Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

جہیز جیسے جرم سے نمٹنے کیلئے صرف قانونی دفعات کافی نہیں بلکہ اجتماعی سماجی کوششیں ناگزیر

سپریم کورٹ نے ملک میں جہیز کے بڑھتے ہوئے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ جہیز کے خلاف قوانین موجود ہیں، لیکن ان کا نفاذ کمزور اور بعض اوقات غلط استعمال کا شکار ہے

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
15 hours ago
شیخ علی مقبرہ معاملہ میں آر ڈبلیو اے کو سپریم کورٹ کی  پھٹکار

سپریم کورٹ

نئی دہلی۔  سپریم کورٹ نے ملک میں جہیز کے بڑھتے ہوئے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ جہیز کے خلاف قوانین موجود ہیں، لیکن ان کا نفاذ کمزور اور بعض اوقات غلط استعمال کا شکار ہے، جس کے باعث یہ سماجی برائی اب بھی بڑے پیمانے پر موجود ہے۔یہ ریمارکس جہیز کے ایک مقدمے کی سماعت کے دوران سامنے آئے، جس میں ایک 20 سالہ خاتون کو اس کے شوہر اور ساس نے جہیز کیلئے مٹی کا تیل چھڑک کر زندہ جلا دیا تھا۔جسٹس سنجے کرول اور جسٹس این کوٹیشور سنگھ پر مشتمل بنچ نے اس بات پر زور دیا کہ جہیز جیسے جرم سے نمٹنے کیلئے صرف قانونی دفعات کافی نہیں بلکہ اجتماعی سماجی کوششیں ناگزیر ہیں۔ عدالت نے تمام ہائی کورٹس کو ہدایت دی کہ وہ تعزیرات ہند کی دفعہ 304-B (جہیز کی وجہ سے موت) اور دفعہ 498-A (شادی شدہ عورت پر ظلم) کے تحت زیر التواء￿ مقدمات کی تعداد معلوم کریں۔عدالت نے جہیز کو ایک سفاک سماجی برائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ صرف 20 سال کی ایک نوجوان خاتون کو اس لیے جان سے ہاتھ دھونا پڑا کیونکہ اس کے والدین ایک رنگین ٹی وی، ایک موٹر سائیکل اور 15 ہزار روپے نقد فراہم نہیں کر سکے۔ عدالت نے سوال اٹھایا کہ کیا ایک انسانی جان کی قیمت اتنی معمولی اشیاء تک محدود ہو چکی ہے؟

یہ 24 سال پرانا مقدمہ سناتے ہوئے سپریم کورٹ نے مرکزی اور ریاستی حکومتوں کو ہدایت دی کہ وہ تعلیمی نصاب میں ایسی تبدیلیوں پر غور کریں جن سے یہ آئینی اصول مضبوط ہو کہ شادی کے دونوں فریق برابر ہیں اور کوئی بھی کسی کا ماتحت نہیں۔یہ حکم الہ آباد ہائی کورٹ کے اس فیصلے کے خلاف اتر پردیش حکومت کی اپیل پر دیا گیا، جس میں 2001 میں شوہر اجمل بیگ اور اس کی والدہ کو بری کر دیا گیا تھا۔ نسرین کی شادی کے بعد مسلسل جہیز کا مطالبہ کیا گیا اور برسوں تک اسے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔2001 میں نسرین کو مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگا دی گئی، جب کہ موقع پر پہنچنے پر اس کے ماموں نے اسے مردہ پایا۔ ٹرائل کورٹ نے اجمل اور اس کی ماں کو عمر قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی، مگر ہائی کورٹ نے گواہوں کی بنیاد پر انہیں بری کر دیا تھا۔سپریم کورٹ نے ریاستی حکومت کی اپیل منظور کرتے ہوئے اجمل اور اس کی والدہ کی سزائیں بحال کر دیں، تاہم 94 سالہ خاتون کو عمر کے پیش نظر قید کی سزا نہیں دی گئی۔ عدالت نے اجمل کو چار ہفتوں کے اندر خودسپردگی کا حکم دیا تاکہ وہ عمر قید کی سزا کاٹ سکے۔عدالت نے آخر میں کہا کہ اگرچہ اس کیس میں انصاف ہوا، مگر ایسے بے شمار واقعات ہیں جہاں جہیز کے ملزمان سزا سے بچ نکلتے ہیں، جو پورے نظام کیلئے لمحۂ فکریہ ہے۔

Recent News

ایلون مسک دنیا کے پہلے کھرب پتی بننے کے قریب

ایلون مسک دنیا کے پہلے کھرب پتی بننے کے قریب

December 17, 2025
شیخ علی مقبرہ معاملہ میں آر ڈبلیو اے کو سپریم کورٹ کی  پھٹکار

جہیز جیسے جرم سے نمٹنے کیلئے صرف قانونی دفعات کافی نہیں بلکہ اجتماعی سماجی کوششیں ناگزیر

December 17, 2025
نیشنل ہیرالڈ معاملہ میں ای ڈی کی شکایت کا نوٹس لینے سے عدالت کاانکار

نیشنل ہیرالڈ معاملہ میں ای ڈی کی شکایت کا نوٹس لینے سے عدالت کاانکار

December 16, 2025
نتیش کمار کے ذریعہ مسلم خاتون کا حجاب کھینچنے پر  اقرا حسن  کا سخت ردعمل

نتیش کمار کے ذریعہ مسلم خاتون کا حجاب کھینچنے پر اقرا حسن کا سخت ردعمل

December 16, 2025
سرکاری تقریب میں نتیش کمار  کی حرکت پر  تنازعہ

سرکاری تقریب میں نتیش کمار کی حرکت پر تنازعہ

December 16, 2025
مولانا ذوالفقاراحمد نقشبندی مجددیؒ کے انتقال پر مولانا محمود مدنی کا تعزیتی پیغام

مولانا ذوالفقاراحمد نقشبندی مجددیؒ کے انتقال پر مولانا محمود مدنی کا تعزیتی پیغام

December 15, 2025
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.