Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

میرٹھ میں ’جاٹ پارلیمنٹ‘ کا انعقاد

برادری سے باہر شادی نہ کیے جانے سمیت 11 تجاویز پاس

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
6 months ago
میرٹھ میں ’جاٹ پارلیمنٹ‘ کا انعقاد

میرٹھ کی سردھنا تحصیل کے سکوتی ٹانڈا قصبہ میں اتوار (29 مارچ) کو بین الاقوامی ’جاٹ پارلیمنٹ‘ کی جانب سے بنائے گئے مہاراجہ ’سورج مَل‘ کے سب سے بڑے مجسمے کی نقاب کشائی کی گئی۔ اس تقریب کے موقع پر جاٹ برادری کی ایک اہم میٹنگ بھی منعقد ہوئی۔ اس دوران جاٹ سرداروں نے برادری کے مفاد میں 11 اہم تجاویز متفقہ طور پر منظور کیں۔

میٹنگ میں پہلی تجویز نوجوانوں کو جاٹ تاریخ سے جوڑنے پر مرکوز رہی۔ برادری کے نوجوانوں کو عظیم جاٹ شخصیات کی تاریخ کا مطالعہ کرنے اور ان کے یوم پیدائش اور یوم وفات منانے کی ترغیب دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ دوسری تجویز میں نوجوانوں کو تکنیکی اور ہنر پر مبنی تعلیم کے ساتھ ساتھ اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے اور خود روزگاری اور تجارت کی جانب بڑھنے کے لیے حوصلہ افزائی کرنے پر زور دیا گیا۔

تیسری تجویز کے تحت دین بندھو، رہبر اعظم سر چودھری چھوٹو رام کو ’بھارت رتن‘ دینے کا مطالبہ اٹھایا گیا۔ چوتھی تجویز میں جاٹ برادری کو منشیات سے پاک بنانے کے لیے مہم چلا کر نوجوانوں میں بیداری لانے کا عزم کیا گیا۔ پانچویں تجویز میں بین برادری شادیوں پر مکمل طور پر روک لگانے کی بات کہی گئی، جبکہ چھٹی تجویز میں اعلیٰ عہدوں پر فائز جاٹ لیڈران اور افسران سے سماج کے لوگوں کی بے لوث مدد کرنے کی اپیل کی گئی۔

ساتویں تجویز میں علاقائیت اور ’گوتر واد‘ سے اوپر اٹھ کر عالمی سطح پر جاٹ اتحاد کو مضبوط کرنے پر زور دیا گیا۔ آٹھویں تجویز میں اتر پردیش، ہریانہ اور دہلی سمیت ان ریاستوں میں جاٹوں کو او بی سی ریزرویشن دلانے کے لیے کوششیں تیز کرنے کی بات کہی گئی جہاں یہ سہولت دستیاب نہیں ہے۔ نویں تجویز میں عظیم جاٹ شخصیات کی تاریخ کو سی بی ایس ای اور این سی ای آر ٹی سمیت دیگر ریاستی اور مرکزی تعلیمی نصاب میں شامل کرنے کا مطالبہ رکھا گیا۔

دسویں تجویز میں لڑکوں اور لڑکیوں کی شادیاں 23 سے 25 سال کی عمر کے درمیان کرنے کا مشورہ دیا گیا۔ گیارہویں اور آخری تجویز میں 36 برادریوں کے ساتھ سماجی بھائی چارہ بڑھانے، جاٹ نوجوانوں کو مثبت سوچ کے لیے متحرک کرنے اور کسی دوسرے معاشرے یا طبقے پر اعتراض یا تنقید نہ کرنے کا عہد لیا گیا۔

Recent News

جامعہ ملیہ اسلامیہ واقع جامع مسجد کے امام و خطیب قاری محمد سلیمان قاسمی کا انتقال

جامعہ ملیہ اسلامیہ واقع جامع مسجد کے امام و خطیب قاری محمد سلیمان قاسمی کا انتقال

September 18, 2026
جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر ایس امین الحسن کا امریکی ٹیرف پر  تشویش کا اظہار

جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر ایس امین الحسن کا امریکی ٹیرف پر تشویش کا اظہار

September 18, 2026
شیخ علی مقبرہ معاملہ میں آر ڈبلیو اے کو سپریم کورٹ کی  پھٹکار

نیٹ پیپر لیک معاملہ پر سپریم کورٹ کا سخت تبصرہ

September 18, 2026
الیکشن کمیشن نے ٹی ایم سی کے  نام اورانتخابی نشان  کو  منجمد کر دیا

الیکشن کمیشن نے ٹی ایم سی کے نام اورانتخابی نشان کو منجمد کر دیا

September 18, 2026
حکومت کی اپیل کے باوجود ڈی ٹی سی بس ڈرائیورس کی ہڑتال جاری

حکومت کی اپیل کے باوجود ڈی ٹی سی بس ڈرائیورس کی ہڑتال جاری

September 18, 2026
وزیر اعظم مودی کی سالگرہ پر این ایس یو آئی کا تالی تھالی مارچ

وزیر اعظم مودی کی سالگرہ پر این ایس یو آئی کا تالی تھالی مارچ

September 17, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.