Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو ریاست بہار

بہار کے پسماندہ ضلعوں کے لئے ریاستی حکومت کی سبھی تجاویز پر نیتی آیوگ کی مہر

کُل 13 پسماندہ ضلعوں میں ارریہ، اورنگ آباد، بانکا، بیگوسرائے، گیا، جموئی، کٹیہار، کھگڑیا، مظفر پور، نوادہ، پورنیہ، شیخ پورہ اور سیتامڑھی شامل

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
1 year ago
بہار کے پسماندہ ضلعوں کے لئے ریاستی حکومت کی سبھی تجاویز پر نیتی آیوگ کی مہر

بہار کے پسماندہ ضلعوں کو لے کر ریاستی حکومت کی سبھی تجاویز پر نیتی آیوگ نے اپنی مہر لگا دی ہے۔ منگل کو چیف سکریٹری امرت لال مینا کی صدارت میں منعقد محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کی جائزہ میٹنگ میں یہ جانکاری دی گئی۔ دراصل ‘آکانکشی ضلع پروگرام’ کے تحت پانچ شعبوں صحت اور غذائیت، تعلیم، زراعت اور آبی وسائل، فائنانشیل انکلوزن اور اسکل ڈیولپمنٹ اور بنیادی ڈھانچہ شامل ہیں۔ اس کے تحت ریاست کے کُل 13 پسماندہ ضلعوں میں ارریہ، اورنگ آباد، بانکا، بیگوسرائے، گیا، جموئی، کٹیہار، کھگڑیا، مظفر پور، نوادہ، پورنیہ، شیخ پورہ اور سیتامڑھی کو شامل کیا گیا ہے۔

میٹنگ کے دوران چیف سکریٹری نے مختلف پروگراموں اور منصوبوں کا جائزہ لیا۔ ضلعوں کے ڈی ایم کے ساتھ ہوئی اس میٹنگ میں منصوبوں کی تازہ حالت کی معلومات حاصل کی گئی۔ میٹنگ میں موجود محکمہ منصوبہ بندی اور ترقیات کے چیف سکریٹری کے سینتھل کمار نے مختلف منصوبوں کی تفصیل سے جانکاری دی۔

بہار میں محکمہ کی طرف سے تقریباً 2 ہزار پنچایت سرکار بھون کی تعمیر کرائی جا رہی ہے۔ زمین کی کمی کی وجہ سے کچھ ضلعوں میں زمین تنازعہ، زمین کی عدم دستیابی کی وجہ سے مسائل سامنے آ رہے ہیں۔ ایسے میں چیف سکریٹری نے متعلقہ اضلاع کے ضلع مجسٹریٹ کو مسئلے کا حل کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ اس دوران وزیر اعلیٰ نشچے، خود امدادی بھتہ منصوبہ کا بھی جائزہ لیا گیا۔ چیف سکریٹری نے ہدایت دی کہ ہدف کے خلاف درخواست حاصل کرنے کے لیے ضلع رجسٹریشن اور صلاح و مشورہ مرکز کی سطح سے ضلع، بلاک، پنچایت، وارڈ، تعلیمی اداروں میں وسیع پیمانے تشہیر کے لیے کیمپ لگا کر کاؤنسلنگ کرانا یقینی کیا جائے۔

Recent News

لداخ میں جاری تعطل کو ختم کرنے کی سمت میں  بڑا قدم

لداخ میں جاری تعطل کو ختم کرنے کی سمت میں بڑا قدم

March 14, 2026
کیمیکل جیسی بدبو سےامریکہ میں افراتفری کا ماحول

کیمیکل جیسی بدبو سےامریکہ میں افراتفری کا ماحول

March 14, 2026
بیوی نے کال کاٹ کر شوہر کو  ڈیجیٹل آریسٹ  سے بچایا!آپ بھی رہیں ہوشیار

گیس کنکشن کاٹنے کی دھمکی دے کر خاتون سے تقریباً 3 لاکھ روپے کی ٹھگی

March 13, 2026
تیل ٹینکرس پر حملہ کے بعدشیئر مارکیٹ میں زلزلہ

تیل ٹینکرس پر حملہ کے بعدشیئر مارکیٹ میں زلزلہ

March 13, 2026
شیخ علی مقبرہ معاملہ میں آر ڈبلیو اے کو سپریم کورٹ کی  پھٹکار

این سی ای آر ٹی کتاب تنازعہ پر سپریم کورٹ سخت

March 12, 2026
آبنائے ہرمز میں ہندوستان آ رہے جہاز پر ایران  کا حملہ

آبنائے ہرمز میں ہندوستان آ رہے جہاز پر ایران کا حملہ

March 12, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.