Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو ریاست بہار

مسلمانوں کی ٹوپی پہننے سےنتیش کمار کا انکار

بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کی تقریب میں چیف منسٹر کو ایک ٹوپی پیش کی گئی توریاستی وزیر اقلیتی بہبود محمد زماں خان کے سر پر رکھ دی

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
5 months ago
مسلمانوں کی ٹوپی پہننے سےنتیش کمار کا انکار

پٹنہ ۔ جنتا دل یو کے صدر اور چیف منسٹر بہار نتیش کمار کا ایک ویڈیو وائرل ہوا ہے جس میں انہیں مدرسہ بورڈ کی ایک تقریب میں ٹوپی پہننے سے انکار کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ سیاست کی خبر کے مطابق بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کی تقریب میں چیف منسٹر کو ایک ٹوپی پیش کی گئی جو بالعموم مسلمان پہنتے ہیں۔ لیکن انہوں نے اسے نہیں پہنا اور اپنی پارٹی کے رفیق اور ریاستی وزیر اقلیتی بہبود محمد زماں خان کے سر پر رکھ دیا۔ ٹوپی پہننا جسے بی جے پی اقلیتوں کی خوشامد والی حرکت قرار دیتی ہے، اس سے جنتا دل یونائٹیڈ کے سربراہ کا انکار اسمبلی انتخابات سے چند ماہ قبل نمایاں اقدام معلوم ہورہا ہے جبکہ تمام پارٹیاں 18 فیصد اقلیتی ووٹ بینک کی حمایت حاصل کرنے سرگرم ہیں۔دلچسپ بات ہے کہ 2013 میں نتیش کمار نے کہا تھا کہ ملک چلانا ہے تو کسی بھی شخص کو ٹوپی اور تلک دونوں کو قبول کرنا ہوگا۔ اگرچہ انہوں نے کسی کا نام نہیں لیا، مگر واضح تھا کہ وہ اس وقت کے چیف منسٹر گجرات نریندر مودی کا حوالہ دے رہے تھے جنہوں نے ایک مسلم عالم کی پیش کردہ ٹوپی پہننے سے انکار کیا تھا ۔ اس وقت نتیش کمار بی جے پی کے مخالف ہوگئے تھے کیونکہ پارٹی نے 2014 کے الیکشن کے لئے نریندر مودی کو اپنا وزارت عظمیٰ امیدوار منتخب کیا تھا۔نتیش کمار اس قدر خفا تھے کہ انہوں نے بطور احتجاج بی جے پی کے ساتھ اپنی دیرینہ رفاقت ختم کرلی تھی۔ 12 سال بعد اور کئی سیاسی اتار چڑھاؤ سے گزرتے ہوئے اب نتیش کمار بہار میں آنے والی انتخابی لڑ ائی کی تیاری کر رہے ہیں اور وہی نریندر مودی کے زیر قیادت بی جے پی ان کی حلیف ہے۔

نتیش کمار نے جمعرات کو بہار مدرسہ ایجوکیشن بورڈکی صد سالہ تقاریب کا افتتاح کیا۔ پروگرام سے خطاب میں مسٹر کمار نے کہا کہ یہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ نے 100 سال مکمل کر لیے جس کی صد سالہ تقاریب منائی جا رہی ہیں۔ مدرسہ سے وابستہ 15 ہزار سے زائد افراد شریک رہے ۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومت نے کوئی کام نہیں کیا۔ این ڈی اے حکومت کے قیام کے بعد بہار میں ترقیاتی کام ہو رہے ہیں اور ریاست میں قانون کی حکمرانی ہے ۔ نتیش نے کہا کہ 2005 سے پہلے مسلم طبقات کیلئے کوئی کام نہیں کیا گیا، انہوں نے کہا کہ نئی حکومت کے قیام کے بعدمسلم طبقے کیلئے بہت کام کیا گیا ۔ پہلے ہندو مسلم فساد ہوتا تھا، اس لیے 2006سے ہی قبرستانوں کی چہار دیواری شروع کی گئی ،اب قبرستانوں کی چہار دیواری ہوچکی ہے ، اب کوئی فساد نہیں ہوتا۔ پہلے مدارس کی حالت خراب تھی، اساتذہ کو کم تنخواہ ملتی تھی۔ 2006 سے مدارس رجسٹرڈ ہوئے اور انہیں حکومتی شناخت دی گئی، مدارس کے اساتذہ کو سرکاری اساتذہ کے مساوی تنخواہ ملنی شروع ہوئی ۔

Recent News

ممتا بنرجی کی ایس آئی آر کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی

ممتا بنرجی کی ایس آئی آر کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی

February 2, 2026
’امرت ادیان‘3فروری سے عام لوگوں کے لیے کھل جائے گا

’امرت ادیان‘3فروری سے عام لوگوں کے لیے کھل جائے گا

February 1, 2026
2026-27کے بجٹ میں ’ ترقی یافتہ ہندوستان ‘ کا ہدف

2026-27کے بجٹ میں ’ ترقی یافتہ ہندوستان ‘ کا ہدف

February 1, 2026
دہلی-این سی آر میں پھر موسم نے   لی کروٹ

دہلی-این سی آر میں پھر موسم نے لی کروٹ

February 1, 2026
عدالتوں میں الزامات طے کرنے میں تاخیر پر سپریم کورٹ برہم

ماہواری سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم

January 31, 2026
ہماچل پردیش میں شدید برفباری

ہماچل پردیش میں شدید برفباری

January 30, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.