Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

عیسائی برادری پر حملوں پر جماعت اسلامی ہند کا اظہارِ تشویش

امیر جماعت سید سعادت اللہ حسینی کی فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور متاثرین کو تحفظ فراہم کرنے کی اپیل

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
3 months ago
مولانا توقیر رضا خان کی گرفتاری پر امیرجماعت اسلامی ہند کا اظہار تشویش

نئی دہلی: جماعت اسلامی ہند کے امیر سید سعادت اللہ حسینی نے ملک کے مختلف حصوں میں عیسائی برادری پر ہونے والے حملوں پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ کرسمس کے پیشِ نظر امن، تحفظ اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو یقینی بنانے کے لیے بروقت اور مؤثر اقدامات کریں۔

میڈیا کے لیے جاری بیان میں سید سعادت اللہ حسینی نے کہا کہ جماعتِ اسلامی ہند مسیحی برادری کو درپیش حملوں، دھمکیوں اور ان کو ہراساں کئے جانے کی اطلاعات پر فکرمند ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایسے حالات پر روک نہ لگائی گئی تو اس سے خوف اور بداعتمادی کا ماحول پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کا آئینی ڈھانچہ مساوات، مذہبی آزادی اور باہمی احترام پر مبنی ہے۔ ان اقدار کو کمزور کرنے والی کسی بھی صورت حال پر سنجیدگی سے توجہ دی جانی چاہیے ۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ جماعت اسلامی ہند مسیحی برادری کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتی ہے۔

سید سعادت اللہ حسینی نے واضح کیا کہ سول سوسائٹی تنظیموں نے ملک کے بعض علاقوں میں عیسائیوں کی مذہبی تقریبات میں خلل، تدفین کے طریقۂ کار سے متعلق تنازعات اور تبدیلیٔ مذہب مخالف قوانین کے تحت الزامات جیسے واقعات کو دستاویزی شکل دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے تمام معاملات کو سختی سے قانونی دائرے میں لانے اور ان کو عدالتی عمل کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔ سماجی ہم آہنگی اسی وقت برقرار رہتی ہے جب ادارے غیر جانبداری سے کام کریں اور شہریوں کا قانون کی حکمرانی پر اعتماد قائم رہے۔

سید سعادت اللہ حسینی نے کہا کہ مذہبی تہواروں کے دوران سکیورٹی اور انتظامی تیاریوں کی خصوصی ضرورت ہوتی ہے۔ انہوں نے حکام سے اپیل کی کہ کرسمس کی تقریبات کسی خوف یا رکاوٹ کے بغیر پرامن ماحول میں منعقد کرائی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ تہوار عبادت اور خیرسگالی کے مواقع ہوتے ہیں۔ یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایسے حالات پیدا کرے جن میں تمام طبقات اپنے مذہبی تہوار وقار اور تحفظ کے ساتھ منا سکیں۔

قانون کے غیر جانبدارانہ نفاذ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے سید سعادت اللہ حسینی نے کہا کہ قوانین کا اطلاق منصفانہ اور بلا امتیاز ہونا چاہیے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ قانون کے غلط استعمال سے شکایات میں اضافہ اور عوامی اعتماد میں کمی آ تی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرامن عبادت، فلاحی سرگرمیاں اور سماجی خدمات کو غلط فہمی یا تصادم کا سبب نہیں بناناچاہیے۔ مکالمے اور قانونی طریقۂ کار کے ذریعے شکایات کا حل سماجی ہم آہنگی کو مضبوط بناتا ہے۔

اپنے بیان کے اختتام پر سید سعادت اللہ حسینی نے کہا کہ ہندوستان کی طاقت اس کے تکثیری اور جامع کردار میں مضمر ہے۔ جماعت اسلامی ہند کا ماننا ہے کہ ہر مذہبی برادری کے حقوق اور وقار کا تحفظ قومی یکجہتی کے لیے ناگزیر ہے۔ ہم حکام اور شہریوں دونوں سے اپیل کرتے ہیں کہ امن، باہمی احترام اور ان آئینی اقدار کو برقرار رکھنے کے لیے مل کر کام کریں۔ (پریس ریلیز)

Recent News

لداخ میں جاری تعطل کو ختم کرنے کی سمت میں  بڑا قدم

لداخ میں جاری تعطل کو ختم کرنے کی سمت میں بڑا قدم

March 14, 2026
کیمیکل جیسی بدبو سےامریکہ میں افراتفری کا ماحول

کیمیکل جیسی بدبو سےامریکہ میں افراتفری کا ماحول

March 14, 2026
بیوی نے کال کاٹ کر شوہر کو  ڈیجیٹل آریسٹ  سے بچایا!آپ بھی رہیں ہوشیار

گیس کنکشن کاٹنے کی دھمکی دے کر خاتون سے تقریباً 3 لاکھ روپے کی ٹھگی

March 13, 2026
تیل ٹینکرس پر حملہ کے بعدشیئر مارکیٹ میں زلزلہ

تیل ٹینکرس پر حملہ کے بعدشیئر مارکیٹ میں زلزلہ

March 13, 2026
شیخ علی مقبرہ معاملہ میں آر ڈبلیو اے کو سپریم کورٹ کی  پھٹکار

این سی ای آر ٹی کتاب تنازعہ پر سپریم کورٹ سخت

March 12, 2026
آبنائے ہرمز میں ہندوستان آ رہے جہاز پر ایران  کا حملہ

آبنائے ہرمز میں ہندوستان آ رہے جہاز پر ایران کا حملہ

March 12, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.