Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

آدھار کارڈ تقسیم کرنے کے بجائے شہر سے دور کوڑے میں پھینک دیئے

مدھیہ پردیش کے کھرگون ضلع ہیڈکوارٹر میں نوکرشاہی کی سنگین لاپروائی کا پردہ فاش، تفتیش شروع

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
4 months ago
آدھار کارڈ تقسیم کرنے کے بجائے شہر سے دور کوڑے میں پھینک دیئے

کھرگون: مدھیہ پردیش کے کھرگون ضلع ہیڈکوارٹر میں نوکرشاہی کی سنگین لاپروائی کا پردہ فاش ہوا ہے۔ رجسٹریشن کے بعد جن آدھار کارڈوں کو ڈاک کے ذریعے لوگوں تک گھر گھر پہنچایا جانا تھا، انہیں شہر سے 5 کلو میٹر دور ڈابریا روڈ پر جھاڑیوں کے پاس پھینک دیا گیا۔ معلومات کے مطابق سنجے نگر اور راجندر نگر علاقوں کے رہائشیوں کے سینکڑوں آدھار کارڈ ڈابریا روڈ پر سڑک پر پڑے پائے گئے۔ کچھ لوگوں نے میڈیا کو اس کی خبر دی، جس کے بعد ایس ڈی ایم کو مطلع کیا گیا۔
معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ایس ڈی ایم وریندر کٹارے نے ڈابریا کے پٹواری کو فوری طور پر جائے وقوعہ پر بھیج کر پچ نامہ بنوایا اور بکھرے پڑے آدھار کارڈ قبضے میں لے لئے۔ فی الحال ضبط کیے گئے 232 آدھار کارڈ کو جانچ کے لیے تحصیلدار کو بھیج دیا گیا ہے۔ وہیں اے ڈی ایم ریکھا راوت نے بتایا کہ کلکٹر بھویا متل کو بھی اطلاع ملی ہے کہ آدھار کارڈ تقسیم کرنے کے بجائے کوڑے میں پھینک دیئے گئے۔ انہوں نے ای گورننس افسر کو تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ تحقیقات کے بعد واضح ہو پائے گا کہ یہ آدھار کارڈ کہاں سے جاری کیے گئے تھے اور کیوں تقسیم نہیں کیے گئے۔

شکایت کنندہ ونود گولے کا کہنا ہے کہ ’’ڈابریا روڈ کے قریب جھاڑیوں میں بڑی تعداد میں آدھار کارڈ بکھرے پڑے تھے۔ انہوں نے ایس ڈی ایم کو اس کی اطلاع دی تھی۔ اس سے پہلے کئی کارڈوں کو کچھ راہگیر اور بچے بھی کھیلنے کے لیے اٹھا کر لے گئے۔ ان اصل آدھار کارڈ کا مختلف قسم کے فراڈ اور جرائم کے لیے استعمال کیا جا سکتا تھا۔‘‘
انہوں نے مزید کہا، ’’کئی لوگ اپنے کارڈ کی ترسیل کی امید میں گھر پر ہی انتظار کر تے رہے لیکن انہیں نہیں ملا۔ محکمہ ڈاک کی لاپرواہی کی وجہ سے آدھار کارڈ تقسیم نہیں ہوئے اور اس طرح انہیں کوڑے میں پھینک دیا گیا۔ قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کی ہونا چاہئے۔

Recent News

لداخ میں جاری تعطل کو ختم کرنے کی سمت میں  بڑا قدم

لداخ میں جاری تعطل کو ختم کرنے کی سمت میں بڑا قدم

March 14, 2026
کیمیکل جیسی بدبو سےامریکہ میں افراتفری کا ماحول

کیمیکل جیسی بدبو سےامریکہ میں افراتفری کا ماحول

March 14, 2026
بیوی نے کال کاٹ کر شوہر کو  ڈیجیٹل آریسٹ  سے بچایا!آپ بھی رہیں ہوشیار

گیس کنکشن کاٹنے کی دھمکی دے کر خاتون سے تقریباً 3 لاکھ روپے کی ٹھگی

March 13, 2026
تیل ٹینکرس پر حملہ کے بعدشیئر مارکیٹ میں زلزلہ

تیل ٹینکرس پر حملہ کے بعدشیئر مارکیٹ میں زلزلہ

March 13, 2026
شیخ علی مقبرہ معاملہ میں آر ڈبلیو اے کو سپریم کورٹ کی  پھٹکار

این سی ای آر ٹی کتاب تنازعہ پر سپریم کورٹ سخت

March 12, 2026
آبنائے ہرمز میں ہندوستان آ رہے جہاز پر ایران  کا حملہ

آبنائے ہرمز میں ہندوستان آ رہے جہاز پر ایران کا حملہ

March 12, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.