Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی ملک کےموجودہ حالات سے فکر مند

چنئی میں منعقد عظیم الشان اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ آزادی محض اتفاق سے نہیں ملی بلکہ ایک صدی سے زائد کی مسلسل جدوجہد اور عظیم قربانیوں کا نتیجہ ہے

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
4 months ago
اتر پردیش  میں پیش آئے شرمناک واقعہ پر فوری کارروائی کی جائے
چنئی: جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی نے کہا ہے کہ اگر ہم اس ملک میں باعزت زندگی چاہتے ہیں تو قربانی دینا ہوگی۔ ’آزادی کی آواز – ہندوستان کے ورثے کا جشن‘ کے عنوان سے زیتون سگنیچر، نونگمباکم، چنئی میں منعقد عظیم الشان اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ آزادی محض اتفاق سے نہیں ملی بلکہ ایک صدی سے زائد کی مسلسل جدوجہد اور عظیم قربانیوں کا نتیجہ ہے۔ تاریخ گواہ ہے کہ جو قوم اپنی شناخت، تہذیب اور مذہب کے ساتھ زندہ رہنا چاہتی ہے، اسے قربانی دینی پڑتی ہے۔ اگر آج ہم قربانی سے گریز کریں گے تو آنے والی نسلوں کو اس سے کہیں بڑی قربانیاں دینی ہوں گی۔

اس اہم اجلاس میں جنوبی ہند کے نامور وکلاء، دانشوران اور جمعیۃ سے وابستہ کارکنان کثیر تعداد میں شریک ہوئے۔ اجلاس کی نظامت حاجی حسن احمد، جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء تمل ناڈو، نے کی جبکہ صدر جمعیۃ علماء ہند کے خطاب کا خلاصہ تمل زبان میں مولانا منصور کاشفی نے پیش کیا۔

مولانا مدنی نے موجودہ ملکی حالات پر اظہارِ تشویش کرتے ہوئے کہا کہ آج ملک ایک نئے دوراہے پر کھڑا ہے جہاں نفرت کو حب الوطنی کا لبادہ پہنایا جا رہا ہے اور ظالموں کو قانون کی زد سے بچایا جا رہا ہے۔ یہ صرف مسلمانوں کا نہیں بلکہ پورے ہندوستان کے مستقبل کا مسئلہ ہے۔ فرقہ واریت کی آگ میں صرف اقلیتیں نہیں بلکہ ملک کا وجود جھلس رہا ہے۔ جس زمین پر بھائی چارہ ختم ہو جائے وہاں ترقی کا بیج نہیں اگتا، اور جس ملک میں اقلیتوں کو انصاف نہ ملے اس کی دنیا میں عزت باقی نہیں رہتی۔ انہوں نے زور دیا کہ نفرت کے مقابلے میں کردار، خدمت اور حکمت سے کام لینا ہوگا، عداوت سے نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے آئینی حقوق موجود ہیں لیکن ان کے تحفظ کی ذمہ داری بھی ہم پر ہے۔ بدقسمتی سے آج پارلیمنٹ یا انتظامیہ سے اس ضمن میں زیادہ امید نہیں رکھی جا سکتی۔ امید کی کرن عدلیہ اور قانون کے شعبے میں ہے، اگرچہ سب سے زیادہ کوتاہی اسی نظام سے ہوئی ہے، پھر بھی امید کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے۔

مولانا مدنی نے کہا کہ کامیابی کے لیے تعلیم، تنظیم اور تجارت بنیادی ستون ہیں۔ انہوں نے جنوبی ہند کے مسلمانوں کو ان شعبوں میں شمالی ہند کے مقابلے میں آگے قرار دیا لیکن اس بات پر زور دیا کہ ابھی بھی بہت کام باقی ہے، خصوصاً بچیوں کی تعلیم اور تربیت پر۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ دینی اور عصری تعلیم کو کم از کم ابتدائی سطح پر یکجا کیا جانا چاہیے تاکہ طلبہ قرآن کو پڑھ اور سمجھ سکیں اور ساتھ ہی عصری مضامین میں مضبوط بنیاد حاصل کریں۔

انہوں نے کہا کہ اللہ نے ہمیں اس سرزمین پر پیدا کیا ہے، یہ ہمارا انتخاب نہیں بلکہ اس کی حکمت ہے۔ یہاں ہماری ذمہ داری ہے کہ کمیونٹی کو تعلیم یافتہ، بااختیار اور مضبوط بنایا جائے اور دین اسلام کا اعلیٰ کردار پیش کر کے دل جیتے جائیں۔ نبی کریم ﷺ نے سب سے پہلے اپنے کردار سے دل جیتے، ہمیں بھی دعوتی مزاج اپنانا ہے، عداوتی نہیں۔

وقف بورڈز کے حوالے سے انہوں نے ایس جی پی سی طرز پر خودمختار ادارہ بنانے کا مطالبہ دہرایا اور مشورہ دیا کہ موجودہ حالات میں نئے اوقاف کے بجائے پرائیویٹ ٹرسٹ قائم کیے جائیں تاکہ سرکاری قبضے سے بچا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے کئی زندہ مثالیں موجود ہیں جو اس خطرے کو ثابت کرتی ہیں۔

مولانا مدنی نے ڈرگز کے بڑھتے پھیلاؤ کو سنگین سماجی خطرہ قرار دیا اور کہا کہ یہ وبا شہروں سے نکل کر قصبوں تک پہنچ چکی ہے، خاص طور پر کیمیکل ڈرگز کے استعمال پر فوری سروے اور والدین کی تربیت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر بچوں کو مثبت سرگرمیوں میں مصروف نہ کیا گیا تو وہ خود بخود غلط راستوں پر چل پڑیں گے، اس لیے والدین کی رہنمائی ہر مرحلے پر ضروری ہے اور یہ ذمہ داری سماجی تنظیموں کو لینی ہوگی۔

Recent News

چھتیس گڑھ میں خوفناک سڑک حادثہ میں 5  نوجوانوں کی دردناک موت

چھتیس گڑھ میں خوفناک سڑک حادثہ میں 5 نوجوانوں کی دردناک موت

December 7, 2025
نائٹ کلب واردات میں 25 افراد کی موت کے بعد  حادثے کی تحقیقات شروع

نائٹ کلب واردات میں 25 افراد کی موت کے بعد حادثے کی تحقیقات شروع

December 7, 2025
انڈیگو بحران پر مرکزی وزارت برائے شہری ہوابازی کا سخت رخ

انڈیگو بحران پر مرکزی وزارت برائے شہری ہوابازی کا سخت رخ

December 6, 2025
نالوں کی مرمت اور حفاظت میں لاپرواہی پردہلی  ہائی کورٹ ناراض

نالوں کی مرمت اور حفاظت میں لاپرواہی پردہلی ہائی کورٹ ناراض

December 6, 2025
دہلی میں درجہ حرارت 5.6 ڈگری سیلسیس تک گرا

دہلی میں درجہ حرارت 5.6 ڈگری سیلسیس تک گرا

December 6, 2025
وقف جائیدادوں کے رجسٹریشن کے لیے تین ماہ کی مہلت

وقف جائیدادوں کے رجسٹریشن کے لیے تین ماہ کی مہلت

December 5, 2025
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.