دہلی کے جنتر منتر پر طلبا کے احتجاجی مظاہرہ اور طلبا کو ملی کانگریس پارٹی کی زبردست حمایت کے بعد پیدا حالات کو دیکھتے ہوئے ڈی ایم آر سی نے بڑا فیصلہ کیا ہے۔ ڈی ایم آر سی نے نئی دہلی میٹرو اسٹیشن کو اگلے حکم تک بند کر دیا ہے۔ اتنا ہی نہیں، اسٹیشن پر انٹرچینج کی سہولت بھی اب دستیاب نہیں ہوگی۔ ایسے میں انڈین ریلوے سے سفر کرنے والے مسافروں کو بڑی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ جو لوگ میٹرو کا استعمال کر بہ آسانی نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پہنچ جاتے تھے، ان کے سامنے یہ سوال پیدا ہو گیا ہے کہ آخر وہ اب نئی دہلی ریلوے اسٹیشن کیسے پہنچیں۔
اس سے قبل دہلی میں 17 میٹرو اسٹیشنوں کو آج صبح سے ہی بند کیے جانے کا اعلان کیا گیا تھا۔ یعنی اب بند کیے گئے میٹرو اسٹیشنوں کی تعداد بڑھ کر 18 ہو گئی ہے۔ کچھ میٹرو اسٹیشنوں پر انٹرچینج کی سہولت دی گئی ہے، اور کچھ پر تو یہ سہولت بھی بند کر دی گئی ہے۔ سبھی میٹرو اسٹیشنوں کو آئندہ حکم تک کے لیے بند کیا گیا ہے، یعنی یہ کب تک کھلے گا، اس بارے میں کچھ بھی نہیں کہا جا سکتا۔
- لوک کلیان مارگ
- راجیو چوک
- پٹیل چوک
- رام کرشن آشرم مارگ
- بارہ کھمبا روڈ
- سپریم کورٹ
- سیوا تیرتھ
- جن پتھ
- منڈی ہاؤس
- سینٹرل سکریٹریٹ
- آئی ٹی او
- دہلی گیٹ
- اندرا پرستھ
- خان مارکیٹ
- زور باغ
- شیواجی اسٹیڈیم
- جھنڈے والان
- نئی دہلی میٹرو اسٹیشن
یہ تمام 18 میٹرو اسٹیشن آج صبح 7:30 بجے سے اگلے حکم تک بند رہیں گے۔ تاہم راجیو چوک، منڈی ہاؤس اور سنٹرل سکریٹریٹ میں انٹرچینج کی سہولت دستیاب رہے گی۔ ڈی ایم آر سی نے ایکس پر پوسٹ کر کے یہ معلومات دی ہیں۔
