Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو عالمی خبریں

ڈونالڈ ٹرمپ اور عاصم منیر کے درمیان وائٹ ہاؤس میں اہم ملاقات

ہند-پاک جنگ بندی کا کریڈٹ خود کو دینے کے ساتھ ساتھ امریکی صدر نے پاکستانی آرمی چیف کی بھی تعریف کی

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
6 months ago
ڈونالڈ ٹرمپ اور عاصم منیر کے درمیان  وائٹ ہاؤس میں اہم ملاقات

نئی دہلی:امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ہند پاک  جنگ بندی کا کریڈٹ خود کو دینے کے ساتھ ساتھ انہوں نے پاکستانی آرمی چیف عاصم منیر کی بھی تعریف کی۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور پاکستان کے آرمی چیف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے درمیان بدھ کو وائٹ ہاؤس میں اہم ملاقات ہوئی۔ یہ ملاقات کیبنٹ روم میں ہوئی اور اس کے بعد رسمی ظہرانہ دیا گیا۔ نیوز پورٹل ’آج تک‘ کے مطابق ملاقات کا بنیادی محور ایران اسرائیل تنازعہ اور علاقائی امن برقرار رکھنے پر تھا۔ وائٹ ہاؤس نے اس سے قبل کہا تھا کہ ٹرمپ نے منیر کو اس لیے بلایا ہے کیونکہ انہوں نے ٹرمپ کو امن کا نوبل انعام دینے کی سفارش کی تھی۔

ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ “ہم نے ایران اسرائیل کے معاملے پر بات چیت کی۔ پاکستان ایران کو ہم سے بہتر سمجھتا ہے – وہ علاقائی امن میں اہم کھلاڑی ہے۔” ٹرمپ کا خیال تھا کہ پاکستان کی علاقائی تفہیم اور اثر و رسوخ کو دیکھتے ہوئے، وہ سفارت کاری کے ذریعہ اس بڑھتے ہوئے تنازعہ کو کم کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے کہا کہ ملاقات جنوبی ایشیا میں قیام امن کے لیے پاکستان کے کردار کو تسلیم کرنے کے لیے کی گئی۔

ترجمان نے کہا کہ یہ ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر وائٹ ہاؤس آئے، صدر نے پاک ہندوستان سرحد پر حالیہ کشیدگی کو جنگ میں تبدیل نہ ہونے دینے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔شائع خبروں کے مطابق  ملاقات سے قبل وائٹ ہاؤس کی ترجمان اینا کیلی نے کہا تھا کہ صدر ٹرمپ نے جنرل منیر کو ملاقات کے لیے بلایا کیونکہ انہوں نے ٹرمپ کو پاکستان اور ہندوستان  کے درمیان جوہری جنگ رکوانے پر اپنا کردار ادا کرنے کے لئے امن کا نوبل انعام دینے کی سفارش کی تھی۔

ملاقات میں ٹرمپ اور منیر نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان اقتصادی تعلقات پر بھی بات کی۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ پاکستان اور ہندوستان  کے ساتھ تجارت پر ابتدائی بات چیت کر رہا ہے۔ حال ہی میں ہندوستان  اور پاکستان کے درمیان سرحد پر کشیدگی پیدا ہوئی تھی جسے ہندوستانی  حکومت کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی بات چیت سے نمٹا گیا اور اس کے لئے پاکستان نے ہندوستان سے درخواست کی تھی۔

Recent News

چھتیس گڑھ میں خوفناک سڑک حادثہ میں 5  نوجوانوں کی دردناک موت

چھتیس گڑھ میں خوفناک سڑک حادثہ میں 5 نوجوانوں کی دردناک موت

December 7, 2025
نائٹ کلب واردات میں 25 افراد کی موت کے بعد  حادثے کی تحقیقات شروع

نائٹ کلب واردات میں 25 افراد کی موت کے بعد حادثے کی تحقیقات شروع

December 7, 2025
انڈیگو بحران پر مرکزی وزارت برائے شہری ہوابازی کا سخت رخ

انڈیگو بحران پر مرکزی وزارت برائے شہری ہوابازی کا سخت رخ

December 6, 2025
نالوں کی مرمت اور حفاظت میں لاپرواہی پردہلی  ہائی کورٹ ناراض

نالوں کی مرمت اور حفاظت میں لاپرواہی پردہلی ہائی کورٹ ناراض

December 6, 2025
دہلی میں درجہ حرارت 5.6 ڈگری سیلسیس تک گرا

دہلی میں درجہ حرارت 5.6 ڈگری سیلسیس تک گرا

December 6, 2025
وقف جائیدادوں کے رجسٹریشن کے لیے تین ماہ کی مہلت

وقف جائیدادوں کے رجسٹریشن کے لیے تین ماہ کی مہلت

December 5, 2025
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.