Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو عالمی خبریں

عازمین حج کی رہنمائی کیلئے حج آپریشنل پلان جاری

حرمین شریفین میں دینی امور کے سربراہ شیخ السدیس کے ہاتھوں افتتاح، مصنوعی ذہانت والے روبوٹس کی بھی فراہمی

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
11 months ago
عازمین حج کی رہنمائی کیلئے حج آپریشنل پلان جاری

مکہ مکرمہ: سعودی عرب میں ادارہ حرمین کے شعبہ دینی امور کی جانب سے حج آپریشنل پلان جاری کردیا گیا جو 120 اقدامات پر مشتمل ہے ۔ منصوبے کا مقصد عازمین حج کی بہتر رہنمائی کرنا ہے ۔ سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حرمین میں دینی امور کے سربراہ شیخ السدیس نے آپریشنل منصوبے کا افتتاح کردیا ہے ۔ اُن کا کہنا تھا کہ مملکت کی قیادت نے ضیوف الرحمان کی سہولت اور آرام کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے ہیں تاکہ دنیا بھر سے آنے والے عازمین یہاں سے اعتدال پسندی اور انسانیت کا پیغام لے کر جائیں۔

شیخ السدیس کا حج آپریشنل پلان سے متعلق کہنا تھا کہ مختلف ممالک سے آنے والے عازمین حج کی سہولت کے لئے متعدد زبانوں میں ڈیجیٹل رہنما ضوابط جاری کیے ہیں جس کے لئے مصنوعی ذہانت سے آراستہ روبوٹس بھی فراہم کیے گئے ہیں۔ روبوٹس ’منارہ‘ کے دوسرے ورژن کو متعارف کرایا گیا جو گزشتہ برس سے اپ ڈیٹ ہے اس میں مزید زبانوں کا بھی اضافہ کیا گیا ہے جبکہ سکرینز کے معیار کو بھی بہتر بنایا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ عازمین حج کے لئے 50 علمی و فکری پروگرامز کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جبکہ ضیوف الرحمان کی خدمت کے لئے 2 ہزار سے زائد سعودی کارکنوں کو بھی تعینات کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں حج سیکوریٹی فورسز نے ’مکہ پرمٹ‘ کے بغیر 22 افراد کو غیرقانونی طورپر مکہ لے جانے کی کوشش کرنے والے مصری کو حراست میں لے لیا ہے ۔ وزارت داخلہ کی جانب سے مملکت کے مختلف شہروں میں مقیم غیرملکیوں کو سختی سے ہدایت کی تھی کہ کوئی بھی پرمٹ کے بغیرمکہ مکرمہ جانے کی کوشش نہ کرے ۔ سیکوریٹی فورسز کے مطابق گرفتار ملزم 22 افراد کو بس کے ذریعے مکہ مکرمہ لے جانے کی کوشش کررہا تھا۔ تمام افراد کے پاس حج پرمٹ نہیں تھا جس کی وجہ سے انہی بھی گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ مرکزی ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا گیا ہے جہاں اس کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے ۔ واضح رہے حج سیزن کے دوران پرمٹ کے بغیر مکہ مکرمہ جانا قانون کے خلاف ہے ، جس پر قید اور جرمانہ کی سزا مقرر کی گئی ہے ، ایسے افراد جو پرمٹ کے بغیر کسی کو مکہ مکرمہ لے جاتے ہیں اس پر 20 ہزار ریال فی فرد جرمانہ مقرر کیا گیا ہے ۔

Recent News

بیکٹیریل انفیکشن کے علاج میں اہم پیش رفت

سرکاری ادویات کے غیر قانونی ریکیٹ کا پردہ فاش

April 6, 2026
امریکہ و اسرائیل کو  ایران کا سخت پیغام

ایران کا آبنائے ہرمز پر اہم فیصلہ

April 5, 2026
اسمبلی انتخابات میں فرقہ وارانہ سیاست کو مسترد کرحقیقی ایشوز پر توجہ دینے کی جماعت اسلامی ہند کی اپیل

اسمبلی انتخابات میں فرقہ وارانہ سیاست کو مسترد کرحقیقی ایشوز پر توجہ دینے کی جماعت اسلامی ہند کی اپیل

April 4, 2026
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے دوران عراق میں پھر فضائی حملہ

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے دوران عراق میں پھر فضائی حملہ

April 4, 2026
عام آدمی پارٹی میں اندرونی اختلافات اب کھل کر سامنے

عام آدمی پارٹی میں اندرونی اختلافات اب کھل کر سامنے

April 3, 2026
دہلی میں آسمان  ابر آلود رہنےاور گرج و چمک کے ساتھ  بارش کا امکان

دہلی این سی آر میں آندھی، بارش اور ژالہ باری کا الرٹ

April 3, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.