Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو ریاست دہلی

’مہیلا سمردھی یوجنا‘ کو دہلی کابینہ کی منظوری حاصل

جلد ہی ایک پورٹل لانچ کیا جائے گا اور اسکیم سے متعلق شرائط و ضوابط جاری کیے جائیں گے

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
11 months ago
ریکھا گپتا نے دہلی کی وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف اٹھا لیا

نئی دہلی: دہلی میں معاشی طور پر کمزور طبقے کی خواتین کو فی ماہ 2500 روپے دینے والی ’مہیلا سمردھی یوجنا‘ نافذ ہو گئی ہے۔ اس کا اعلان ہفتہ (8 مارچ) کو یوم خواتین کے موقع پر جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہلی کابینہ سے اس اسکیم کو منظوری مل گئی ہے۔ یہ دہلی میں فوری طور پر نافذ کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں جے پی نڈا نے کہا کہ وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے پروگرام میں آنے سے قبل میٹنگ میں اس اسکیم کے لیے 5100 کروڑ روپے کے فنڈ کو منظوری دی ہے۔ حالانکہ ابھی صرف اسکیم کا اعلان ہوا ہے، تاہم رجسٹریشن کی آفیشیل تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے کہا کہ آج یوم خواتین کے مبارک موقع پر کابینہ کی میٹنگ میں ’مہیلا سمردھی یوجنا‘، جس کا ہم نے وعدہ کیا تھا، اسے منظوری دے دی گئی ہے۔ حکومت نے اس اسکیم کے لیے بجٹ میں 5100 کروڑ روپے کا انتظام کیا ہے۔ دہلی کی غریب بہنوں کو اس اسکیم کا فائدہ ملے اس کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ کمیٹی کی میں صدر ہوں، کپل مشرا، آشیش سود اور پرویش ورما بھی اس کے رکن ہیں۔ جلد ہی ایک پورٹل لانچ کیا جائے گا اور اسکیم سے متعلق شرائط و ضوابط جاری کیے جائیں گے۔ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ خواتین کے تحفظ اور خوشحالی کو یقینی بنائے۔

واضح ہو کہ دہلی میں اس اسکیم کا فائدہ 18-17 لاکھ خواتین کو ملے گا۔ ایک کنبہ کی ایک ہی خاتون اس کے لیے اہل ہوں گی۔ ویمن اینڈ چائلڈ ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ نے اس اسکیم کا ڈرافٹ (مسودہ) تیار کر لیا ہے۔ دہلی انتخاب کے دوران بی جے پی نے خواتین کو 2500 روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا تھا۔ حکومت کی تشکیل کے بعد سے ہی اس پر کام شروع ہو گیا تھا۔ وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے پہلی کابینہ میٹنگ میں اس منصوبہ سے متعلق گفت و شنید بھی کی تھی۔

قابل ذکر ہے کہ دہلی میں 60-21 سال کی عمر کی خواتین جن کی سالانہ آمدنی 2.5 لاکھ روپے سے کم ہے، انہیں اسکیم کی تجویز کے تحت 2500 روپے کی ماہانہ امداد ملے گی۔ اگر کسی خاتون کو پہلے سے کسی اسکیم کا فائدہ مل رہا ہے تو اسے اس اسکیم کا فائدہ نہیں ملے گا۔ اس کے علاوہ کنبہ کی ایک ہی خاتون اس اسکیم کی اہل ہوں گی۔ بی جے پی کے رکن اسمبلی منوج تیواری نے حال ہی میں کہا تھا کہ اس اسکیم کے رجسٹریشن کا عمل 8 مارچ سے شروع ہوگا۔ حالانکہ آج اس کا باضابطہ طور پر اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

Recent News

’امرت ادیان‘3فروری سے عام لوگوں کے لیے کھل جائے گا

’امرت ادیان‘3فروری سے عام لوگوں کے لیے کھل جائے گا

February 1, 2026
2026-27کے بجٹ میں ’ ترقی یافتہ ہندوستان ‘ کا ہدف

2026-27کے بجٹ میں ’ ترقی یافتہ ہندوستان ‘ کا ہدف

February 1, 2026
دہلی-این سی آر میں پھر موسم نے   لی کروٹ

دہلی-این سی آر میں پھر موسم نے لی کروٹ

February 1, 2026
عدالتوں میں الزامات طے کرنے میں تاخیر پر سپریم کورٹ برہم

ماہواری سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم

January 31, 2026
ہماچل پردیش میں شدید برفباری

ہماچل پردیش میں شدید برفباری

January 30, 2026
آئی پی یونیورسٹی میں تعلیمی سیشن 2026-27 کے لیے داخلہ عمل شروع

آئی پی یونیورسٹی میں تعلیمی سیشن 2026-27 کے لیے داخلہ عمل شروع

January 29, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.