Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

نائٹ کلب واردات میں 25 افراد کی موت کے بعد حادثے کی تحقیقات شروع

گوا کے وزیر اعلیٰ پرمود ساونت نے قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا اعلان کیا

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
6 months ago
نائٹ کلب واردات میں 25 افراد کی موت کے بعد  حادثے کی تحقیقات شروع

گوا کے ارپورہ واقع ایک نائٹ کلب میں آتشزدگی کی المناک واردات میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر25 ہوگئی ہے جبکہ 6 دیگر زخمی ہیں۔ ان کا علاج چل رہا ہے اور فی الحال ان کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے۔ واردات سے پورا علاقہ سوگوار اور غم و غصہ کا ماحول ہے۔

نائٹ کلب واردات میں 25 افراد کی موت کے بعد اب اس حادثے کی وجوہات کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ گوا کے وزیر اعلیٰ پرمود ساونت نے قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی بات کہی ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں نائٹ کلب میں متعدد کوتاہیوں کا انکشاف ہوا ہے، جن میں کہا جارہا ہے نائٹ کلب میں آگ سے بچاؤ کے ضوابط کی خلاف ورزی کی گئی اور لوگوں کی حفاظت سے کھلواڑ کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی یہ بھی دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ نائٹ کلب میں غیر قانونی تعمیرات کی شکایت درج کرائی گئی تھی۔ اس صورت میں سوال پیدا ہوتا ہے کہ شکایت کے باوجود نائٹ کلب کیسے چلایا جا رہا تھا؟

بتایا جارہا ہے کہ نائٹ کلب کے داخلی اور خارجی دروازے انتہائی تنگ تھے، جس سے لوگ بھاگ نہیں سکے اور بھیڑ میں پھنس کر حادثے کا شکار ہوگئے۔ نائٹ کلب پانی کے اندر واقع تھا اور ایک تنگ راستے سے زمین سے جڑا ہوا تھا، جس کی وجہ سے آگ پر قابو پانے میں مشکل ہوئی اور کافی جانی و مالی نقصان ہوا۔

وہیں گوا کے پولیس چیف آلوک کمار نے بتایا کہ سلنڈر میں دھماکے کی نوجہ سے آگ لگی، لیکن کئی عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ آگ نائٹ کلب کی پہلی منزل پر لگی، جہاں بڑی تعداد میں سیاح رقص کر رہے تھے۔ اس دوران حیدرآباد کی ایک سیاح  فاطمہ شیخ نے بتایا کہ آگ اچانک بھڑک اٹھی، جب تک ہم لوگ باہر نکلے تب تک نائٹ کلب آگ کی لپیٹ میں آچکا تھا۔

 

Recent News

سونا-چاندی خریدنے والوں کے لیےخوشخبری – قیمتوں میں گراوٹ کا سلسلہ جاری

سونا-چاندی خریدنے والوں کے لیےخوشخبری – قیمتوں میں گراوٹ کا سلسلہ جاری

June 14, 2026
شرجیل امام اور عمر خالد ضمانت کے لیے پھر پہنچے عدالت

شرجیل امام اور عمر خالد ضمانت کے لیے پھر پہنچے عدالت

June 14, 2026
نوئیڈا انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پہلی فلائٹ کا شیڈول جاری

نوئیڈا انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پہلی فلائٹ کا شیڈول جاری

June 14, 2026
کابینہ سکریٹری نے نیٹ  امتحان کی تیاریوں کا جائزہ لیا

کابینہ سکریٹری نے نیٹ امتحان کی تیاریوں کا جائزہ لیا

June 13, 2026
جنوبی کوریا کے سابق صدر یون سک یول کو غداری کے جرم میں 30 سال قید کی سزا

جنوبی کوریا کے سابق صدر یون سک یول کو غداری کے جرم میں 30 سال قید کی سزا

June 13, 2026
آبنائے ہرمز میں کشیدگی میں اضافہ

آبنائے ہرمز میں کشیدگی میں اضافہ

June 13, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.