نیویارک : ناسا کی پارکر شمسی جانچ سورج کے سب سے قریب پہونچ کر معلومات حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے ۔ خلائی ایجنسی ناسا نے اس کی توثیق کی ۔ جاریہ ہفتے کے اوائل میں خلائی گاڑی سورج سے 3.8 ملین میل ( چھ ملین کیلومیٹر ) کے فاصلے سے گذر گئی ۔ ناسا کو اس سلسلہ میں پارکر سے واضح پیام موصول ہوا کہ وہ اس سفر میں بچنے میں کامیاب رہا ہے ۔ پارکر کی شمسی جانچ کا آغاز 2018 میں ہوا تھا تاکہ سورج کے قریب ترین پہونچا جاسکے ۔ اس کے بعد سے پارکر سورج کی تاج جیسی بیرونی پرتوں سے سفر کا آغاز کیا تھا ۔ اب جب کہ یہ سورج کے قریب تر سے گذر چکا ہے یہ خلائی گاڑی امکان ہے کہ اسی فاصلے سے سورج کے گرد چکر لگائے گی جو ماہ ستمبر تک جاری رہ سکتا ہے ۔ یہ انتہائی تیز رفتار خلائی گاڑی ہے جو انسانوں نے بنائی ہے ۔ یہ 430,00 میل فی گھنٹہ کی رفتار تک پہونچ سکتی ہے ۔ اس کے بیرونی حصے میں گرمی سے بچنے کی شیلڈ ہے جو 2,500 ڈگری فارن ہیٹ تک درجہ حرارت برداشت کرسکتی ہے ۔ سائنسدانوں کو امید ہے کہ پارکر سے ملنے والا ڈاٹا سے یہ پتہ چلانے میں مدد ملے گی کہ سورج کی بیرونی پرت اس کی سطح سے سینکڑوں گنا زیادہ گرم کیوں ہے اور اس کی ہوائیں کس طرح چلتی ہیں۔