پٹنہ: راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے راجیہ سبھا رکن منوج جھا نے بہار میں ووٹر لسٹ کی اسپیشل انٹینسیو ریویژن پر سوال اٹھاتے ہوئے الیکشن کمیشن پر جانبداری کا الزام عائد کیا ہے۔ اُن کا کہنا ہے کہ دلت، پسماندہ، انتہائی پسماندہ اور اقلیتی طبقات کے ووٹرز کے نام جان بوجھ کر فہرست سے نکالے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 11 قسم کے دستاویزات مانگنا غیر عملی ہے، خاص طور پر اُن افراد کے لیے جو ریاست سے باہر کام کرتے ہیں۔ راہل گاندھی اور تیجسوی یادو کے ووٹ چوری والے بیانات کی حمایت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ دراصل دن دہاڑے عوامی مینڈیٹ کی “ڈکیتی” ہے۔ منوج جھا نے الزام لگایا کہ الیکشن کمیشن کسی کے اشارے پر کام کر رہا ہے۔ وزیراعظم کے بہار دورے پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے بڑھتے جرائم پر خاموشی پر سوال اٹھایا اور بہار میں اعلیٰ سطحی جانچ کمیٹی کے قیام کا مطالبہ کیا۔
Read more on Qaumitanzeem.com







