Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

انڈر ورلڈ کنکشن معاملے میں نواب ملک کے خلاف فرد جرم 18 نومبر کو

منی لانڈرنگ معاملے میں ڈسچارج درخواست مسترد -تمام ملزمین کو 18 نومبر کو عدالت میں موجود رہنے کا حکم

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
10 months ago
انڈر ورلڈ کنکشن معاملے میں نواب ملک کے خلاف فرد جرم 18 نومبر کو

ممبئی : ممبئی کی خصوصی  پی ایم ایل اے (پریوینشن آف منی لانڈرنگ ایکٹ) عدالت نے مہاراشٹر کے سابق وزیر اور این سی پی لیڈر نواب ملک سے متعلق منی لانڈرنگ معاملے میں ڈسچارج درخواست کو مسترد کر دیا۔ اس کے ساتھ ہی ملک سمیت تمام ملزمین کو 18 نومبر کو فرد جرم عائد کرنے کے لیے عدالت میں موجود رہنے کا حکم دیا۔ڈسچارج کی درخواست ملک کی کمپنی ’ملک انفراسٹرکچر‘ نے دائر کی تھی۔ کمپنی نے استدلال کیا کہ ای ڈی کا پورا معاملہ ’اندازوں اور قیاس آرائیوں‘ پر مبنی ہے کیونکہ جس وقت مبینہ طور پر غیر قانونی لین دین ہوا، تب کمپنی موجود نہیں تھی۔ خصوصی جج ستیہ نارائن آر نویندر نے کہا کہ الزامات طے کرنے کے لیے کافی بنیادی ثبوت موجود ہیں۔

عدالت نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات سے واضح طور پر پتہ چلتا ہے کہ نواب ملک نے حسینہ پارکر، سلیم پٹیل اور ڈی کمپنی سے وابستہ ملزم سردار خان کے ساتھ مل کر منی لانڈرنگ کے ذریعے غیر قانونی طور پر حاصل کیے گئے پلاٹوں کو قانونی شکل دینے میں حصہ لیا، جو’جرم سے حاصل رقم‘ کے زمرے میں آتا ہے۔

ملک نے عدالت سے یہ بھی استدعا کی کہ الزامات طے کرنے میں 6 ہفتوں کے لیے تاخیر کی جائے۔ انہوں نے دلیل دی تھی کہ بمبئی ہائی کورٹ میں داخل ان کی درخواست پر جلد ہی سماعت ہونے والی ہے، اس لیے نچلی عدالت کو فیصلہ آنے تک انتظار کرنا چاہیے۔ ملک کے وکیل طارق سید نے دلیل دی کہ ای ڈی نے عدالت میں کئی ایسے دستاویزات پیش نہیں کیے جو ملزم کے حق میں ہوں۔ اگر ضبط شدہ تمام دستاویزات پیش کئے جائیں تو الزام طے کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

حالانکہ اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر سنیل گونسالویس نے کہا کہ ہائی کورٹ نے اس معاملے پر کوئی اسٹے نہیں دیا ہے، اس لیے سماعت کو روکا نہیں جا سکتا۔ آخر کارعدالت نے ای ڈی کے دلائل قبول کرتے ہوئے کہا کہ ممبران پارلیمنٹ اورممبران اسمبلی سے متعلق معاملوں کو تیزی سے نپٹانے کے سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے احکامات ہیں، اس لیے عدالت خود اس کیس کو ملتوی نہیں کر سکتی۔ اس بنیاد پر ملک کی درخواست مسترد کر دی گئی۔

 

Recent News

وزیر اعظم مودی کی سالگرہ پر این ایس یو آئی کا تالی تھالی مارچ

وزیر اعظم مودی کی سالگرہ پر این ایس یو آئی کا تالی تھالی مارچ

September 17, 2026
میرا سر قلم کر دو، پھر بھی میں بی جے پی میں نہیں جاؤں گی :مہوا موئترا

امت شاہ کی میٹنگوں سے مسلم افسران کو باہر رکھنے کا مہوا موئتراکا الزام

September 17, 2026
امریکہ سے 18ہزار ہندوستانی سمیت  15 لاکھ تارکین وطن کی ملک بدری ممکن

ٹرمپ انتظامیہ کے ذریعہ فلسطینی لیڈران کو پریشان کیے جانے کا سلسلہ بدستور جاری

September 17, 2026
 اپنی مرضی سے اسلام قبول کرنے والے  آیوش ملک کی شخصی آزادی بحال   

 اپنی مرضی سے اسلام قبول کرنے والے  آیوش ملک کی شخصی آزادی بحال   

September 16, 2026
پی ایف کوریج کے لیے ماہانہ تنخواہ کی حد 15,000 سے بڑھا کر 25,000کر دی گئی

پی ایف کوریج کے لیے ماہانہ تنخواہ کی حد 15,000 سے بڑھا کر 25,000کر دی گئی

September 16, 2026
یو پی آئی چارج کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی دائر – ان گزٹ نوٹیفکیشن منسوخ کرنے کا مطالبہ

یو پی آئی چارج کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی دائر – ان گزٹ نوٹیفکیشن منسوخ کرنے کا مطالبہ

September 16, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.