Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو عالمی خبریں

مذہبی رہنماؤں کی بین الاقوامی کانفرنس میں غزہ میں جاری نسل کشی کی شدید مذمت

کانفرنس میں سے 400زیادہ شخصیات کی شرکت -اقوامِ متحدہ اور انسانی حقوق معاہدوں کی پابندی کیلئے دباؤ بنانے کی عالمی برادری سے اپیل

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
1 year ago
مذہبی رہنماؤں کی بین الاقوامی کانفرنس  میں غزہ میں جاری نسل کشی کی شدید مذمت

کوالالمپور:ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں منعقد عالمی مذہبی رہنماؤں نے دنیا بھر کی حکومتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غزہ میں جاری نسل کشی، بھوک اور تباہی کی جنگ کی مذمت کریں اور ہر ممکن طریقے اور وسائل استعمال کرتے ہوئے اس قتلِ عام کو روکنے کیلئے مداخلت کریں۔میڈیا کے مطابق عالمی مذہبی رہنماؤں نے حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیلی قابض حکومت پر دباؤ ڈالیں تاکہ اس انسانی المیہ کا خاتمہ کیا جا سکے۔ اْنہوں نے زور دیا کہ یہ سانحہ، جس نے انسانی ضمیر کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے رونما نہ ہوتا اگر بین الاقوامی قانون مؤثر طور پر فعال ہوتا۔یہ اعلان ملائیشیا کے دار الحکومت کوالالمپور میں منعقد مذہبی رہنماؤں کی دوسری بین الاقوامی کانفرنس کے اختتامی اجلاس میں کیا گیا ہے جس کا اہتمام ملائیشیا کے وزیر اعظم نور ابراہیم اور مسلم ورلڈ لیگ کے سکریٹری جنرل اور مجلس علمائے مسلمین کے سربراہ شیخ محمد بن عبد الکریم العیسی کی جانب سے کیا گیا ۔

کانفرنس میں دنیا بھر کی بڑی مذہبی قیادتوں کی 400 شخصیات نے شرکت کی ہے۔مذہبی رہنماؤں نے عالمی برادری پر زور دیا ہیکہ وہ اسرائیلی قابض حکومت کو اقوامِ متحدہ اور انسانی حقوق کے معاہدات کی پاسداری پر مجبور کرے اور ان کی پابندی کیلئے دباؤ ڈالیں۔ عالمی برادری فلسطینی عوام کی مصیبت کا خاتمہ کرے، اْن کے جائز حقوق کو یقینی بنائے اور بین الاقوامی قراردادوں کے مطابق آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کیلئے عملی اقدامات کرے۔

Recent News

جامعہ ملیہ اسلامیہ واقع جامع مسجد کے امام و خطیب قاری محمد سلیمان قاسمی کا انتقال

جامعہ ملیہ اسلامیہ واقع جامع مسجد کے امام و خطیب قاری محمد سلیمان قاسمی کا انتقال

September 18, 2026
جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر ایس امین الحسن کا امریکی ٹیرف پر  تشویش کا اظہار

جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر ایس امین الحسن کا امریکی ٹیرف پر تشویش کا اظہار

September 18, 2026
شیخ علی مقبرہ معاملہ میں آر ڈبلیو اے کو سپریم کورٹ کی  پھٹکار

نیٹ پیپر لیک معاملہ پر سپریم کورٹ کا سخت تبصرہ

September 18, 2026
الیکشن کمیشن نے ٹی ایم سی کے  نام اورانتخابی نشان  کو  منجمد کر دیا

الیکشن کمیشن نے ٹی ایم سی کے نام اورانتخابی نشان کو منجمد کر دیا

September 18, 2026
حکومت کی اپیل کے باوجود ڈی ٹی سی بس ڈرائیورس کی ہڑتال جاری

حکومت کی اپیل کے باوجود ڈی ٹی سی بس ڈرائیورس کی ہڑتال جاری

September 18, 2026
وزیر اعظم مودی کی سالگرہ پر این ایس یو آئی کا تالی تھالی مارچ

وزیر اعظم مودی کی سالگرہ پر این ایس یو آئی کا تالی تھالی مارچ

September 17, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.