Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو عرب ممالک

سعودی عرب میں حج گائیڈلائنس میں اہم تبدیلی

آخر وقت میں سفر حج منسوخ کرانے پر جمع کی گئی تمام رقم ضبط کی جا سکتی ہے

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
4 months ago
منیٰ میں عازمین کے قیام کے ساتھ مناسک حج کاآغاز

ریاض: اس بارسفر حج پر جانے والے عازمین کو  اپنے سفر کو منسوخ کرانا مہنگا ثابت ہوگا۔ نئی گائیڈلائنس کے مطابق آخر وقت میں حج سفر منسوخ کرانے پر جمع کی گئی تمام رقم ضبط کی جا سکتی ہے۔ سعودی عرب حکومت کے اصول و ضوابط میں تبدیلی کے سبب حج کمیٹی آف انڈیا نے حج کے لیے منتخب ہونے کے بعد درخواست کی منسوخی پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اس کے باوجود اگر کوئی حج سفر کو منسوخ کرتا ہے تو الگ الگ اوقات کے مطابق حج کمیٹی فی مسافر 5 ہزار روپے سے لے کر ایک لاکھ روپے تک فیس وصول کرے گی۔

حج 2026 کی گائیڈلائنس کے مطابق اگست 2025 تک حج کی درخواست کا عمل مکمل کر لیا جائے گا۔ حالانکہ عازمین حج کی پرواز کا سلسلہ اپریل 2026 سے شروع ہونے کا امکان ہے۔ ایسے میں اس بار صرف ناگزیر حالات میں ہی حج سفر کو منسوخ کرنے کی درخواست قبول کی جائے گی۔ یعنی اگر کوئی حج سفر کو منسوخ کرتا ہے تو عازمین سے فیس وصول کی جائے گی۔ عازمین حج کے انتخاب کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد 30 ستمبر 2025 تک سفر منسوخ کرانے پر 5 ہزار روپے، یکم اکتوبر سے 15 اکتوبر تک 10 ہزار روپے، 16 اکتوبر سے 31 اکتوبر تک 15 ہزار روپے کی وصولی کی جائے گی۔

اسی طرح حج سفر کو منسوخ کرانے پر یکم نومبر سے 15 نومبر تک 20 ہزار روپے، 16 سے 30 نومبر تک 25 ہزار روپے، یکم دسمبر سے 15 دسمبر تک 30 ہزار روپے، 16 سے 31 دسمبر تک 35 ہزار روپے، یکم جنوری سے 15 جنوری 2026 تک 50 ہزار روپے، 16 سے 31 جنوری 2026 تک ایک لاکھ روپے فیس وصول کی جائے گی۔ اس کے علاوہ 31 جنوری 2026 کے بعد حج سفر منسوخ کرانے والے عازمین کی جمع کی گئی پوری رقم ضبط کر لی جائے گی۔

بہرحال، کچھ استثنائی حالات ہیں جس کو پیش نظر رکھتے ہوئے اگر کسی نے حج سفر منسوخ کیا تو اس کو معمولی فیس ادا کرنی ہوگی۔ اگر کسی عازمین کا انتقال ہو جاتا ہے، سرکاری طبی افسران کی جانب سے تصدیق شدہ سنگین بیماری یا حمل کی آخری مدت کی وجہ سے سفر کرنا مناسب نہ ہو تو حج سفر منسوخ کیا جا سکے گا۔ ایسے معاملوں میں ریاستی حج کمیٹی کی سفارش پر جمع رقم سے صرف 2300 روپے کی کٹوتی ہوگی۔ حالانکہ ان کے ساتھ جانے والے عازمین کے حج سفر کی منسوخی پر 5 ہزار روپے کی کٹوتی کی جائے گی۔

Recent News

’وندے ماترم‘ پر بحث کے دوران پرینکا گاندھی کا تلخ سوال

’وندے ماترم‘ پر بحث کے دوران پرینکا گاندھی کا تلخ سوال

December 8, 2025
صرف ٹپس کے پیسوں سے 10 لاکھ کی کار خریدلی

صرف ٹپس کے پیسوں سے 10 لاکھ کی کار خریدلی

December 8, 2025
انڈیگو کی حالت بدستورابتر- دہلی سے  234 پروازیں منسوخ

انڈیگو کی حالت بدستورابتر- دہلی سے 234 پروازیں منسوخ

December 8, 2025
چھتیس گڑھ میں خوفناک سڑک حادثہ میں 5  نوجوانوں کی دردناک موت

چھتیس گڑھ میں خوفناک سڑک حادثہ میں 5 نوجوانوں کی دردناک موت

December 7, 2025
نائٹ کلب واردات میں 25 افراد کی موت کے بعد  حادثے کی تحقیقات شروع

نائٹ کلب واردات میں 25 افراد کی موت کے بعد حادثے کی تحقیقات شروع

December 7, 2025
انڈیگو بحران پر مرکزی وزارت برائے شہری ہوابازی کا سخت رخ

انڈیگو بحران پر مرکزی وزارت برائے شہری ہوابازی کا سخت رخ

December 6, 2025
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.