Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

دہلی میں ہوا ’ہاٹ ایئر بیلون پرواز‘ کا آغاز

رائڈ کے دوران بیلون تقریباً 120 فٹ کی اونچائی تک جاتا ہے، جہاں سے یمنا ریور فرنٹ، پارک اور شہر کے اہم مقامات واضح طور پر نظر آتے ہیں

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
3 months ago
دہلی میں ہوا ’ہاٹ ایئر بیلون پرواز‘ کا آغاز

دہلی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی اے) نے  راجدھانی دہلی میں پہلی بار ’ہاٹ ایئر بیلون رائڈ‘ یعنی بیلون پرواز کی شروعات کر دی ہے۔ اس کی شروعات اسیتا ایسٹ پارک سے ہوئی، جہاں لوگوں کو 100 سے 150 فٹ کی اونچائی تک لے جانے والے ’ٹیتھرڈ بیلون‘ میں بیٹھنے کا موقع ملا۔ اس پرواز میں جمنا کے نئے تعمیر شدہ سیلابی میدان، شہر کی اسکائی لائن اور آس پاس کی ہریالی کا خوبصورت نظارہ صاف طور پر نظر آتا ہے۔ یہ پہل ڈی ڈی اے کی جانب سے حال ہی میں جمنا سیلابی میدان واقع بانسیرا پارک میں کامیاب ٹرائلس کے بعد شروع کی گئی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ 29 نومبر کو دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ونے کمار سکسینہ نے خود ٹرائل فلائٹ کا جائزہ لیا تھا اور انہوں نے اسے دہلی والوں کے لیے پہلی بار انوکھا تجربہ بتایا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر انہوں نے اپنی خوشی ظاہر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ یہ پرواز مکمل طور سے تربیت یافتہ ماہرین کے ذریعہ چلائی جا رہی ہے اور تمام حفاظتی معیارات پر عمل کیا جا رہا ہے۔

اب بات کرتے ہیں کہ لوگوں کو یہ رائڈ، یعنی پرواز کہاں سے ملے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈی ڈی اے اس پرواز کو 4 مقامات پر مرحلہ وار طریقہ سے شروع کر رہا ہے۔ ان میں اسیتا پارک (پہلا لوکیشن جہاں سے پبلک رائڈ شروع ہوئی ہے)، بانسیرا پارک، یمنا اسپورٹس کمپلیکس اور کامن ویلتھ گیمس ولیج اسپورٹس کمپلیکس شامل ہیں۔ رائڈ کے دوران بیلون تقریباً 120 فٹ کی اونچائی تک جاتا ہے، جہاں سے یمنا ریور فرنٹ، پارک اور شہر کے اہم مقامات واضح طور پر نظر آتے ہیں۔

واضح رہے کہ بیلون رائڈ 29 نومبر سے اسیتا پارک میں عام لوگوں کے لیے شروع ہو چکی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹکٹ کی قیمت تقریباً 3000 روپے رکھی گئی ہے اور اس کے ساتھ فی شخص جی ایس ٹی بھی رکھی گئی ہے۔ پائلٹ کے ساتھ ایک بیلون کی ٹوکری میں ایک بار میں 3 سے 5 لوگ بیٹھ سکتے ہیں۔ حالانکہ ضرورت اور مطالبہ کے حساب سے بڑی ٹوکری بھی لگائی جا سکتی ہے، جس میں 8 سے 10 لوگ ایک ساتھ سفر کر سکتے ہیں۔ رائڈ کے اوقات روزانہ دوپہر 3:30 بجے سے شام 7 بجے تک رکھے گئے ہیں۔ آنے والے دنوں میں سروس دھیرے دھیرے بانسیرا، یمنا اسپورٹس کمپلیکس اور کامن ویلتھ گیمس اسپورٹس کمپلیکس تک بڑھائی جائے گی۔

Recent News

ہند-امریکہ تجارتی معاہدہ پر کانگریس کا تلخ تبصرہ

ہند-امریکہ تجارتی معاہدہ پر کانگریس کا تلخ تبصرہ

February 21, 2026
لالو یادو پر میتھلی ٹھاکر کے تبصرے پرتیجسوی یادو کی  سخت تنقید

لالو یادو پر میتھلی ٹھاکر کے تبصرے پرتیجسوی یادو کی سخت تنقید

February 21, 2026
ہند-امریکہ معاہدہ پر راہل گاندھی کا سخت حملہ

ہند-امریکہ معاہدہ پر راہل گاندھی کا سخت حملہ

February 20, 2026
گجرات میں ایس آئی آر کے بعد  68 لاکھ سے زائد نام خارج

گجرات میں ایس آئی آر کے بعد 68 لاکھ سے زائد نام خارج

February 20, 2026
بہارکے 42اراکین اسمبلی کو پٹنہ ہائی کورٹ کا نوٹس

بہارکے 42اراکین اسمبلی کو پٹنہ ہائی کورٹ کا نوٹس

February 19, 2026
ملک میں آج سے رمضان المبارک کا باقاعدہ آغاز

ملک میں آج سے رمضان المبارک کا باقاعدہ آغاز

February 19, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.