Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

تاریخ میں پہلی بار سونا 4000 ڈالر فی اونس سے تجاوز

عالمی منڈی میں ریکارڈ اضافہ ، ہندوستان میں 122170 روپئے فی 10 گرام

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
5 months ago
تاریخ میں پہلی بار سونا 4000 ڈالر فی اونس سے تجاوز

نئی دہلی۔  عالمی سطح پر سونے کی قیمتوں میں چہارشنبہ کو زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا، جس کے نتیجے میں یہ قیمتی دھات تاریخ میں پہلی بار 4000 ڈالر فی اونس (28.35 گرام) کی حد پار کر گئی۔ بین الاقوامی منڈی میں کامیکس پر دسمبر فیوچرز کی قیمت ہندوستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے 4040 ڈالر فی اونس درج کی گئی۔ماہرین کے مطابق، موجودہ عالمی غیر یقینی صورتحال اور بڑھتی ہوئی جغرافیائی سیاسی کشیدگی کے باعث سرمایہ کار محفوظ سرمایہ کاری کے طور پر سونا خریدنے کی طرف مائل ہورہے ہیں۔امریکہ میں حکومت کے شٹ ڈاؤن کا خطرہ، فرانس میں سیاسی عدم استحکام، جاپان اور ارجنٹائن کی اقتصادی مشکلات اور روس-یوکرین جنگ کی شدت میں اضافہ، وہ تمام عوامل ہیں جنہوں نے سونے کی قیمت کو نئی بلندیوں تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرحِ سود میں ممکنہ کمی کی توقعات نے بھی اس تیزی کو مزید تقویت دی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آئندہ مہینوں میں فیڈ شرحِ سود میں کمی کرتا ہے تو سونے کی قیمتوں میں یہ ریکارڈ تیزی مزید طویل عرصے تک برقرار رہ سکتی ہے۔ملٹی کموڈیٹی ایکسچینج (MCX) پر سونا 0.87 فیصد اضافے کے ساتھ 122170 روپے فی 10 گرام تک پہنچ گیا، جو ایک نیا ریکارڈ ہے۔ اسی کے ساتھ چاندی میں بھی تیزی دیکھی گئی، جبکہ 1.07 فیصد اضافے کے ساتھ 147354 روپے فی کلوگرام تک جا پہنچی۔آج دہلی، ممبئی ، کولکاتااور بنگلورو میں فی کیلو گرام چاندی 1,57,000 روپئے رہی جبکہ چینائی اور حیدرآباد میں یہی قیمت 1,67,000 روپئے رہی۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت 1.44 فیصد اضافہ کے بعد 48.20 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔ اس سال کے آغاز سے اب تک سونا 55 فیصد سے زیادہ اور چاندی تقریباً 70 فیصد منافع دے چکی ہے۔دنیا کے معروف سرمایہ کاری بینک Goldman Sachs نے اپنی تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ اگر موجودہ رجحان جاری رہا تو سونا اگلے سال تک 5000 ڈالر فی اونس تک پہنچ سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، عالمی سیاسی و اقتصادی غیر یقینی حالات کے پیش نظر سونا ایک محفوظ اثاثہ کے طور پر اپنی مضبوط پوزیشن برقرار رکھے گا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاروں کے رویے میں واضح تبدیلی دیکھی جا رہی ہے۔ اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، کرنسی کی کمزوری، اور بین الاقوامی تنازعات نے سرمایہ کاروں کو سونا اور چاندی جیسی قیمتی دھاتوں کی طرف راغب کر دیا ہے۔

اقتصادی ماہرین کے مطابق، بڑھتی ہوئی عالمی بے یقینی، شرحِ سود میں کمی کی توقعات اور جغرافیائی تناؤ کے باعث سونے کی قیمتوں میں جاری یہ ریکارڈ تیزی مستقبل قریب میں بھی برقرار رہنے کا امکان ہے۔گزشتہ چند دنوں سے چاندی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ منگل کے مقابلے میں آج چاندی تقریباً 800 روپے فی کلو مہنگی ہو گئی ہے، جس نے خریداروں اور سرمایہ کاروں دونوں کو حیران کر دیا ہے۔ماہرینِ مارکیٹ کا کہنا ہے کہ اس اضافے کی وجوہات مقامی نہیں بلکہ بین الاقوامی سطح پر پیدا ہونے والے عوامل ہیں۔ عالمی منڈی میں صنعتی شعبے کی جانب سے چاندی کی مانگ میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جس کا براہِ راست اثر قیمتوں پر پڑ رہا ہے۔اعداد و شمار کے مطابق، چاندی کی جملہ طلب کا تقریباً 60 سے 70 فیصد حصہ صنعتی استعمال سے آتا ہے۔

Recent News

کشمیر میں موسم کے پیٹرن میں تبدیلی کا اشارہ

کشمیر میں موسم کے پیٹرن میں تبدیلی کا اشارہ

February 22, 2026
ٹرمپ کی  جانب سے ایران کو 10 سے15دنوں کی ڈیڈ لائن

ٹرمپ کی جانب سے ایران کو 10 سے15دنوں کی ڈیڈ لائن

February 22, 2026
ہند-امریکہ تجارتی معاہدہ پر کانگریس کا تلخ تبصرہ

ہند-امریکہ تجارتی معاہدہ پر کانگریس کا تلخ تبصرہ

February 21, 2026
لالو یادو پر میتھلی ٹھاکر کے تبصرے پرتیجسوی یادو کی  سخت تنقید

لالو یادو پر میتھلی ٹھاکر کے تبصرے پرتیجسوی یادو کی سخت تنقید

February 21, 2026
ہند-امریکہ معاہدہ پر راہل گاندھی کا سخت حملہ

ہند-امریکہ معاہدہ پر راہل گاندھی کا سخت حملہ

February 20, 2026
گجرات میں ایس آئی آر کے بعد  68 لاکھ سے زائد نام خارج

گجرات میں ایس آئی آر کے بعد 68 لاکھ سے زائد نام خارج

February 20, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.