Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

مغربی بنگال میں محکمہ اقلیتی بہبود اور مدارس کے فنڈز نصف سے زیادہ گھٹا دئے گئے

حکومت نے ایک لاکھ سرکاری عہدوں کو مرحلہ وار پُر کرنے کا وعدہ کیا جن میں ایک تہائی عہدے خواتین کیلئے مخصوص ہوں گے

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
4 months ago
مغربی بنگال میں محکمہ اقلیتی بہبود اور مدارس کے فنڈز نصف سے زیادہ گھٹا دئے گئے

کولکاتا : بنگال کی بی جے پی حکومت نے اپنے پہلے مکمل بجٹ میں اقلیتی بہبود اور مدرسہ تعلیم کے شعبے کیلئے مختص فنڈز میں نمایاں کمی کا اعلان کیا ہے ۔ مالی سال 2026-27 کیلئے اس محکمہ کو 2,165۔42 کروڑ روپے دینے کی تجویز پیش کی گئی ہے، جبکہ فروری میں سابق ٹی ایم سی حکومت نے اپنے عبوری بجٹ میں اسی شعبے کیلئے 5,713 کروڑ روپے مختص کیے تھے۔اس طرح اقلیتی بہبود اور مدارس کے بجٹ میں 3,548 کروڑ روپے کی کٹوتی کی گئی ہے، جو گزشتہ مختص رقم کے مقابلے میں آدھے سے زیادہ کمی سمجھی جا رہی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق مغربی بنگال میں تقریباً 614 سرکاری طور پر مسلمہ مدارس موجود ہیں، جہاں لگ بھگ ساڑھے چار لاکھ طلبہ زیر تعلیم ہیں۔دوسری جانب وزیر خزانہ سوپن داس گپتا نے اسمبلی میں ریاست کا سالانہ بجٹ پیش کرکے کہا کہ حکومت مالیاتی نظم و ضبط برقرار رکھنے کے ساتھ فلاحی اسکیموں کو جاری رکھے گی۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ریاستی سرکاری ملازمین کے مہنگائی الاؤنس (ڈی اے) میں 20 فیصد اضافہ کیا جائے گا، جس کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہوگا۔ اس اضافہ کے بعد مجموعی ڈی اے 38 فیصد تک پہنچ جائے گا۔

بجٹ میں روزگار کے شعبے کیلئے بھی اعلانات کیے گئے ہیں ۔ حکومت نے ایک لاکھ سرکاری جائیدادوں کو مرحلہ وار پُر کرنے کا وعدہ کیا ہے، جن میں ایک تہائی عہدے خواتین کیلئے مخصوص ہوں گے۔ اس کے علاوہ تمام موجودہ سماجی بہبود کی اسکیموں کو جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔وزیر خزانہ نے اناپورنا یوجنا کیلئے 36 ہزار کروڑ روپئے مختص کرنے کا اعلان کیا، جبکہ خواتین کیلئے مفت بس سفر کی سہولت برقرار رکھنے کی خاطر 550 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ اس مقصد کیلئے جلد ہی پنک کارڈ نظام بھی متعارف کرایا جائے گا۔

Recent News

سعودی عرب میں مقیم ہندوستانی باشندوں کو  چوکس رہنے کا مشورہ

سعودی عرب میں مقیم ہندوستانی باشندوں کو چوکس رہنے کا مشورہ

October 9, 2026
بیکٹیریل انفیکشن کے علاج میں اہم پیش رفت

ادویات کی فروخت بڑھانے کے لیے ڈاکٹروں کو تحائف دینے پرسپریم کورٹ سخت

October 9, 2026
معروف بالی ووڈ اداکار نانا پاٹیکر نہیں رہے

معروف بالی ووڈ اداکار نانا پاٹیکر نہیں رہے

October 8, 2026
پاکبڑا واقع مصطفیٰ مسجد مقدمہ میں مسجد انتظامیہ کمیٹی کا کردار قابل تحسین – جمعیۃ علما ہند

پاکبڑا واقع مصطفیٰ مسجد مقدمہ میں مسجد انتظامیہ کمیٹی کا کردار قابل تحسین – جمعیۃ علما ہند

October 9, 2026
تلنگانہ میں بوگس فارم۔ 7 پر پہلا FIR درج، مشیرآباد میں 30 ووٹ خارج کرنے کی کوشش ناکام

تلنگانہ میں بوگس فارم۔ 7 پر پہلا FIR درج، مشیرآباد میں 30 ووٹ خارج کرنے کی کوشش ناکام

October 8, 2026
آر بی آئی کا بڑا فیصلہ، ریپو ریٹ میں  25 بیسس پوائنٹس کا اضافہ

آر بی آئی کا بڑا فیصلہ، ریپو ریٹ میں 25 بیسس پوائنٹس کا اضافہ

October 7, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.