Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو ریاست بہار

بہار کی سیاست میں مسلمانوں کو غیر معمولی اہمیت حاصل

ریاست کی 87اسمبلی سیٹوں پر 20 فیصد سے زیادہ مسلم ووٹ -سب سے زیادہ کشن گنج میں 68فیصد مسلم آبادی

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
6 months ago
بہار کی سیاست میں مسلمانوں کو غیر معمولی اہمیت حاصل

پٹنہ:بہار کی 243 اسمبلی سیٹوں میں سے 87 سیٹیں ایسی ہیں، جہاں مسلم آبادی 20 فیصد سے زیادہ ہے۔ جبکہ 47 اسمبلی سیٹوں پر مسلم آبادی 15 سے 20 فیصد کے درمیان ہے۔ بہار میں سب سے زیادہ مسلم آبادی سیمانچل علاقہ کے 4 اضلاع میں ہے، جس میں ارریہ، کٹیہار، کشن گنج اور پورنیہ شامل ہیں۔ ان 4 اضلاع میں سے بھی سب سے زیادہ 68 فیصد مسلم آبادی کشن گنج میں ہے۔ اس کے بعد کٹیہار میں 44 فیصد، ارریہ میں 43 فیصد اور پورنیہ میں 38 فیصد مسلم آبادی ہے۔ ان چاروں اضلاع میں مجموعی طور پر 24 اسمبلی سیٹیں آتی ہیں۔

بہار میں روایتی طور پر مسلم ووٹوں کا سب سے بڑا حصہ لالو پرساد یادو کی پارٹی راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کو ملتا رہا ہے۔ دوسری جانب بہار کے موجودہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو کُل مسلم ووٹوں کا قریب 5 فیصد حصہ ملتا رہا ہے۔ 2014 کے لوک سبھا انتخاب میں جب نتیش کمار کی جے ڈی یو نے بائیں بازو کی جماعتوں کے ساتھ اتحاد کر انتخاب لڑا تھا، تو انہیں کُل 23.5 فیصد مسلم ووٹ شیئر ملے تھے۔ اس کے بعد جے ڈی یو نے سال 2019 اور 2024 کا لوک سبھا انتخاب این ڈی اے کے ساتھ مل کر لڑا تو بالترتیب 6 فیصد اور 12 فیصد مسلم ووٹ شیئر حاصل کیے۔ جے ڈی یو اور بی جے پی کے ساتھ ان دونوں انتخابوں میں لوک جن شکتی پارٹی (ایل جے پی) اور ہندوستان عوام مورچہ (ایچ اے ایم) بھی این ڈی اے کا حصہ تھے۔

سال 2015 میں جب لالو پرساد یادو کی آر جے ڈی اور نتیش کمار کی جے ڈی یو نے بہار اسمبلی انتخاب میں بی جے پی کے خلاف اتحاد کیا تھا، تب ان کے اتحاد کو پوری ریاست کے مسلم ووٹ شیئر کے 80 فیصد ووٹ ملے تھے۔ حالانکہ 2020 میں اسمبلی انتخاب سے قبل نتیش کمار نے پھر سے بی جے پی کا ساتھ اپنا لیا۔ اس کے بعد انتخاب میں انہیں صرف 5 فیصد مسلم ووٹ ملے، جبکہ آر جے ڈی اتحاد کو 76 فیصد مسلم ووٹ ملے۔ آر جے ڈی-کانگریس اتحاد کو سال 2019 کے لوک سبھا انتخاب میں 80 فیصد اور سال 2024 کے انتخاب میں 87 فیصد ووٹ ملے تھے۔

Recent News

کشمیر میں موسم کے پیٹرن میں تبدیلی کا اشارہ

کشمیر میں موسم کے پیٹرن میں تبدیلی کا اشارہ

February 22, 2026
ٹرمپ کی  جانب سے ایران کو 10 سے15دنوں کی ڈیڈ لائن

ٹرمپ کی جانب سے ایران کو 10 سے15دنوں کی ڈیڈ لائن

February 22, 2026
ہند-امریکہ تجارتی معاہدہ پر کانگریس کا تلخ تبصرہ

ہند-امریکہ تجارتی معاہدہ پر کانگریس کا تلخ تبصرہ

February 21, 2026
لالو یادو پر میتھلی ٹھاکر کے تبصرے پرتیجسوی یادو کی  سخت تنقید

لالو یادو پر میتھلی ٹھاکر کے تبصرے پرتیجسوی یادو کی سخت تنقید

February 21, 2026
ہند-امریکہ معاہدہ پر راہل گاندھی کا سخت حملہ

ہند-امریکہ معاہدہ پر راہل گاندھی کا سخت حملہ

February 20, 2026
گجرات میں ایس آئی آر کے بعد  68 لاکھ سے زائد نام خارج

گجرات میں ایس آئی آر کے بعد 68 لاکھ سے زائد نام خارج

February 20, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.