Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو عالمی خبریں

ایران سے ہندوستانیوں کو بحفاظت نکالنے کے لیے حکومت ہند سرگرم

اسرائیل اور ایران کے درمیان مسلسل جنگ کے پیش نظر ہندوستانی سفارت خانہ اور دیگر ایجنسیوں کو فعال کر دیا گیا

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
12 months ago
ایران سے ہندوستانیوں کو بحفاظت نکالنے کے لیے حکومت ہند سرگرم

نئی دہلی : ایران میں اس وقت تقریباً 10 ہزار ہندوستانی پھنسے ہوئے ہیں۔ ان میں سے بڑی تعداد ہندوستانی طلبا کی ہے جو میڈیکل اور مذہبی تعلیم کے لیے مختلف ایرانی اداروں میں مطالعہ کر رہے ہیں۔ اسرائیل-ایران لڑائی کے درمیان اب حکومت ہند ان لوگوں کو بحفاظت باہر نکالنے کے لیے خصوصی ریسکیو آپریشن کرنے والی ہے۔حکومت ہند کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ ایران حکومت نے بھی غیر ملکی شہریوں کو بحفاظت ان کے ملک بھیجنے پر اتفاق ظاہر کیا ہے۔ اسی کے تحت ہندوستانیوں کو آذربائیجان، ترکمنستان اور افغانستان کے راستے محفوظ نکالا جائے گا۔ اس کے لیے سرحدی علاقوں میں ہندوستانی سفارت خانہ اور دیگر ایجنسیوں کو فعال کر دیا گیا ہے۔

اس سے قبل ہندوستانی سفارت خانہ نے ہندوستانی شہریوں کے لیے اتوار کو ایک ایڈوائزری جاری کی تھی۔ جس میں ہندوستانی سفارت خانہ نے ہندوستانی شہریوں سے کہا کہ گھبرائیں نہیں، محتاط رہیں اور ایران کی راجدھانی تہران میں واقع ہندوستانی سفارت خانہ کے رابطہ میں رہیں۔

ہندوستانی سفارت خانہ نے ایڈوائزری میں یہ بھی کہا کہ محتاط رہنے کے ساتھ ساتھ تمام غیر ضروری سرگرمیوں سے گریز کریں، سفارت خانہ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر نظر رکھیں اور مقامی افسران کی جانب سے دی گئی صلاح کے مطابق حفاظتی پروٹوکول پر عمل کریں۔ ساتھ ہی ہندوستانی سفارت خانہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ کے آفیشیل اکاؤنٹ پر ایک گوگل فارم شیئر کیا اور تمام ہندوستانی شہریوں سے فارم پُر کر کے اپنی تفصیلی معلومات فراہم کرنے کے لیے کہا ہے۔ ساتھ ہی ہندوستانی مشن نے ایمرجنسی صورتحال کے پیش نظر کچھ فون نمبر بھی جاری کیے ہیں۔

واضح ہو کہ اسرائیل اور ایران کے درمیان مسلسل چار دنوں سے جنگ جاری ہے۔ فی الحال یہ ٹکراؤ ختم ہوتا ہوا نظر نہیں آ رہا ہے۔ اس لڑائی میں اب تک ایران کے 224 اور اسرائیل کے 15 لوگوں کی جانیں جا چکی ہیں۔ دن بہ دن جنگ میں ہو رہی شدت سے عالمی پیمانے پر تشویش پیدا ہو گئی ہے۔ ساتھ ہی ایران میں موجود ہندوستانیوں کے لیے بھی خطرے کی گھنٹی بج چکی ہے۔

Recent News

ایران اور امریکا کے درمیان حالات بدستور کشیدہ

ایران اور امریکا کے درمیان حالات بدستور کشیدہ

June 10, 2026
12 سال میں ملک کو ملا پیپر لیک اور بے تحاشہ مہنگائی کاتحفہ

12 سال میں ملک کو ملا پیپر لیک اور بے تحاشہ مہنگائی کاتحفہ

June 10, 2026
ایچ ڈی ایف سی بینک کی ایم سی ایل آر شرحوں میں اضافہ

ایچ ڈی ایف سی بینک کی ایم سی ایل آر شرحوں میں اضافہ

June 10, 2026
دہلی اسمبلی انتخابات:جنگپورہ سے فرہاد سوری ‘مٹیا محل سے عاصم احمد خان  اور بابر پور سے حاجی محمد اشراق خان کانگریس امیدوار

سبسیڈی والے سلنڈر کی تعداد 9 سے گھٹا کر 4 کیے جانے پر کانگریس چراغ پا

June 9, 2026
خان سرکو پٹنہ سول کورٹ سےراحت –  عدالت نے گرفتاری پر لگائی روک

خان سرکو پٹنہ سول کورٹ سےراحت – عدالت نے گرفتاری پر لگائی روک

June 9, 2026
جے پور میں مسجدومزارسمیت 125 سے زائد تجاوزات کو ہٹایا گیا

جے پور میں مسجدومزارسمیت 125 سے زائد تجاوزات کو ہٹایا گیا

June 9, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.