Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو عالمی خبریں

ڈیموکریٹ رہنما غزالہ ہاشمی نے ورجینیا میں تاریخ رقم کی

ریاست کی پہلی ہندوستانی نژاد مسلم لیفٹیننٹ گورنربننے میں کامیاب

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
4 months ago
ڈیموکریٹ رہنما غزالہ ہاشمی نے ورجینیا میں تاریخ رقم کی

امریکی ریاست ورجینیا میں ڈیموکریٹ پارٹی کی امیدوار غزالہ ہاشمی نے منگل کو تاریخ رقم کر دی، جب انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر کا انتخاب جیت کر ایسا کرنے والی ریاست کی پہلی ہندوستانی نژاد اور مسلم خاتون ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ ہاشمی نے ریپبلکن امیدوار جان ریڈ، جو رچمنڈ کے معروف نشریاتی تجزیہ کار ہیں، کو شکست دی۔

غزالہ ہاشمی اس وقت ریاستی سینیٹ کی رکن ہیں اور رچمنڈ کے جنوب میں واقع ضلع کی نمائندگی کرتی ہیں۔ انہوں نے 2019 میں پہلی مرتبہ ریپبلکن پارٹی کا گڑھ سمجھے جانے والے حلقے سے کامیابی حاصل کر کے سیاست میں نمایاں مقام بنایا۔ ان کی تازہ جیت نہ صرف ذاتی کامیابی ہے بلکہ ورجینیا میں بدلتے ہوئے سیاسی رجحان کی علامت بھی سمجھی جا رہی ہے۔

فتح کے بعد اپنی تقریر میں ہاشمی نے ووٹروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا، ’’میں ان سب کی شکر گزار ہوں جنہوں نے اس ورجینیا پر یقین کیا جو تنوع اور اشتراک کو اپناتا ہے۔ ایک مہاجر کی بیٹی اور معلمہ کے طور پر میں جانتی ہوں کہ ہماری طاقت باہمی سیکھنے اور ہر شہری کے لیے مواقع پیدا کرنے میں ہے۔‘‘ہاشمی نے وعدہ کیا ہے کہ وہ مزدوروں کے حقوق کے تحفظ اور ترقی پسند اصلاحات کے لیے کام کریں گی۔ انہوں نے ورجینیا کے رائٹ ٹو ورک قانون کو منسوخ کرنے کی حمایت کی ہے، جس کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ یہ مزدوروں کے مفادات کے منافی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ہاشمی نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کا دوسرا دورِ صدارت ’’پہلے سے بھی بدتر‘‘ ہے اور انہوں نے ٹرمپ کی ٹیم کو ’بدکردار عناصر‘ کا گروہ قرار دیا۔ لیفٹیننٹ گورنر کے طور پر غزالہ ہاشمی اب ریاستی اسمبلی کے ایوانِ بالا یعنی سینیٹ کی صدارت کریں گی۔ ان کے پاس ووٹنگ کی صورت میں فیصلہ کن کردار ادا کرنے کا اختیار ہوگا، خاص طور پر اس وقت جب اسمبلی معمولی فرق سے ڈیموکریٹس کے کنٹرول میں ہے۔

ہاشمی نے اپنی تقریر میں کہا، ’’آج رات ورجینیا نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ ہماری اصل طاقت تنوع میں ہے۔ ہم پیچھے نہیں جائیں گے، ہم سب آگے بڑھ رہے ہیں، ایک ساتھ۔‘‘غزالہ ہاشمی کی کامیابی کئی حوالوں سے تاریخی ہے۔ وہ نہ صرف ورجینیا کی بلکہ امریکہ کی ان چند مسلم خواتین میں سے ایک ہیں جنہوں نے ریاستی سطح کا عہدہ حاصل کیا ہے۔ ان کی کامیابی نے جنوبی ایشیائی برادری اور تعلیم کے شعبے سے وابستہ حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑا دی ہے۔

غزالہ ہاشمی کا تعلق حیدرآباد، ہندوستان سے ہے۔ وہ بچپن میں اپنے خاندان کے ساتھ امریکی ریاست جارجیا منتقل ہوئیں۔ انہوں نے ایموری یونیورسٹی سے امریکی ادب میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی اور یونیورسٹی آف رچمنڈ کے علاوہ جے سرجنٹ رینولڈز کمیونٹی کالج میں تدریس کے فرائض انجام دیے۔ وہ وہاں سینٹر فار ایکسی لنس ان ٹیچنگ اینڈ لرننگ کی پہلی ڈائریکٹر بھی رہیں۔

Recent News

ہند-امریکہ تجارتی معاہدہ پر کانگریس کا تلخ تبصرہ

ہند-امریکہ تجارتی معاہدہ پر کانگریس کا تلخ تبصرہ

February 21, 2026
لالو یادو پر میتھلی ٹھاکر کے تبصرے پرتیجسوی یادو کی  سخت تنقید

لالو یادو پر میتھلی ٹھاکر کے تبصرے پرتیجسوی یادو کی سخت تنقید

February 21, 2026
ہند-امریکہ معاہدہ پر راہل گاندھی کا سخت حملہ

ہند-امریکہ معاہدہ پر راہل گاندھی کا سخت حملہ

February 20, 2026
گجرات میں ایس آئی آر کے بعد  68 لاکھ سے زائد نام خارج

گجرات میں ایس آئی آر کے بعد 68 لاکھ سے زائد نام خارج

February 20, 2026
بہارکے 42اراکین اسمبلی کو پٹنہ ہائی کورٹ کا نوٹس

بہارکے 42اراکین اسمبلی کو پٹنہ ہائی کورٹ کا نوٹس

February 19, 2026
ملک میں آج سے رمضان المبارک کا باقاعدہ آغاز

ملک میں آج سے رمضان المبارک کا باقاعدہ آغاز

February 19, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.