Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو ریاست دہلی

دہلی میں نئی حکومت کی تشکیل کی سرگرمیاں شرو ع

آتشی نے وزیر اعلیٰ کے عہدہ سے استعفیٰ دیا، ایل جی نے دہلی اسمبلی کو تحلیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
1 year ago
دہلی میں نئی حکومت کی تشکیل کی سرگرمیاں شرو  ع

نئی دہلی:دہلی اسمبلی انتخابات-2025 میں عام آدمی پارٹی کی کراری شکست کے بعد وزیر اعلیٰ آتشی مارلینا نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ اطلاع کے مطابق وہ اتوار کی صبح 11 بجے راج نواس پہنچیں اور دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ سے ملاقات کرکے انہیں اپنا استعفیٰ سونپ دیا۔ آتشی کے استعفیٰ نامہ دیے جانے کے بعد ایل جی نے دہلی اسمبلی کو تحلیل کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

گزشتہ سال ستمبر میں اروند کیجریوال کے ذریعہ عہدہ سے استعفیٰ دینے کے بعد آتشی دہلی کی وزیر اعلیٰ بنی تھیں۔ انہوں نے 21 ستمبر کو اپنے عہد کا حلف لینے کے بعد تقریباً 4 مہینہ تک دہلی کی کمان سنبھالی۔ آتشی کو دہلی کی تیسری خاتون وزیر اعلیٰ بننے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ ان سے پہلے کارنامہ بی جے پی کی آنجہانی رہنما سشما سوراج اور 15 سال تک دہلی پر حکومت کرنے والی کانگریس کی آنجہانی رہنما شیلا دیکشت انجام دے چکی ہیں۔

ہفتہ کو آئے 70 سیٹوں والے دہلی اسمبلی انتخابات کے نتائج میں بی جے پی نے 48 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے جبکہ عام آدمی پارٹی (عآپ) صرف 22 سیٹوں پر ہی سمٹ کر رہ گئی ہے۔ عآپ کی کارکردگی اتنی خراب رہی کہ دہلی کے سابق وزیر اعلیٰ اروند کجریوال اور نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا سمیت کئی بڑے رہنماؤں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ حالانکہ آتشی اپنی سیٹ جیتنے میں کامیاب رہیں۔ وہیں 4 مسلم امیدواروں امانت اللہ خان، عمران حسین، زبیر احمد اور محمد اقبال نے بھی کامیابی کا پرچم لہرایا۔

قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے عام آدم پارٹی نے گزشتہ انتخاب میں 70 میں سے 62 سیٹیں جیتیں تھیں جبکہ اس سے پہلے 70 میں سے 67 سیٹوں پر کامیابی حاصل کرکے سبھی کو حیران کر دیا تھا۔ لیکن اس بار بی جے پی نے عآپ کو شکست دیتے ہوئے 48 سیٹوں پر کامیابی حاصل کرتے ہوئے 27 سال بعد دہلی کے اقتدار پر واپسی کرلی۔

Recent News

ہند-امریکہ تجارتی معاہدہ پر کانگریس کا تلخ تبصرہ

ہند-امریکہ تجارتی معاہدہ پر کانگریس کا تلخ تبصرہ

February 21, 2026
لالو یادو پر میتھلی ٹھاکر کے تبصرے پرتیجسوی یادو کی  سخت تنقید

لالو یادو پر میتھلی ٹھاکر کے تبصرے پرتیجسوی یادو کی سخت تنقید

February 21, 2026
ہند-امریکہ معاہدہ پر راہل گاندھی کا سخت حملہ

ہند-امریکہ معاہدہ پر راہل گاندھی کا سخت حملہ

February 20, 2026
گجرات میں ایس آئی آر کے بعد  68 لاکھ سے زائد نام خارج

گجرات میں ایس آئی آر کے بعد 68 لاکھ سے زائد نام خارج

February 20, 2026
بہارکے 42اراکین اسمبلی کو پٹنہ ہائی کورٹ کا نوٹس

بہارکے 42اراکین اسمبلی کو پٹنہ ہائی کورٹ کا نوٹس

February 19, 2026
ملک میں آج سے رمضان المبارک کا باقاعدہ آغاز

ملک میں آج سے رمضان المبارک کا باقاعدہ آغاز

February 19, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.