Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

نائب صدر کیلئے جسٹس سدرشن ریڈی اپوزیشن امیدوارنامزد

جسٹس ریڈی نے 2007 سے 2011 تک سپریم کورٹ کے جج کے طور پر خدمات انجام دیں۔ اس دوران انہوں نے کئی اہم فیصلوں میں حصہ لیا۔

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
6 months ago
نائب صدر کیلئے جسٹس سدرشن ریڈی اپوزیشن امیدوارنامزد

نئی دہلی : اپوزیشن اتحاد انڈیا الائنس نے نائب صدر کے انتخاب کے لیے اپنے امیدوار کے طور پر سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس (ریٹائرڈ) بی سدرشن ریڈی کا اعلان کیا ہے۔ وہ این ڈی اے کے امیدوار سی پی رادھا کرشنن کے خلاف میدان میں ہوں گے۔جسٹس ریڈی نے 2007 سے 2011 تک سپریم کورٹ کے جج کے طور پر خدمات انجام دیں۔ اس دوران انہوں نے کئی اہم فیصلوں میں حصہ لیا۔ ریٹائرمنٹ کے بعد بھی وہ قانونی اور سماجی ذمہ داریاں ادا کرتے رہے۔ 2013 میں انہیں گوا کا لوک آیکت مقرر کیا گیا۔ بی سدرشن ریڈی 8 جولائی 1946 کو پیدا ہوئے۔ انہوں نے بی اے اور ایل ایل بی کرنے کے بعد حیدرآباد میں وکالت شروع کی۔ 1971 میں آندھرا پردیش بار کونسل میں شمولیت اختیار کی اور ہائی کورٹ میں رٹ اور دیوانی مقدمات کی پریکٹس کرتے رہے۔ 1988 سے 1990 تک وہ آندھرا پردیش ہائی کورٹ میں سرکاری وکیل رہے جبکہ 1990 میں مرکزی حکومت کے اضافی اسٹینڈنگ کونسل کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔ انہوں نے عثمانیہ یونیورسٹی کے قانونی مشیر کے طور پر بھی کام کیا۔ 1995 میں انہیں آندھرا پردیش ہائی کورٹ کا مستقل جج مقرر کیا گیا۔ 2005 میں وہ گوہاٹی ہائی کورٹ کے چیف جسٹس بنے اور 2007 میں سپریم کورٹ کے جج مقرر ہوئے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اپوزیشن نے جسٹس ریڈی کو امیدوار بنا کر جنوبی ہند کی سیاست میں پیغام دینے کی کوشش کی ہے۔ وہ تلنگانہ میں ذات پر مبنی سروے کی قیادت کر چکے ہیں، جس کا ذکر کانگریس اکثر بی جے پی پر حملوں کے دوران کرتی ہے۔ نائب صدر کے انتخاب کے لیے نامزدگی کی آخری تاریخ 21 اگست ہے جبکہ ووٹنگ 9 ستمبر کو ہوگی۔ اسی دن ووٹوں کی گنتی بھی ہوگی۔ الیکٹورل کالج میں این ڈی اے کو عددی برتری حاصل ہے، لیکن اپوزیشن نے بی جے پی کے خلاف سخت مؤقف اپناتے ہوئے بی سدرشن ریڈی کو امیدوار بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ-لیننسٹ) کی سنٹرل کمیٹی نے آئندہ نائب صدر کے انتخاب کے حوالے سے آج اپنا سرکاری بیان جاری کیا اور جسٹس بی سدرشن ریڈی کی حمایت کا اعلان کیا۔سی پی آئی (ایم ایل) نے آئندہ نائب صدر کے انتخابات کو دو مخالف نظریات کے درمیان جنگ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک طرف بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے امیدوار اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) سے وابستہ مہاراشٹر کے گورنر سی پی رادھا کرشنن ہیں، تو دوسری طرف سپریم کورٹ کے سابق جج بی سدرشن ریڈی ہیں جنھیں انڈیا بلاک کا امیدوار بنایا گیا ہے ۔

Recent News

لکھنؤ یونیورسٹی میں مسجد کا گیٹ بند کرنے پرہنگامہ

لکھنؤ یونیورسٹی میں مسجد کا گیٹ بند کرنے پرہنگامہ

February 23, 2026
کشمیر میں موسم کے پیٹرن میں تبدیلی کا اشارہ

کشمیر میں موسم کے پیٹرن میں تبدیلی کا اشارہ

February 22, 2026
ٹرمپ کی  جانب سے ایران کو 10 سے15دنوں کی ڈیڈ لائن

ٹرمپ کی جانب سے ایران کو 10 سے15دنوں کی ڈیڈ لائن

February 22, 2026
ہند-امریکہ تجارتی معاہدہ پر کانگریس کا تلخ تبصرہ

ہند-امریکہ تجارتی معاہدہ پر کانگریس کا تلخ تبصرہ

February 21, 2026
لالو یادو پر میتھلی ٹھاکر کے تبصرے پرتیجسوی یادو کی  سخت تنقید

لالو یادو پر میتھلی ٹھاکر کے تبصرے پرتیجسوی یادو کی سخت تنقید

February 21, 2026
ہند-امریکہ معاہدہ پر راہل گاندھی کا سخت حملہ

ہند-امریکہ معاہدہ پر راہل گاندھی کا سخت حملہ

February 20, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.