Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

چین کا سفر یا چین سے گزرتے وقت مناسب احتیاط برتیں

ہندوستانی وزارت خارجہ نے چین کا سفر کر رہے یا چین سے گزرنے والے اپنے شہریوں کے لیے ٹریول ایڈوائزری جاری کی

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
2 months ago
چین کا سفر یا  چین سے گزرتے وقت مناسب احتیاط برتیں

ہندوستان نے پیر یعنی 8 دسمبرکو اپنے شہریوں کے لیے ایک ایڈوائزری جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ  وہ چین کا سفر کرتے وقت یا دوسری منزلوں تک پہنچنے کے لیے چین سے گزرتے وقت مناسب احتیاط برتیں۔ نئی دہلی نے اپنے شہریوں کے لیے یہ ایڈوائزری اروناچل پردیش کی ایک خاتون کو شنگھائی ہوائی اڈے پر حراست میں لیے جانے کے دو ہفتے بعد جاری کی جب چینی حکام نے اس کے ہندوستانی  پاسپورٹ کو ٹرانزٹ کے دوران درست تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔

وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا، “ہم توقع کرتے ہیں کہ چینی حکام اس بات کی یقین دہانی کرائیں گے کہ چینی ہوائی اڈوں سے گزرتے وقت ہندوستانی شہریوں کو منتخب طور پر نشانہ نہیں بنایا جائے گا، من مانی طور پر حراست میں نہیں  لیا جائے گا، یا ہراساں نہیں کیا جائے گا، اور یہ کہ چینی فریق بین الاقوامی ہوائی سفر کے ضوابط کا احترام کریں گے۔

رندھیر جیسوال نے یہ بیان 21 نومبر کو اروناچل پردیش میں پیدا ہوئی ایک  خاتون کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں دیا، انہوں نے کہا، ’’وزارت خارجہ ہندوستانی شہریوں کو چین کا سفر کرتے ہوئے احتیاط برتنے کا مشورہ دیتی ہے‘‘۔

اروناچل پردیش سے تعلق رکھنے والی ہندوستانی شہری پریما وانگجوم تھونگ ڈوک نے الزام لگایا کہ انہیں 21 نومبر کو لندن سے جاپان جاتے ہوئے تین گھنٹے کے اسٹاپ اوور کے دوران چینی امیگریشن حکام نے 18 گھنٹے تک حراست میں رکھا۔ انہوں نے کہا کہ اہلکاروں نے ان کا ہندوستانی پاسپورٹ قبول کرنے سے انکار کر دیا، یہ کہتے ہوئے کہ ان کی جائے پیدائش کی جگہ  اروناچل پردیش لکھا ہوا ہے اور اروناچل پردیش چین کا حصہ ہے۔

Recent News

ممتا بنرجی کی ایس آئی آر کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی

ممتا بنرجی کی ایس آئی آر کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی

February 2, 2026
’امرت ادیان‘3فروری سے عام لوگوں کے لیے کھل جائے گا

’امرت ادیان‘3فروری سے عام لوگوں کے لیے کھل جائے گا

February 1, 2026
2026-27کے بجٹ میں ’ ترقی یافتہ ہندوستان ‘ کا ہدف

2026-27کے بجٹ میں ’ ترقی یافتہ ہندوستان ‘ کا ہدف

February 1, 2026
دہلی-این سی آر میں پھر موسم نے   لی کروٹ

دہلی-این سی آر میں پھر موسم نے لی کروٹ

February 1, 2026
عدالتوں میں الزامات طے کرنے میں تاخیر پر سپریم کورٹ برہم

ماہواری سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم

January 31, 2026
ہماچل پردیش میں شدید برفباری

ہماچل پردیش میں شدید برفباری

January 30, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.