Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

زندہ افراد کو مردہ ظاہر کرنے پر الیکشن کمیشن سے وضاحت طلب

سپریم کورٹ میں تقریباً 65 لاکھ افراد کو ووٹر لسٹ سے خارج کرنے کا معاملہ زیر بحث

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
4 months ago
شیخ علی مقبرہ معاملہ میں آر ڈبلیو اے کو سپریم کورٹ کی  پھٹکار

سپریم کورٹ

سپریم کورٹ میں بہار کے خصوصی گہری نظر ثانی (ایس آئی آر) کی پہلی ڈرافٹ لسٹ کے خلاف سماعت کے دوران سینئر وکیل کے سِبّل نے عدالت کو بتایا کہ اس لسٹ میں 12 ایسے افراد کو مردہ ظاہر کیا گیا ہے جو حقیقت میں زندہ ہیں۔ یہ لسٹ اس ماہ جاری کی گئی ہے اور اس میں تقریباً 65 لاکھ افراد کو ووٹر لسٹ سے خارج کرنے کا معاملہ زیر بحث ہے۔

جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس جوئےمالیا باگچی کی بنچ نے آج یعنی 12 اگست 2025 کو اس کیس کی سماعت کی۔  سبل نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کی گئی ڈرافٹ لسٹ میں یہ ناقابل قبول غلطی ہوئی ہے، جس پر الیکشن کمیشن کے وکیل راکیش دیویدی نے موقف پیش کیا کہ یہ ایک وسیع اور پیچیدہ عمل ہے، جس میں چھوٹی غلطیاں ہو سکتی ہیں اور فائنل لسٹ میں اصلاحات کی جائیں گی۔

عدالت نے کہا کہ جو لوگ مردہ ظاہر کیے گئے مگر حقیقت میں زندہ ہیں، ان کی فہرست عدالت کو پیش کی جائے۔ اگر کوئی زندہ شخص غلط طور پر مردہ ظاہر کیا گیا ہے تو اس معاملے پر الیکشن کمیشن سے وضاحت طلب کی جائے گی۔ کپیل سِبّل نے کہا کہ ہر ووٹنگ بوتھ پر غلطیاں ہو رہی ہیں اور اس لیے متاثرہ افراد کا پتہ لگانا آسان نہیں ہے۔

جسٹس سوریہ کانت نے کہا کہ سوال تو آپ خود ایس آئی آر کے آغاز پر اٹھا رہے ہیں، جو بنیادی مسئلہ ہے۔ کپیل سبل نے کہا کہ الیکشن کمیشن اس طرح کا عمل نہیں چلا سکتا۔ اسی سماعت کے دوران وکیل گوپال شنکرنارائن نے کہا کہ اگر اتنے بڑے پیمانے پر افراد کو ووٹر لسٹ سے نکالا گیا ہے تو عدالت کو فوری مداخلت کرنی چاہیے۔ انہوں نے 65 لاکھ افراد کے نکالے جانے کا ذکر کیا۔ عدالت نے کہا کہ صورتحال کو تفصیل سے جانچ کر فیصلہ کیا جائے گا۔

کپیل سبل نے مزید کہا کہ کسی کا شہری ہونا اور اس کے رہائشی علاقے کی تصدیق کے لیے آئندہ قواعد کے تحت آدھار کارڈ کی معلومات کو قابل قبول سمجھا جانا چاہیے۔الیکشن کمیشن کے وکیل راکیش دیویدی نے عدالت کو بتایا کہ کچھ نئی درخواستیں آئیں ہیں جن کے جواب ابھی نہیں دیے جا سکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ پیر کو 200 صفحات پر مشتمل دستاویزات عدالت میں جمع کروائی گئی ہیں، جن کا جواب تیار کیا جا رہا ہے۔ عدالت نے کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو جواب دینے کے لیے مزید وقت دیا جائے گا۔

Recent News

’وندے ماترم‘ پر بحث کے دوران پرینکا گاندھی کا تلخ سوال

’وندے ماترم‘ پر بحث کے دوران پرینکا گاندھی کا تلخ سوال

December 8, 2025
صرف ٹپس کے پیسوں سے 10 لاکھ کی کار خریدلی

صرف ٹپس کے پیسوں سے 10 لاکھ کی کار خریدلی

December 8, 2025
انڈیگو کی حالت بدستورابتر- دہلی سے  234 پروازیں منسوخ

انڈیگو کی حالت بدستورابتر- دہلی سے 234 پروازیں منسوخ

December 8, 2025
چھتیس گڑھ میں خوفناک سڑک حادثہ میں 5  نوجوانوں کی دردناک موت

چھتیس گڑھ میں خوفناک سڑک حادثہ میں 5 نوجوانوں کی دردناک موت

December 7, 2025
نائٹ کلب واردات میں 25 افراد کی موت کے بعد  حادثے کی تحقیقات شروع

نائٹ کلب واردات میں 25 افراد کی موت کے بعد حادثے کی تحقیقات شروع

December 7, 2025
انڈیگو بحران پر مرکزی وزارت برائے شہری ہوابازی کا سخت رخ

انڈیگو بحران پر مرکزی وزارت برائے شہری ہوابازی کا سخت رخ

December 6, 2025
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.