Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

مریضوں کے نام پر جعل سازی، آیوشمان اسکیم سے 2359 اسپتال باہر

اے بی۔ پی ایم جے اے وائی میں بدعنوانی میں ملوث اسپتالوں پر اب تک کی سب سے بڑی کارروائی کی

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
7 hours ago
مریضوں کے نام پر جعل سازی، آیوشمان اسکیم سے 2359 اسپتال باہر

’آیوشمان بھارت یوجنا‘ کے نام پر بڑی جعل سازی کا معاملہ سامنے آیا ہے، جس کے بعد 2359 اسپتالوں کو اس اسکیم سے باہر نکال دیا گیا ہے اور 1200 اسپتالوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ممکن ہے کہ جس اسپتال میں آپ اپنا کارڈ لے کر جانا چاہتے ہوں، وہ اسپتال اب آیوشمان اسکیم کا حصہ نہ ہو۔ دراصل مرکزی حکومت نے ’آیوشمان بھارت- پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا‘ (اے بی۔ پی ایم جے اے وائی) میں بدعنوانی میں ملوث اسپتالوں پر اب تک کی سب سے بڑی کارروائی کی ہے۔ اصول و ضوابط کی خلاف ورزی اور فرضی بلنگ کے الزام میں ملک کے 2359 اسپتالوں کو اسکیم سے باہر (ڈی ایمپینل) کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ 1200 دیگر اسپتالوں کو معطل کر دیا گیا ہے۔

مرکزی وزیر صحت جے پی نڈا نے 7 اگست کو لوک سبھا میں ایک تحریری جواب کے ذریعہ پوری کارروائی کی اطلاع دی۔ حکومت کے ان اقدامات کا اثر عوام پر پڑے گا، جو اسپتال بلیک لسٹ یا معطل ہو چکے ہیں، ان اسپتالوں میں اب آیوشمان کارڈ کے ذریعہ مفت علاج نہیں ہوسکے گا۔ اگر آپ کسی پرائیویٹ یا سرکاری اسپتال میں داخل ہونے جا رہے ہیں تو پہلے پتہ کرلیں کہ وہ اسپتال اب آیوشمان اسکیم کے تحت رجسٹرڈ ہے یا نہیں۔ حکومت نے صاف کہہ دیا ہے کہ جعل سازی کرنے والوں کو بخشا نہیں جائے گا۔ اب تک ایسے اسپتالوں پر کل 328.49 کروڑ روپے کا جرمانہ لگایا جا چکا ہے اور 29 معاملوں میں ایف آئی آر بھی درج کرائی گئی ہے۔ حکومت نے اتنی بڑی تعداد میں اسپتالوں کی چوری ’اے آئی‘ اور مشین لرننگ کی مدد سے پکڑی ہے۔

نیشنل ہیلتھ اتھارٹی (این ایچ اے) نے جعل سازی روکنے کے لیے مضبوط سسٹم تیار کیا ہے۔ جیسے ہی کوئی اسپتال فرضی کلیم، ایک ہی مریض کے نام پر دوبارہ بل، شناخت کا غلط استعمال یا بغیر ضرورت کے میڈیکل جانچ کا بل پورٹل پر ڈالتا ہے، تو سسٹم 24 گھنٹے کے اندر الرٹ بھیج دیتا ہے۔ اس تکنیک کی مدد سے ادائیگی ہونے سے پہلے ہی فرضی دعوے کی جانچ ہو جاتی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 31 جولائی 2026 تک اس ہائی ٹیک سسٹم نے 676.14 کروڑ روپے کی سرکاری رقم کی حفاظت کی ہے۔ بدعنوانی کے خلاف اس بڑی کارروائی کے باوجود ’آیوشمان بھارت اسکیم‘ کی توسیع جاری ہے۔ مالی سال 2025-26 کے اعداد و شمار پر نظر ڈالیں تو اس دوران 3.75 کروڑ نئے آیوشمان کارڈ بنائے گئے۔ وہیں 2.74 کروڑ مریضوں کے اسپتال میں داخل ہونے کی منظوری دی گئی۔

مرکزی حکومت نے علاج کے خرچ کے لیے ریاستوں کو 8438.27 کروڑ روپے کی رقم بھی جاری کی ہے۔ اس میں اتر پردیش سب سے آگے ہے۔ جہاں 30.6 لاکھ مریضوں کا علاج ہوا اور ریاست کو 1047.53 کروڑ روپے کا مرکزی فنڈ ملا۔ ’آیوشمان بھارت یوجنا‘ کے تحت ایک غریب کنبے کو ہر سال 5 لاکھ روپے تک مفت علاج کی سہولت ملتی ہے۔ اس میں 1900 سے زیادہ بیماریوں کا علاج اور آپریشن کا کور شامل ہے۔ 8 اگست 2026 کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں اب بھی 38437 اسپتال آیوشمان اسکیم سے جڑے ہوئے ہیں، جس میں 20363 سرکاری اور 18074 پرائیویٹ اسپتال شامل ہیں۔ ایسی صورتحال میں علاج کی پریشانی نہیں ہے۔ بس ضرورت ہے کہ آپ اسپتال جانے سے قبل ’ نیشنل ہیلتھ اتھارٹی‘ کے پورٹل پر جا کر معلومات حاصل کرلیں، تاکہ دشواریوں کا سامنا نہیں کرنا پڑے۔

Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.