Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو ریاست دہلی

نہرو پلیس سے غیر قانونی وینڈرس ہٹائے جائیں-دہلی ہائی کورٹ

عدالت نےکہا کہ یہ سمجھ سے باہر ہے کہ عرضی گزاروں کو سامان فروخت کرنے کی اجازت کیسے دی جا رہی ہے

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
15 hours ago
نہرو پلیس سے غیر قانونی وینڈرس  ہٹائے جائیں-دہلی ہائی کورٹ

دہلی ہائی کورٹ نے اپنے ایک اہم فیصلہ میں دہلی میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی) کو حکم دیا ہے کہ وہ نہرو پلیس ڈسٹرکٹ کمرشل کمپلیکس میں کام کر رہے غیر قانونی وینڈرس کو ہٹانے کے لے فوری اقدامات کرے۔ عدالت نے یہ بھی کہا کہ یہ جگہ ’نو وینڈنگ‘ اور ’نو ہاکنگ‘ زون ہے۔ ساتھ ہی عدالت نے عرضی داخل کرنے والے 2 عرضی گزاروں پر جرمانہ بھی عائد کر دیا ہے۔ جسٹس پرتیبھا ایم سنگھ اور جسٹس مدھو جین کی بنچ نے اپنے جاری کردہ حکم میں کہا کہ نہرو پلیس علاقے میں ہاکروں اور وینڈرس کو اجازت دینے سے تحفظ اور سلامتی سے متعلق خدشات کافی بڑھ گئے ہیں اور وہاں صرف محدود تعداد میں مجاز وینڈرس کو ہی کام کرنے کی اجازت ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل عدالت نے 24 مارچ کو دیے گئے اپنے فیصلے میں اس بات پر زور دیا تھا کہ مجاز وینڈرس کے لیے بھی سپریم کورٹ نے انہیں دوسری جگہ بسانے کے حکم جاری کیے ہیں۔ عدالت نے کہا کہ ’’اس بات کا عدالتی نوٹس لیا جا سکتا ہے کہ نہرو پلیس کو پہلے ہی نو وینڈنگ اور نو ہاکنگ زون قرار دیا جا چکا ہے۔ یہ واضح ہے کہ نہرو پلیس میں ہاکروں اور وینڈرس کو اجازت دینے سے پورے کمرشل کمپلیکس میں تحفظ اور سلامتی کے حوالے سے کافی خدشات بڑھ گئے ہیں۔ اس علاقے میں محدود تعداد میں ہی وینڈرس کو کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے، سپریم کورٹ نے انہیں بھی دوسری جگہ بسانے یا ان کے لیے کوئی خاص جگہ طے کرنے پر غور کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

ہائی کورٹ کا یہ حکم 2 وینڈرس کی جانب سے داخل ایک عرضی پر دیا گیا۔ عرضی میں وینڈرس نے مطالبہ کیا تھا کہ افسران انہیں نہرو پلیس میں مانسروور بلڈنگ کے سامنے سامان فروخت کرنے سے نہ روکیں۔ حالانکہ اپنے 15 صفحات پر مشتمل حکم میں عدالت نے اس عرضی کو خارج کر دیا۔ عدالت نے کہا کہ ان دونوں وینڈرس کے پاس علاقے میں سامان فروخت کرنے کا کوئی قانونی حق نہیں ہے۔ ساتھ ہی عدالت نے ان دونوں پر 10000 روپے کا جرمانہ بھی عائد کر دیا اور ایم سی ڈی کو ہدایت دی کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ اس زون میں کسی بھی غیر قانونی وینڈر کو کام کرنے کی اجازت نہ دی جائے۔

Recent News

امریکہ و اسرائیل کو  ایران کا سخت پیغام

امریکہ و اسرائیل کو ایران کا سخت پیغام

April 1, 2026
نہرو پلیس سے غیر قانونی وینڈرس  ہٹائے جائیں-دہلی ہائی کورٹ

نہرو پلیس سے غیر قانونی وینڈرس ہٹائے جائیں-دہلی ہائی کورٹ

April 1, 2026
امریکہ سے 104 ہندوستانیوں کی ملک بدری پر اپوزیشن کا احتجاج

ٹیکس نظام کو آسان اور زیادہ شفاف بنانے کے لئے نیا انکم ٹیکس قانون نافذ

April 1, 2026
ہند-امریکہ معاہدہ پر راہل گاندھی کا سخت حملہ

اسمارٹ سٹی مشن پر راہل گاندھی کا سوال

March 31, 2026
میرٹھ میں ’جاٹ پارلیمنٹ‘ کا انعقاد

میرٹھ میں ’جاٹ پارلیمنٹ‘ کا انعقاد

March 30, 2026
مردم شماری 2027 میں’ لیو-اِن جوڑوں‘ کو شادی شدہ ماننے کا التزام

مردم شماری 2027 میں’ لیو-اِن جوڑوں‘ کو شادی شدہ ماننے کا التزام

March 30, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.