Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو عرب ممالک

مکہ مکرمہ میں 21 ویں شب میں لاکھوں افراد نے تروایح اور تہجد کی نماز ادا کی

حرمین شریفین کی انتظامیہ کی جانب سے نمازیوں اور معتمرین کے لیے بہترین خدمات کی فراہمی کا سلسلہ جاری

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
9 months ago
مکہ مکرمہ میں  21 ویں شب  میں لاکھوں افراد نے  تروایح اور تہجد کی نماز ادا کی

ریاض : مکہ مکرمہ میں گذشتہ رات رمضان کی 21 ویں شب کے موقع پر لاکھوں افراد نے نماز تروایح اور تہجد کی نماز ادا کی۔ اس سلسلے میں جمعرات کی صبح سے ہی لوگوں کی بڑی تعداد نے مسجد حرام کا رخ کیا اور بہت جلد مطاف کا صحن ، کھلے مقامات اور راہ داریوں کے علاوہ حرم شریف آنے والے راستے بھی بھر گئے۔حرمین شریفین کی انتظامیہ کی جانب سے نمازیوں اور معتمرین کے لیے بہترین خدمات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔ اس میں صفائی ، جراثم کش چھڑکاؤ اور خوشبوؤں کی دھونی وغیرہ شامل ہے۔ اس کام کے لیے کم از کم 3500 مرد اور خواتین کارکنان چوبیس گھنٹے مصروف عمل رہتے ہیں۔ ان کے پاس دھلائی کی 12 مشینیں، صفائی کے 679 آلات اور حرم شریف کے اندر اور باہر تقسیم کیے گئے 3000 سے زیادہ کچرے دان ہیں۔ اسی طرح مسجد حرام میں آنے والوں کے لیے بیت الخلا کے حوالے سے بھی پوری خدمات میسر ہیں۔ اس کے علاوہ قالینوں کی تعداد بھی کئی گنا بڑھا دی گئی ہے۔انتظامیہ نے چوبیس گھنٹے زمزم کے پانی کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا ہے۔

حرم شریف میں آمد و رفت آسان بنانے کے لیے دروازوں کا نظام پوری طرح فعال ہے۔ عمر رسیدہ اور خصوصی افراد کے لیے الگ راستے متعین ہیں۔اسی طرح حرم شریف میں برقی زینوں اور لفٹوں کا نظام بھی بخوبی چل رہا ہے۔ اس کے ساتھ ایئرکنڈیشننگ، روشنی اور صوتی نظام بھی مسلسل زیر نگرانی ہے۔حرم شریف کی انتظامیہ نے متعلقہ اداروں کے ساتھ خصوصی منصوبہ بندی کی ہے تا کہ مسجد حرام اور اس کے اطراف لوگوں کے ہجوم کا منظم رکھا جا سکے۔ اس سلسلے میں موقع محل کے اعتبار سے کئی زبانوں پر مشتمل رہنما بورڈ نصب ہیں اور رہنمائی کے لیے مخصوص افراد بھی موجود ہیں۔ یہ افراد کئی زبانوں میں زائرین اور نمازیوں کو رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔

Recent News

ایلون مسک دنیا کے پہلے کھرب پتی بننے کے قریب

ایلون مسک دنیا کے پہلے کھرب پتی بننے کے قریب

December 17, 2025
شیخ علی مقبرہ معاملہ میں آر ڈبلیو اے کو سپریم کورٹ کی  پھٹکار

جہیز جیسے جرم سے نمٹنے کیلئے صرف قانونی دفعات کافی نہیں بلکہ اجتماعی سماجی کوششیں ناگزیر

December 17, 2025
نیشنل ہیرالڈ معاملہ میں ای ڈی کی شکایت کا نوٹس لینے سے عدالت کاانکار

نیشنل ہیرالڈ معاملہ میں ای ڈی کی شکایت کا نوٹس لینے سے عدالت کاانکار

December 16, 2025
نتیش کمار کے ذریعہ مسلم خاتون کا حجاب کھینچنے پر  اقرا حسن  کا سخت ردعمل

نتیش کمار کے ذریعہ مسلم خاتون کا حجاب کھینچنے پر اقرا حسن کا سخت ردعمل

December 16, 2025
سرکاری تقریب میں نتیش کمار  کی حرکت پر  تنازعہ

سرکاری تقریب میں نتیش کمار کی حرکت پر تنازعہ

December 16, 2025
مولانا ذوالفقاراحمد نقشبندی مجددیؒ کے انتقال پر مولانا محمود مدنی کا تعزیتی پیغام

مولانا ذوالفقاراحمد نقشبندی مجددیؒ کے انتقال پر مولانا محمود مدنی کا تعزیتی پیغام

December 15, 2025
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.