Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو Front Urdu

جماعت اسلامی ہندکی جانب سے یوپی مدرسہ ایکٹ کو برقرار ررکھنےکے سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
1 year ago
جماعت اسلامی ہندکی جانب سے  یوپی مدرسہ ایکٹ  کو برقرار ررکھنےکے سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم

نئی دہلی: مرکزی تعلیمی بورڈ، جماعت اسلامی ہند کے سکریٹری سید تنویر احمد نے یوپی مدرسہ ایکٹ 2004 کو برقرار رکھنے والے سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے میڈیا کو جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ ’’ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں الٰہ آباد ہائی کورٹ کے سابق فیصلے کو پلٹ دیا ہےجس نے اپنے فیصلے میں مدرسہ ایکٹ کو غیر آئینی قرار دیا تھا۔ سپریم کورٹ کا یہ فیصلہ ریاست میں اقلیتی برادریوں کے لیے حوصلہ افزا ہے۔ اس سے ان کے تعلیمی حقوق کو برقرار رکھنے اور آگے بڑھانے میں مدد ملے گی ۔ اس فیصلے سے طلبائے مدارس کے تعلیمی حق اور مذہبی اقلیتوں اور ان کے تعلیمی اداروں کو تحفظ حاصل ہوگا ، نیز اس فیصلے سے مذہبی اقلیتوں کے تعلیمی اداروں کو تحفظ فراہم کرنے والے آئینی اصولوں کی بھی توثیق ہوتی ہے۔ یہ فیصلہ ریاستی سرکار کو یہ پیغام بھی دیتا ہے کہ وہ مذہبی تعلیمی اداروں کو اپنی شناخت کے ساتھ دینی و عصری دونوں طرح کی تعلیم دینے کے حق کا احترام کرے حکومت اس معاملہ میں مدارس کا مناسب تعاون تو کرسکتی ہے لیکن اسےبے جا مداخلت سے گریز کرنا چاہیے۔”

چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ کی سربراہی میں، جسٹس جے بی پاردی والا اور منوج مشرا کی بینچ نے جو فیصلہ دیا ہے ، ہم اس سے اتفاق کرتے ہیں ۔ بچوں کو دینی تعلیم و تربیت دینا کوئی غیر قانونی عمل نہیں ہے ۔ اس موقع پر سپریم کورٹ نے بڑی وضاحت کے ساتھ کہا کہ سیکولرزم کا مطلب ہے ’’ جیو اور جینے دو‘‘۔ اس سے ہندوستان کے تکثیری معاشرے میں متنوع تعلیمی نقطہ نظر کے ساتھ بقائے باہمی کے اصولوں اور ہم آہنگی کو فروغ ملتا ہے۔ اس فیصلے سے کئی اہم نکات سامنے آتے ۔ مثال کے طور پر ( الف ) عدالت نے اس بات کی تصدیق کردی کہ مدرسہ ایکٹ ، ریاست کی ذمہ داریوں کا ایک حصہ ہے، لہٰذا اس میں تعلیم کو معیاری بنانا اور طلبا کو اس قابل بنانا کہ ان میں سماجی اور معاشی سطح پر شراکت داری کی اہلیت پیدا ہو، حکومت کی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔ ( ب) سپریم کوٹ نے آرٹیکل 21 اے اور رائٹ ٹو ایجوکیشن کو مذہبی و لسانی اقلیتوں کے حقوق سے جوڑتے ہوئے کہا کہ مدارس اپنے مذہبی کردار کو برقرار رکھتے ہوئے سیکولر تعلیم دے سکتے ہیں‘‘۔ سپریم کورٹ کے اس فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے مرکزی تعلیمی بورڈ کے سکریٹری نے کہا کہ ’’ یو پی مدرسہ ایکٹ کو برقرار رکھتے ہوئے ، سپریم کورٹ نے توثیق کردی ہے کہ ایسے ادارے ہمارے معاشرے میں با معنی اور مثبت کردار اداکرتے ہیں۔ یہ فیصلہ ان تمام تعلیمی اداروں کے لیے انتہائی خوش آئیند ہے جو اپنی روایت اور مذہبی شناخت کو محفوظ رکھتے ہوئے کام کرنا چاہتے ہیں۔ یہ فیصلہ اترپردیش میں تقریبا 17 لاکھ مدارس کے طلبا کے تعلیمی سفر کو بہترکرنے میں مدد کرے گا اور ثقافتی اقدار اور آئینی حقوق کے دائرے میں رہتے ہوئے ان کے تعلیمی حق کو تقویت دے گا۔ یہ فیصلہ این سی پی سی آر جیسی ایجنسیوں کے لیے عدالت عظمی کا واضح پیغام ہے جو مدارس کی شبیہ خراب کرنے اور مدارس کو حق تعلیم کے مخالف کی حیثیت سے پیش کرنی کی جھوٹی اور غیر اخلاقی کوششیں کرتی ہیں۔

Recent News

ہند-امریکہ تجارتی معاہدہ پر کانگریس کا تلخ تبصرہ

ہند-امریکہ تجارتی معاہدہ پر کانگریس کا تلخ تبصرہ

February 21, 2026
لالو یادو پر میتھلی ٹھاکر کے تبصرے پرتیجسوی یادو کی  سخت تنقید

لالو یادو پر میتھلی ٹھاکر کے تبصرے پرتیجسوی یادو کی سخت تنقید

February 21, 2026
ہند-امریکہ معاہدہ پر راہل گاندھی کا سخت حملہ

ہند-امریکہ معاہدہ پر راہل گاندھی کا سخت حملہ

February 20, 2026
گجرات میں ایس آئی آر کے بعد  68 لاکھ سے زائد نام خارج

گجرات میں ایس آئی آر کے بعد 68 لاکھ سے زائد نام خارج

February 20, 2026
بہارکے 42اراکین اسمبلی کو پٹنہ ہائی کورٹ کا نوٹس

بہارکے 42اراکین اسمبلی کو پٹنہ ہائی کورٹ کا نوٹس

February 19, 2026
ملک میں آج سے رمضان المبارک کا باقاعدہ آغاز

ملک میں آج سے رمضان المبارک کا باقاعدہ آغاز

February 19, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.