Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

شادی صرف ساتھ رہنے کا نام نہیں-دہلی ہائی کورٹ

طلاق کےایک معاملے میں عدالت نے واضح طور پر کہا کہ اعتماد، وفاداری اور شفافیت شادی کی بنیاد ہے

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
5 months ago
باپ کو خبر بھی نہیں ہوئی اور بیٹی کو پھانسی ہو  گئی

دہلی ہائی کورٹ نے اپنے ایک اہم فیصلے میں بیوی کی اس اپیل کو خارج کر دیا جس میں اس نے اپنے خلاف طلاق کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا۔ عدالت نے واضح طور پر کہا کہ شادی صرف ساتھ رہنے کا  نام نہیں ہے بلکہ اعتماد، وفاداری اور شفافیت اس کی بنیاد ہے۔ بیوی کے مسلسل مشکوک رویے اور جوابات کے بحران نے ازدواجی رشتے میں اعتماد کو توڑنے کا کام کیا جو ذہنی ظلم کے دائرے میں آتا ہے۔

معاملے میں شوہر نے الزام لگایا تھا کہ بیوی کے دو مختلف مردوں کے ساتھ ناجائز تعلقات رکھتی تھی اور رات بھر ان سے ملتی تھی۔ بیوی نے ان ملاقاتوں کو محض پروفیشنل رشتہ بتایا لیکن عدالت میں وہ اپنے دعوے کی حمایت میں کوئی ٹھوس دستاویز نہیں پیش کرسکی۔ اس کے علاوہ کوئی معاہدہ، بل یا ای میلز بھی نہیں تھے جو یہ ثابت کریں کہ تعلقات صرف خالصتاً پیشہ ورانہ تھے۔

فیملی کورٹ نے بیوی سے پوچھا کہ وہ رات گئے تک دونوں افراد سے کہاں اور کیوں ملتی تھی۔ اس کے جواب میں اس نے بار بار کہا کہ وہ بتا نہیں سکتی یا بیان نہیں کر سکتی۔ ہائی کورٹ نے بھی تسلیم کیا کہ ایک عام آدمی یہ کیسے بھول سکتا ہے کہ اس نے کسی خاص شخص کے ساتھ رات کہاں گزاری؟۔ عدالت نے کہا کہ اس طرح کے جوابات سے فطری طور پر شک پیدا ہوتا ہے اور بیوی شک دور کرنے میں ناکام رہی۔

جسٹس انل کھیترپال اور جسٹس ہریش ویدیا ناتھن شنکر کی بنچ نے کہا کہ بے وفائی ہمیشہ براہ راست ثبوت سے ثابت نہیں ہوتی۔ بعض اوقات حالات، طرز عمل اور مسلسل چھپانا ذہنی ظلم کے لیے کافی ہوتے ہیں۔ عدالت نے کہا کہ جب کسی رشتے میں ایسا برتاؤ ہو جوخوف، شک اور جذباتی خیانت پیدا کرے اور ملزم فریق واضح طور پر انیں دور نہ کر سکے تو یہ ذہنی ظلم سمجھا جائے گا۔ عدالت نے یہ بھی کہا کہ جذباتی بے وفائی اتنی ہی سنگین ہے جتنی جسمانی بے وفائی کیونکہ یہ رشتے میں اعتماد کی بنیاد کو توڑ دیتی ہے۔

Recent News

اتر پردیش میں3 دنوں کے لیے ’لو‘ کا الرٹ جاری

اتر پردیش میں3 دنوں کے لیے ’لو‘ کا الرٹ جاری

April 26, 2026
ایئر انڈیا فلائٹ کی برطانیہ میں ایمرجنسی لینڈنگ

2 ماہ کی کشیدگی کے بعد تہران سے کمرشیل پروازوں کا آغاز

April 25, 2026
شیخ علی مقبرہ معاملہ میں آر ڈبلیو اے کو سپریم کورٹ کی  پھٹکار

سبریمالہ میں خواتین کے داخلہ سے متعلق عرضی پر سماعت کے دوران مسلم خواتین کے مسجد جانے کا بھی ذکر

April 25, 2026
ریزرو بینک آف انڈیا نے  پے ٹی ایم پیمنٹ بینک لمیٹڈ کا  لائسنس منسوخ کر دیا

ریزرو بینک آف انڈیا نے پے ٹی ایم پیمنٹ بینک لمیٹڈ کا لائسنس منسوخ کر دیا

April 25, 2026
سمراٹ چودھری بہار کے نئے وزیر اعلیٰ منتخب

سمراٹ چودھری کو بہار اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ حاصل

April 24, 2026
پاکستان نے یو اے ای سے لیے گئے قرض کی آخری قسط ادا کر دی

پاکستان نے یو اے ای سے لیے گئے قرض کی آخری قسط ادا کر دی

April 24, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.