Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو Front Urdu

دہلی فسادات سازش کیس میں ہائی کورٹ کے فیصلے پر جماعت اسلامی ہند کا اظہار افسوس

نائب امیر ملک معتصم خان کہا کہ ضمانت دینے سے انکار انصاف کے اصول کی پامالی ہے

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
7 months ago
دہلی فسادات سازش کیس میں ہائی کورٹ کے فیصلے پر جماعت اسلامی ہند کا اظہار افسوس

نئی دہلی: جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر ملک معتصم خان نے 2 ستمبر 2025 کو سنائے گئے دہلی ہائی کورٹ کے فیصلے پر اپنی سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ہائی کورٹ کا یہ فیصلہ 2020 کےدہلی فسادات سازش کیس کے سلسلے میں آیا ہے۔میڈیا کے لیے جاری اپنے بیان میں جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر ملک معتصم خان نے کہا کہ ہائی کورٹ کی جانب سے عمر خالد، شرجیل امام اور دیگر کارکنان کی یو اے پی اے کے تحت ضمانت کی درخواستوں کو مسترد کیا جانا انتہائی افسوس ناک ہے۔ یہ نوجوان تقریباً پانچ برس سے جیل میں بند ہیں۔ جبکہ ان کے مقدمے کی باقاعدہ سماعت ابھی شروع ہی نہیں ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انصاف میں اس طرح کی تاخیر اپنے آپ ہی میں ناانصافی اور ظلم ہے۔ مقدمے کی سماعت سے پہلے طویل عرصے تک قید دراصل عدالتی عمل ہی کو سزا میں تبدیل کر دینے کے مترادف ہے۔ ملک معتصم خان نے اس بات پر زور دیا کہ پانچ سال کی قید کے بعد بھی ضمانت سے انکار نظام انصاف کے اصولوں کی پامالی ہے۔ بھارتی عدالتی نظام کی بنیاد یہ ہے کہ جب تک جرم ثابت نہ ہو جائے ہر شخص بے گناہ تصور کیا جاتا ہے۔ بدقسمتی سے اس فیصلے نے اس بنیادی اصول کو مجروح کیا ہے۔

نائب امیر نے کہا کہ یہ بات انہتائی تشویش ناک ہے کہ یو اے پی اے کا مسلسل غلط استعمال کیا جا رہا ہے، خصوصاً سی اے اے، این آر سی کے خلاف ہونے والے پر امن احتجاج میں شامل طلبائی قیادت اور سول سوسائٹی کے اراکین کے خلاف یک طرفہ کارروائی کی جا رہی ہے ۔پُرامن اختلاف رائے رکھنے والے شہریوں پر انسداد دہشت گردی جیسے سخت قوانین کا اطلاق سماج میں خطرناک نظیر قائم کرتا ہے۔ ملک معتصم خان نے مزید کہا کہ اس معاملے میں نہ تو کسی ہتھیار کی برآمدگی ہوئی ہے اور نہ ہی ان کو تشدد سے جوڑنے والا کوئی ثبوت پیش کیا گیا ہے۔ جن تقاریر کا حوالہ دیا جا رہا ہے وہ فسادات شروع ہونے سے کئی ہفتے پہلے کی ہیں۔ محض واٹس ایپ گروپ کی رکنیت کو سازش قرار نہیں دیا جا سکتا۔ عدالت میں استغاثہ کی طرف سے یہ کہنا کہ ملزمان عالمی سطح پر ملک کو بدنام کرنے یا تقسیم کرنے کی کوشش کر رہے تھے، محض سیاسی دعوے ہیں جو کسی عدالت میں ٹھوس شواہد کی جگہ نہیں لے سکتے۔

نائب امیر نے کہا کہ یہ فیصلہ پُرامن احتجاج اور آزادی اظہار پر منفی اثر ڈالے گا، خاص طور پر اقلیتوں اور طلبہ کارکنوں کی آوازوں کو دبانے کا باعث بنے گا۔ اصل فسادی آج بھی آزاد گھوم رہے ہیں جبکہ پُرامن احتجاج کرنے والوں کو جیلوں میں ٹھونس دیا گیا ہے۔ یہ کسی حالت میں بھی انصاف نہیں ہے۔ ہم سپریم کورٹ سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ جلد از جلد اس معاملے کی سماعت کرے اور انصاف کو یقینی بنائے۔ ہمیں امید ہے کہ عدالت عظمیٰ جمہوری آزادیوں کو بحال کرے گی، اصل مجرموں کو سزا دے گی اور اس کیس کو منطقی انجام تک پہنچائے گی۔

Recent News

دہلی میں آسمان  ابر آلود رہنےاور گرج و چمک کے ساتھ  بارش کا امکان

دہلی میں 3 دن بارش بارش کا ’یلو‘ الرٹ

March 18, 2026
دہلی میں آگ لگنے سے3بچوں سمیت 9 افراد ہلاک

دہلی میں آگ لگنے سے3بچوں سمیت 9 افراد ہلاک

March 18, 2026
گنگا ندی میں کشتی پر افطار پارٹی مہنگی پڑی

گنگا ندی میں کشتی پر افطار پارٹی مہنگی پڑی

March 17, 2026
دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ڈرون گرنے کے بعد زوردار دھماکہ

دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ڈرون گرنے کے بعد زوردار دھماکہ

March 16, 2026
امریکہ سے 18ہزار ہندوستانی سمیت  15 لاکھ تارکین وطن کی ملک بدری ممکن

ایران کے خلاف جنگ امریکہ کے لیے مہنگی ثابت ہونے لگی

March 16, 2026
مغربی بنگال میں 46 لاکھ سے زائد نام ووٹر لسٹ سے ہٹانے کے لیے نشان زد

مغربی بنگال سمیت 5 ریاستوں میں انتخابی تاریخوں کا اعلان

March 15, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.