Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو ریاست بہار

بہار اسمبلی انتخابات میں اس مرتبہ سب سے کم 11 مسلم ارکان منتخب

کانگریس کا مظاہرہ اتنا خراب رہا کہ پارٹی کے سینر قائد شکیل احمد بھی کدوا سیٹ نہیں بچا پائے

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
5 months ago
بہار اسمبلی انتخابات میں اس مرتبہ سب سے کم 11 مسلم ارکان منتخب

پٹنہ۔آزادی کے بعد سے اب تک 18 مرتبہ ہوئے بہار اسمبلی انتخابات میں اس بار سب سے کم یعنی صرف 11 مسلم ارکان کامیاب ہوئے ہیں۔ ان میں سب سے زیادہ 5 کل ہند مجلس اتحاد المسلیمن کے ہیں۔ جے ڈی یو نے 4 مسلم امیدواروں کو ٹکٹ دیا مگر صرف وزیر محمد زماں خان چینپور سے کامیاب ہوئے جبکہ آر جے ڈی نے 18 مسلم امیدوار کھڑے کئے لیکن صرف 3 جیت پائے ۔سال 2020 کے انتخابات میں 19 مسلم ارکان اسمبلی منتخب ہوئے تھے جو گھٹ کر اب 11 ہوگئے ہیں۔اسی طرح کانگریس کے 10 امیدواروں میں سے صرف 2 کامیاب ہوئے۔ان میں محمد قمر الہدی اور عابد الرحمن شامل ہیں کانگریس کا مظاہرہ اتنا خراب رہا کہ پارٹی کے سینر قائد شکیل احمد بھی کدوا سیٹ نہیں بچا پائے۔سی پی آئی ( ایم ایل) پارٹی نے 2 مسلم امیدوار کھڑے کئے، دونوں ہار گئے اور پارٹی کے سینر قائد محبوب عالم بھی بلرام پور سے شکست کھا گئے۔ تاریخی طور پر 2005 میں سب سے کم 16 مسلم ایم ایل اے کامیاب ہوئے جبکہ 1985 میں سب سے زیادہ 34 ایم ایل اے تھے۔ 2020 میں بھی مجلس کے 5 ایم ایل اے جیتے مگر ان میں سے چار آر جے ڈی میں شامل ہو گئے۔ بہار میں مسلم آبادی 17.6 فیصد ہے۔1952 سے 2025 تک بہار میں مسلم ایم ایل اے کی تعداد کبھی 10 فیصد سے زیادہ نہیں رہی۔ ان 73 سالوں میں 18 اسمبلی انتخابات ہوئے اور 5214 ایم ایل اے منتخب ہوئے جن میں 401 مسلم ایم ایل اے شامل ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ بہار کی تاریخ میں اب تک صرف عبدالغفور مسلم چیف منسٹر بنے مگر انہیں بھی مکمل پانچ سال نہیں گزارنے دیے گئے۔ ایک بھی مسلم ڈپٹی چیف منسٹر نہیں بنے۔ بہار میں مسلم قایدین کو عموماً ایک دو وزارتیں دی جاتی ہیں۔2015 میں عبدالباری صدیقی کو وزیر فینانس بنایا گیا تھا۔ اس وقت صرف محمد زماں خان اقلیتی فلاح و بہبود کے وزیر ہیں۔بہار اسمبلی 2025 کیلئے منتخب مسلم ارکان میں جے ڈی یو کے محمد زماں خان (چینپور)آر جے ڈی کے فیض الرحمن (ڈھا کا)‘ آصف احمد (بسفی)‘ اسامہ شہاب الدین (رگھناتھ پور)‘کانگریس کے عابد الرحمن (اراریا)‘ محمد قمر الہدی (کشن گنج) اور مجلس کے محمد مرشد عالم (جوکیہٹ)‘ محمد توصیف عالم (بہادر گنج)‘ محمد سرور عالم (کوچا دھامن)‘ اخترالایمان (امور) اور غلام سرور (بائیسی) شامل ہیں۔

Recent News

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے دوران عراق میں پھر فضائی حملہ

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے دوران عراق میں پھر فضائی حملہ

April 4, 2026
عام آدمی پارٹی میں اندرونی اختلافات اب کھل کر سامنے

عام آدمی پارٹی میں اندرونی اختلافات اب کھل کر سامنے

April 3, 2026
دہلی میں آسمان  ابر آلود رہنےاور گرج و چمک کے ساتھ  بارش کا امکان

دہلی این سی آر میں آندھی، بارش اور ژالہ باری کا الرٹ

April 3, 2026
لکھنؤ میں ’سی ایم ہیلپ لائن‘ ملازمین کا زبردست احتجاج

لکھنؤ میں ’سی ایم ہیلپ لائن‘ ملازمین کا زبردست احتجاج

April 2, 2026
مرکزی تعلیمی بورڈ ، جماعت اسلامی ہند کا حکومت سے آر ٹی ای ترمیم پر نظرثانی کا مطالبہ

مولانا عبداللہ سالم کے ساتھ حراست میں مبینہ بدسلوکی

April 2, 2026
ملک میں قومی مردم شماری کے پہلے مرحلہ کا آغاز

ملک میں قومی مردم شماری کے پہلے مرحلہ کا آغاز

April 2, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.