Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

دہلی کا نام بدل کر اندرپرستھ کرنے کا مطالبہ

چاندنی چوک سے بی جے پی رکن پارلیمنٹ کھنڈیلوال نے امت شاہ کو لکھا خط

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
9 months ago
دہلی کا نام بدل کر اندرپرستھ کرنے کا مطالبہ

نئی دہلی:  چاندنی چوک سے بی جے پی رکن پارلیمنٹ پروین کھنڈیلوال نےدہلی کا نام بدل کر اندرپرستھ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو ایک خط لکھ کر کہا کہ دہلی کی تاریخ ہزاروں سال پرانی ہے اور یہی وہ سرزمین ہے جہاں مہابھارت کے دور میں پانڈووں نے راجدھانی اندرپرستھ قائم کی تھی۔ اس لیے دہلی کو اس کے قدیم اور شاندار نام سے پکارا جانا چاہیے۔

بی جے پی رکن پارلیمنٹ کھنڈیلوال نے اپنے خط میں درخواست کی ہے کہ پرانی دہلی ریلوے اسٹیشن کا نام اندرپرستھ جنکشن اور اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈہ کا نام اندرپرستھ ایئرپورٹ کیا جائے۔ ساتھ ہی دہلی کے کسی نمایاں مقام پر پانڈووں کے عظیم الشان مجسمے نصب کیے جائیں، تاکہ نئی نسل ہندوستان کی قدیم تہذیب اور ثقافت سے جڑ سکیں۔ انہوں نے اپنے خط کی کاپیاں وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا، وزیر ریل اشونی ویشنو، شہری ہوا بازی کے وزیر رام موہن نائیڈو اور وزیر سیاحت گجیندر سنگھ شیخاوت کو بھی بھیجی ہیں۔

کھنڈیلوال کا کہنا ہے کہ اندرپرستھ صرف ایک نام نہیں بلکہ ہندوستان کی روح، مذہب اور اخلاقیات پر مبنی حکمرانی کی علامت ہے۔ جب ملک کے دیگر تاریخی شہر پریاگ راج، ایودھیا، وارانسی اور اجین اپنی قدیم شناخت حاصل کر چکے ہیں، تب دہلی کو بھی اس کا اصلی نام ملنا چاہیے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ یہ تبدیلی وزیر اعظم نریندر مودی کے ’ثقافتی نو بیداری‘ ویزن کے مطابق ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مہابھارت کے دور میں (تقریباً 3000 قبل مسیح) میں پانڈووں نے ہستیناپور سے راجدھانی بدل کر جمنا کنارے اندرپرستھ نگر قائم کیا تھا۔ بعد میں یہ علاقہ موریہ، گپت اور راجپور ادوار میں بھی تجارت و ثقافت کا مرکز رہا۔ تومر بادشاہوں کے دور میں اسے ڈھلیکا کہا گیا، جس سے دہلی لفظ بنا۔

پروین کھنڈیلوال کے مطابق اندرپرستھ ایئرپورٹ اور اندرپرستھ جنکشن جیسے نام ہندوستان کی قدیم شناخت کو دنیا کے سامنے پیش کریں گے اور مذہبی سیاحت کو فروغ ملے گا۔ اس سے روزگار، تجارت اور مقامی معیشت کو بھی فروغ ملے گا۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ دہلی صرف ایک جدید راجدھانی نہیں ہے بلکہ پانڈووں کے مقدس شہر کی زندہ وراثت ہے۔ اب وقت آ گیا ہے کہ ملک کی راجدھانی کو اس کا اصلی نام اور شناخت ملے، تاکہ آنے والی نسلیں جان سکیں کہ ہندوستان کی راجدھانی صرف اقتدار کا مرکز نہیں ہے، بلکہ مذہب، پالیسی اور انصاف کی روایت کی علامت والی سرزمین بھی ہے۔

Recent News

خلیجی ممالک ایران کی جانب سے حملوں پر شدید ناراض

خلیجی ممالک ایران کی جانب سے حملوں پر شدید ناراض

July 17, 2026
کابینہ سکریٹری نے نیٹ  امتحان کی تیاریوں کا جائزہ لیا

نیٹ یو جی 2026 کا نتیجہ جاری،11.21 لاکھ امیدوار کامیاب

July 17, 2026
سونم وانگچک کی بھوک ہڑتال پر دہلی ہائی کورٹ کا اظہارِ تشویش

سونم وانگچک کی بھوک ہڑتال پر دہلی ہائی کورٹ کا اظہارِ تشویش

July 16, 2026
شیخ علی مقبرہ معاملہ میں آر ڈبلیو اے کو سپریم کورٹ کی  پھٹکار

اگر کسی تیسری زبان کو پڑھانا ہے، تو اس کا آغاز چھٹی جماعت سے ہی ہو- سپریم کورٹ

July 16, 2026
مغربی بنگال میں 46 لاکھ سے زائد نام ووٹر لسٹ سے ہٹانے کے لیے نشان زد

دہلی سمیت کئی ریاستوں میں ایس آئی آر کی تاریخ میں توسیع

July 16, 2026
ایران اور امریکا کے درمیان حالات بدستور کشیدہ

ایران کی راجدھانی تہران میں امریکہ کی جانب سے شدید بمباری

July 16, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.