Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

فلم ’120 بہادر‘ دہلی میں ٹیکس فری

فرحان اختر نے وزیرِ اعلیٰ ریکھا گپتا کے فیصلے پر اظہارِ تشکر کیا

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
2 months ago
فلم ’120 بہادر‘ دہلی میں ٹیکس فری

نئی دہلی: بالی ووڈ اداکار اور فلم ساز فرحان اختر کی نئی جنگ پر مبنی فلم ’120 بہادُر‘ کو دہلی حکومت نے ٹیکس فری قرار دے دیا ہے۔ فلم 21 نومبر کو ریلیز ہوئی تھی اور ایک ہفتے کے اندر ہی اسے دہلی میں یہ خصوصی رعایت مل گئی۔ فلم کو ملنے والے مثبت ردِ عمل اور عوامی دلچسپی کے بعد وزیرِ اعلیٰ ریکھا گپتا نے اسے ٹیکس سے مستثنیٰ کرنے کا اعلان کیا، جس کے بعد جمعہ سے راجدھانی میں فلم کا ٹکٹ کم قیمت میں دستیاب ہوگا۔

فلم 120 بہار کو ٹیکس فری قرار دئے جانے کے بعد فرحان اختر نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک خصوصی پوسٹ شیئر کی۔ انہوں نے فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’دہلی میں اب ’120 بہادر‘ ٹیکس فری ہو گئی ہے۔ دہلی کی وزیرِ اعلیٰ ریکھا گپتا کا دل سے شکر گزار ہوں۔ ان کے اس تعاون سے بہادری کی یہ کہانی مزید لوگوں تک پہنچ سکے گی۔

وزیرِ اعلیٰ ریکھا گپتا نے جمعرات کی رات ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر باضابطہ اعلان کرتے ہوئے بتایا تھا کہ یہ فلم 1962 میں ہونے والی ریزنگ لا کی تاریخی جنگ میں 13 کماؤں رجمنٹ کی چارلی کمپنی کے 120 جانبازوں کی قربانی اور غیر معمولی حوصلے کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ فلم نہ صرف ایک فوجی کمپنی کی داستان ہے بلکہ میجر شیطان سنگھ بھاٹی کی شجاعت اور قیادت کا بھی جامع تعارف کراتی ہے، جن کی بہادری ہندستان کی عسکری تاریخ میں ہمیشہ سنہری حروف میں یاد کی جاتی ہے۔

ریکھا گپتا نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ دہلی حکومت نے 28 نومبر سے فلم کو ٹیکس فری کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد اس متاثرکن کہانی کو دیکھ سکیں۔ انہوں نے فلم کے پروڈیوسرز اور پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ فلم نئی نسل کو سچے ہیروز کی قربانیوں سے روشناس کرانے کا بہترین ذریعہ ہے۔

Recent News

’امرت ادیان‘3فروری سے عام لوگوں کے لیے کھل جائے گا

’امرت ادیان‘3فروری سے عام لوگوں کے لیے کھل جائے گا

February 1, 2026
2026-27کے بجٹ میں ’ ترقی یافتہ ہندوستان ‘ کا ہدف

2026-27کے بجٹ میں ’ ترقی یافتہ ہندوستان ‘ کا ہدف

February 1, 2026
دہلی-این سی آر میں پھر موسم نے   لی کروٹ

دہلی-این سی آر میں پھر موسم نے لی کروٹ

February 1, 2026
عدالتوں میں الزامات طے کرنے میں تاخیر پر سپریم کورٹ برہم

ماہواری سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم

January 31, 2026
ہماچل پردیش میں شدید برفباری

ہماچل پردیش میں شدید برفباری

January 30, 2026
آئی پی یونیورسٹی میں تعلیمی سیشن 2026-27 کے لیے داخلہ عمل شروع

آئی پی یونیورسٹی میں تعلیمی سیشن 2026-27 کے لیے داخلہ عمل شروع

January 29, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.