Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home Breaking News

دو مرحلوں پرمشتمل پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس شروع

پہلا مرحلہ 13 فروری تک چلے گا اوردوسرا مرحلہ 9 مارچ کو شروع ہوگا اور 2 اپریل تک جاری رہے گا

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
2 months ago
دو مرحلوں پرمشتمل پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس شروع

پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس بدھ (28 جنوری) کو شروع ہو گیا ہے۔ بجٹ اجلاس کی شروعات صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کے خطاب سے ہوئی ہے۔ پالیمنٹ کا یہ اجلاس 2 مرحلوں میں منعقد ہوگا، جس کا پہلا مرحلہ آج سے 13 فروری تک جاری رہے گا۔ پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو کے ’ایکس‘ پوسٹ کے مطابق دوسرا مرحلہ جس میں بجٹ پر بحث ہوگی 9 مارچ کو شروع ہوگا اور 2 اپریل تک جاری رہے گا۔

پہلے مرحلہ کے دوران آج پارلیمنٹ میں اقتصادی سروے پیش کیا جائے گا، جبکہ مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن یکم فروری کو بجٹ پیش کریں گی، جو اتوار کا دن ہے۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے اجلاس کی شروعات کرتے ہوئے کہا کہ ’’حکومت خوشحال کسان کو ترقی یافتہ ہندوستان کی پہلی ترجیح کے طور پر دیکھتی ہے، اسی جذبے کے ساتھ حکومت کے ذریعہ پی ایم کسان سمان ندھی یوجنا شروع کی گئی ہے۔‘‘ انہوں نے دیہی علاقوں میں ترقی اور روزگار کے لیے ’وکست بھارت-جی رام جی قانون‘ بنائے جانے کا تذکرہ کیا۔ اس پر اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ نے احتجاج کرتے ہوئے ہنگامے کیے اور نعرے لگائے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ حکومت حقیقی سماجی انصاف کے لیے وقف ہے۔

دروپدی مرمو نے بتایا کہ یورپی یونین کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدہ (ایف ٹی اے) سے سروس اور مینو فیکچرنگ کے شعبوں کو تحریک ملے گی اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ ساتھ ہی دعویٰ کیا کہ حکومت بدعنوانی اور گھوٹالوں سے نمٹنے میں کامیاب رہی ہے اور سرکاری فنڈز کا صحیح استعمال کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ حکومت دلتوں، محروموں، پسماندہ اور قبائلی لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے مکمل عزم کے ساتھ کام کر رہی ہے۔

خطاب کے دوران صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستانی حکومت نے اسٹارٹ-اپ کو سپورٹ کرنے کے لیے کئی اسکیمیں شروع کی ہیں، جو بہت کامیاب رہی ہیں۔ ان کے مطابق جہاں ایک دہائی قبل ملک میں صرف 500 اسٹارٹ اپ تھے، اب یہ تعداد ہزاروں میں ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ تکنیک اور اے آئی میں بھی مسلسل ترقی ہو رہی ہے۔ حکومت اور نوجوانوں کی مشترکہ کوششوں سے ملک میں کھیلوں کا بھی شاندار فروغ ہو رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت نے ’کھیلو انڈیا‘ جیسی مہم کا آغاز کیا اور کھیلوں کے محکموں میں شفافیت لائی گئی۔ اس کے علاوہ انہوں نے حکومت کی کئی دیگر اسکیموں کی بھی تعریف کی۔

Recent News

لداخ میں جاری تعطل کو ختم کرنے کی سمت میں  بڑا قدم

لداخ میں جاری تعطل کو ختم کرنے کی سمت میں بڑا قدم

March 14, 2026
کیمیکل جیسی بدبو سےامریکہ میں افراتفری کا ماحول

کیمیکل جیسی بدبو سےامریکہ میں افراتفری کا ماحول

March 14, 2026
بیوی نے کال کاٹ کر شوہر کو  ڈیجیٹل آریسٹ  سے بچایا!آپ بھی رہیں ہوشیار

گیس کنکشن کاٹنے کی دھمکی دے کر خاتون سے تقریباً 3 لاکھ روپے کی ٹھگی

March 13, 2026
تیل ٹینکرس پر حملہ کے بعدشیئر مارکیٹ میں زلزلہ

تیل ٹینکرس پر حملہ کے بعدشیئر مارکیٹ میں زلزلہ

March 13, 2026
شیخ علی مقبرہ معاملہ میں آر ڈبلیو اے کو سپریم کورٹ کی  پھٹکار

این سی ای آر ٹی کتاب تنازعہ پر سپریم کورٹ سخت

March 12, 2026
آبنائے ہرمز میں ہندوستان آ رہے جہاز پر ایران  کا حملہ

آبنائے ہرمز میں ہندوستان آ رہے جہاز پر ایران کا حملہ

March 12, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.