جمعرات کو سی این بی سی کے ساتھ ایک انٹرویو کے دوران بغیر ثبوت دیے کہا کہ ڈیپ سیک کے پاس 50000 این ویڈیا ایچ 100 چپ ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس کا خلاصہ نہیں کیا جائے گا کیونکہ یہ واشنگٹن کے ایکسپرٹ کنٹرول کی خلاف ورزی کرے گا جو ایسے ایڈوانس اے آئی چپس کو فروخت کرنے پر پابندی لگاتا ہے۔ اس بارے میں ڈیپ سیک کی طرف سے ابھی کوئی جواب نہیں دیا گیا ہے۔

اس درمیان پیر کو چپ بنانے والی امریکی این ویڈیا کورپ کے شیئروں میں بھونچال آ گیا۔ چیٹ جی پی ٹی جیسے چین کے سستے اے آئی ماڈل کے خوف میں اس کے 600 بلین ڈالر چند منٹوں میں ہی خاک ہو گئے۔ دنیا کی سب سے بڑی ٹیک کمپنی این ویڈیو کورپ کی مارکیٹ ویلیو میں یہ سب سے بڑی گراوٹ ہے۔ امریکہ، چین کے اس نئے اے آئی ماڈل سے کس قدر دہشت میں ہے، اسے اس بات سے سمجھا جا سکتا ہے کہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے امریکی ٹیک کمپنیوں کو انتباہ کرتے ہوئے اسے ویک اَپ کال بتایا ہے۔

Recent News

ممتا بنرجی کی ایس آئی آر کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی

ممتا بنرجی کی ایس آئی آر کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی

February 2, 2026
’امرت ادیان‘3فروری سے عام لوگوں کے لیے کھل جائے گا

’امرت ادیان‘3فروری سے عام لوگوں کے لیے کھل جائے گا

February 1, 2026
2026-27کے بجٹ میں ’ ترقی یافتہ ہندوستان ‘ کا ہدف

2026-27کے بجٹ میں ’ ترقی یافتہ ہندوستان ‘ کا ہدف

February 1, 2026
دہلی-این سی آر میں پھر موسم نے   لی کروٹ

دہلی-این سی آر میں پھر موسم نے لی کروٹ

February 1, 2026
عدالتوں میں الزامات طے کرنے میں تاخیر پر سپریم کورٹ برہم

ماہواری سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم

January 31, 2026
ہماچل پردیش میں شدید برفباری

ہماچل پردیش میں شدید برفباری

January 30, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.